برٹش ایفروایشین سالیڈیرٹی آرگنائزیشن کے صدر پروفیسرمحمد عارف کی اہلیہ
کے انتقال پرمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کادلی افسوس کااظہار
لندن … 7 فروری 2021ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے برٹش ایفروایشین سالیڈیرٹی آرگنائزیشن کے صدر پروفیسرمحمد عارف کی اہلیہ کے انتقال پر دلی افسوس کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پروفیسرعارف کی اہلیہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورپروفیسرعارف اور ان کے تمام اہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ اورصبرعطافرمائے۔ آمین
٭٭٭٭٭