Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کی 67ویں سالگرہ سندھ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں '' یوم دعا ''کے طورپرمنائی گئی


 Posted on: 9/17/2020

قائد تحریک الطاف حسین کی 67ویں سالگرہ سندھ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں
' یوم دعا ''کے طورپرمنائی گئی
  سالگرہ کے سلسلے میں اجتماعات منعقد کیے گئے ، سالگرہ کی گیت گائے گئے ،
جناب الطاف حسین کی درازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اورجناب الطاف حسین سے عہدوفا کی تجدید کی گئی

لندن۔۔۔17، ستمبر2020ئ
سندھ سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی 67ویں سالگرہ'' یوم دعا ''کے طورپر انتہائی سادگی سے منائی گئی۔جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے سلسلے میں کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں، قصبوں اوردیہات میں جناب الطاف حسین کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلے میں اجتماعات منعقد کیے گئے ، ا س موقع پر سالگرہ کی گیت گائے گئے ،جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمر کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں اورجناب الطاف حسین سے عہدوفا کی تجدید کی گئی۔ اسی طرح ایم کیوایم اوورسیز امریکہ ، کینیڈا، برطانیہ ، ساؤتھ افریقہ ، آسٹریلیا، جرمنی ، بیلجئم ، اٹلی اورپرتگال کے تمام چیپٹرزاورخلیجی ممالک کی مختلف ریاستوں میں بھی جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی تقریبات منعقد کی گئیں۔جس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور وفاپرست عوام نے شرکت کی ۔ اجتماعات میں جناب الطاف حسین سے عہدوفاکی تجدید کی گئی اور ان کی صحت وعافیت اوردرازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں۔جناب الطاف حسین کی 67ویں سالگرہ کے حوالے سے کارکنوںنے اپنے قائد کی خوبصورت تصاویر پرمبنی کئی وڈیوزسوشل میڈیاپر جاری کیں اوراپنے قائدکے اسکیچ اورتصاویر بھی سوشل میڈیاپر چھائی رہیں۔ اس موقع پر ایک خصوصی ہیش ٹیگ بھی جاری کیاگیاتھا #Sep17thAltafDay  جوٹیوٹرپرٹرینڈ میں آیا۔پاکستان سمیت دنیابھرسے ایم کیوایم کے کارکنوں، ہمدردنوجوانوں، خواتین ، بزرگوںاوریوتھ نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں جناب الطاف حسین کے نام اپنے آڈیو، وڈیوپیغامات کے ذریعے انہیں سالگرہ کی مبارکبادپیش کی اوران سے اپنی محبت وعقیدت کااظہارکیا۔ 
واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں سے ہونے والی تباہ کاریوں کے باعث جناب الطاف حسین نے گزشتہ دنوں ایک وڈیو خطاب میں تمام وفاپرست کارکنان وعوام کو اپنی سالگرہ کی تقریب'' یوم دعا ''کے طورپرمنانے اورکیک کاٹنے کے بجائے اس رقم سے بارش سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کرنے کی تاکید کی تھی ۔

٭٭٭٭٭


4/19/2024 1:28:39 AM