Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی طبیعت کی ناسازی کی خبرسے پاکستان سمیت دنیابھر میں ایم کیوایم کے کارکنوںاورہمدردوں میں شدیدتشویش اوربے چینی کی لہردوڑ گئی


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی طبیعت کی ناسازی کی خبرسے پاکستان سمیت دنیابھر میں ایم کیوایم کے کارکنوںاورہمدردوں میں شدیدتشویش اوربے چینی کی لہردوڑ گئی
 Posted on: 1/23/2021
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی طبیعت کی ناسازی کی خبرسے پاکستان سمیت دنیابھر میں ایم کیوایم کے کارکنوںاورہمدردوں میں شدیدتشویش اوربے چینی کی لہردوڑ گئی
 انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پاکستان سمیت دنیابھرسے کارکنوں اورعوام کی ٹیلیفون کالزاورپیغامات کاتانتابندھ گیا
 قائدتحریک کی طبیعت کی صحت یابی کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں اورایم کیوایم اوورسیزیونٹوں میں دعاؤں کاسلسلہ شروع ہوگیا
قائد کی صحت یابی کیلئے کراچی اوردیگرشہروں میں بکروں کے صدقے کئے جارہے ہیں
امریکہ، کینیڈا، برطانیہ ، جرمنی، ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا میں ایم کیوایم کے اجلاس ، قائد تحریک الطاف حسین کی طبیعت کی ناسازی پر تشویش کااظہار ، دعائیں کی گئیں
 قائدتحریک الطاف حسین صرف ایم کیوایم کے قائدہی نہیں بلکہ مہاجروںسمیت تمام مظلوموں کے حقوق کی امیدوں کامرکزہیں
 کارکنان وعوام قائدتحریک الطاف حسین کی شفایابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں اوراپنی صفوںمیںاتحادبرقراررکھیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
لندن  …  23  جنوری  2021ء 
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کی طبیعت کی ناسازی کی خبرسے پاکستان سمیت دنیابھر میں موجود ایم کیوایم کے کارکنوںاورہمدردوں میں شدیدتشویش اوربے چینی پھیل گئی ہے ۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں کراچی اورسندھ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کے ساتھ ساتھ دنیابھرسے ایم کیوایم کے کارکنوںاورہمدردنوجوانوں، بزرگوںاورماؤںبہنوںکی ٹیلیفون کالزاورپیغامات کاتانتابندھ گیا ہے اوروہ قائدتحریک الطاف حسین کی خیریت دریافت کررہے ہیں اوران کی جلد صحتیا بی اوردرازی عمر کیلئے دعائیں کررہے ہیں۔جناب الطاف حسین کی طبیعت کی صحت یابی کیلئے پاکستان کے مختلف شہروں میں کارکنوں، خواتین اوربزرگوں کی جانب سے دعاؤں کاسلسلہ شروع ہوگیاہے، اس کے علاوہ جناب الطاف حسین کی صحت یابی کیلئے کراچی سمیت سندھ کے دیگرشہروں میں بکروں کے صدقے کئے جارہے ہیں۔خواتین نے قائد کیلئے یاسلامو کاورد کیا۔اس کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں میںبھی دعائیں کی جارہی ہیں۔ ایم کیوایم یوکے اورساؤتھ افریقہ یونٹ کی جانب سے بھی بکروں کے صدقے کئے گئے اورقائدتحریک کی صحتیابی اوردرازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ امریکہ، کینیڈا، برطانیہ ، جرمنی، ساؤتھ افریقہ، آسٹریلیا میں ایم کیوایم کے یونٹوں نے اپنے اپنے اجلاس کرکے قائد تحریک الطاف حسین کی طبیعت کی ناسازی پر اپنی تشویش کااظہار کیااوران کی جلداورمکمل صحتیابی اوردرازی عمرکیلئے دعائیں کیں اوراپنے اپنے بیانات میں کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین صرف ایم کیوایم کے قائد ہی نہیں بلکہ مہاجروںسمیت تمام مظلوموں کے حقوق کی امیدوں کامرکزہیں ، ایم کیوایم کے کارکنان ، ماؤں،بہنوں،نوجوانوں ،بزرگوںاوربچوں سمیت تمام مظلوم قوموں کے افراد قائدتحریک الطاف حسین کی جلدصحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاگوہیں ۔ خلیجی ریاستوںمیں بھی کارکنان نے قائدتحریک  کی طبیعت کی ناسازی پر اپنی تشویش کااظہارکرتے ہوئے ان کیلئے دعائیں کیں۔ کارکنان وعوام سوشل میڈیاکے نیٹ ورک پر بھی جناب الطاف حسین کیلئے اپنے جذبات کااظہارکررہے ہیں اوران کیلئے خصوصی دعائیں کررہے ہیں۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے کارکنان وہمدردماؤں،بہنوں، بزرگوں ، نوجوانوں اوربچوںسے اپیل کی ہے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کی جلدازجلد صحتیابی اور شفایابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں اوراپنی صفوںمیںاتحادبرقراررکھیں۔ 



3/8/2021 9:13:58 AM