لندن … 25 فروری 2021ئ
متحدہ قومی مووومنٹ کی رابطہ کمیٹی کاایک اجلاس آج کنوینرطارق جاوید کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں سب سے پہلے توقائدتحریک الطاف حسین کی صحتیابی اوربخیروعافیت گھرمنتقلی پر اللہ تعالیٰ کاشکراداکیاگیا اورقائدتحریک کی صحتیابی کے لئے دعائیںاورصدقات کرنے والے پاکستان اوراوورسیزیونٹوںکے تمام ساتھیوں،ہمدردوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوںاوربچوںسے دلی تشکرکااظہارکیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک کی خیروعافیت کے لئے دعاؤںاورنیک جذبات کااظہارکرنے والی سیاسی وسماجی شخصیات، صحافیوں اور مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے دیگرافراد کابھی شکریہ اداکیا۔
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موجود ہ صورتحال پر بھی تفصیلی غور وخوص کیاگیا۔رابطہ کمیٹی نے موجودہ حالات میں تنظیم کومنظم کرنے ، تحریکی کام کومزید بہتر بنانے اورساتھیوںسے رابطوںکومزید بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ رابطہ کمیٹی نے تمام ترمصائب ومشکلات اورآزمائشوںکے باوجود تحریک سے جڑے رہنے اورتحریکی کام کوجاری رکھنے والے تمام کارکنوں، ماؤںبہنوں ، بزرگوں اوریوتھ کوزبردست خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ انشاء اللہ قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں تحریک کی اصولی جدوجہد کوجاری رکھا جائے گا ۔ اجلاس میں تمام کارکنوںاورہمدردوںسے کہاگیاکہ برطانیہ میں کوروناوائرس سے متعلق ہائی الرٹ لیول کے باعث فی الحال گھروںسے تنظیمی کام کیاجارہاتھا، اب ہائی الرٹ کادرجہ کم ہونے کے پیش نظرایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں تنظیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس سلسلے میں احتیاط کے تمام مجوزہ قواعد وضوابط کی مکمل پابندی کی جائے گی۔ رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنوں اور ہمدردوںسے کہاہے کہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے فون نمبر004420857300 یاواٹس اپ نمبر -00447908510556 پررابطہ کیاجاسکتاہے۔ اس کے علاوہ ای میل ایڈریس
[email protected] پر بھی پیغامات دیے جا سکتے ہیں۔
٭٭٭٭٭