Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو طبیعت بہتر ہوجانے پراسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو طبیعت بہتر ہوجانے پراسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا
 Posted on: 2/24/2021
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو طبیعت بہتر ہوجانے پراسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا
جناب الطاف حسین کوطبیعت کی خرابی پر ایک ہفتہ قبل اسپتال میں دوبارہ داخل کیا گیاتھا
 اسپتال میں قائدتحریک کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ڈاکٹروں کا ٹیسٹ کی رپورٹ پراطمینان کااظہار ۔مکمل صحتیابی تک آرام کامشورہ 
قائدتحریک الطاف حسین کاانکی صحتیابی کیلئے دعائیںاورصدقات کرنے والے کارکنوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوںاوربچوںسے اظہارتشکر 
صحتیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور دورکعت نفل شکرانہ اداکرنے کی اپیل
میری غیرموجودگی میں نہایت دیانتداری اورفرض شناسی سے فرائض انجام دینے پر اراکین رابطہ کمیٹی اوریوکے کے ذمہ داروںاورکارکنوںکوخراج تحسین
قائدتحریک الطاف حسین کا رہائش گاہ پر ڈیوٹیز دینے والے کارکنان وذمہ داران کو خصوصی خراج تحسین

لندن  …  24  فروری 2021 ئ
اس دوران جناب الطاف حسین کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ۔ ڈاکٹروں نے ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ پراطمینان کااظہار کیا اورآج بروزبدھ طبیعت میں قدرے بہتری پرایک ہفتہ کے بعد جناب الطاف حسین کواسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا۔ ڈاکٹروں نے مکمل صحتیابی تک جناب الطاف حسین کوآرام کامشورہ دیاہے۔ 
جناب الطاف حسین نے اسپتال سے باہر نکلنے کے بعد اللہ تعالیٰ کاشکراداکیا۔ اسپتال سے اپنی رہائش گاہ پہنچنے پر جناب الطاف حسین نے اراکین رابطہ کمیٹی اورایم کیوایم یوکے کے ذمہ داروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جن تحریکی ساتھیوں، ماؤں، بہنوں، بزرگوںاوربچوں نے پاکستان سمیت پوری دنیا میں جہاں جہاں جس جس طریقے سے میری صحتیابی کے لئے دعائیں کیں، صدقات خیرات کئے، پرندے آزاد کئے، خانہ کعبہ اورمسجد نبوی، اولیائے کرام کے مزارات اوردیگرمقدس مقامات پر جاکردعائیں کیں، اللہ ان سب کوبھی صحت وتندرستی عطا فرمائے ، انہیںہرقسم کی بیماریوںسے محفوظ فرمائے اور اپنی حفظ وامان میں رکھے۔ جناب الطاف حسین نے کارکنوںاورماؤں،بہنوں،بزرگوںاوربچوںسے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعاؤں کی بدولت مجھے صحتیاب کیا ، آپ میری صحتیابی پر اللہ تعالیٰ کے حضور دورکعت نفل شکرانہ اداکریں۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں رابطہ کمیٹی کے تمام ار کان، یوکے یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کوخصوصی خراج تحسین پیش کرتاہوں جنہوںنے میری غیرموجودگی میں اپنے فرائض نہایت دیانتداری اورفرض شناسی سے انجام دیے ۔ انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر ڈیوٹیاں دینے والے تمام کارکنان وذمہ داران کوبھی خصوصی خراج تحسین پیش کیااور دعائیں دیں۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر دعا کرتے ہوئے تحریک کے شہیدوں کوخراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کوقربانیوںکوقبول فرمائے، لاپتہ ساتھیوںکی بازیابی اوراسیر ساتھیوں کی رہائی کے اسباب بنائے اورکارکنان وعوام کی قربانیوں کی بدولت تحریک کوکامیابی سے ہمکنار فرمائے۔ 

٭٭٭٭٭












4/10/2021 4:38:28 PM