Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فوج اورآئی ایس آئی نے چائناکے ساتھ ملکرکراچی کو وفاق کاحصہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے ۔الطاف حسین


 Posted on: 7/30/2020

 فوج اورآئی ایس آئی نے چائناکے ساتھ ملکرکراچی کو وفاق کاحصہ بنانے کا
منصوبہ بنایا ہے ۔الطاف حسین 
منصوبہ کامقصد کراچی کووفاق کے کنٹرول میں لیکراس کو مکمل طورپر وفاق کی کالونی بنا نا
 اور کراچی کے تمام وسائل غصب کر ناہے ۔ الطاف حسین 
 فوج کوصفائی کی ذمہ داری دینے کی آڑ میں کراچی کوفوج کے حوالے کیاجارہاہے ۔الطاف حسین
 حکومتی وزراء کھلے عام کراچی کووفاق کاحصہ بنانے کی باتیں کررہے ہیں ۔الطاف حسین

لندن  …  30 جولائی 2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ فوج اورآئی ایس آئی نے چائناکے ساتھ ملکرکراچی کو وفاق کاحصہ بنانے کامنصوبہ بنایاہے ۔ٹیوٹرپرجاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ یہ بات سامنے آرہی ہے کہ فوج ،اسٹیبلشمنٹ اورآئی ایس آئی نے چائناکے ساتھ ملکر ایک مذموم منصوبہ بنایاہے جس کے تحت کراچی پرقبضہ کرکے اسے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کاحصہ بنایاجائے گاتاکہ کراچی کے تمام وسائل غصب کرلیئے جائیں۔ اس منصوبے کے تحت بارش کے بعد فوج کوصفائی کی ذمہ داری دینے کی آڑ میں کراچی کوفوج کے حوالے کیاجارہاہے ، دوسری جانب حکومتی وزراء بھی کھلے عام کراچی کووفاق کاحصہ بنانے کی باتیں کررہے ہیں جس سے کراچی کے بارے میں فوج کا منصوبہ کھل کرسامنے آگیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی کواس کاحق دینے اور بااختیار بنانے کے بجائے اسے وفاق کے کنٹرول میں لینے کے مذموم منصوبہ کامقصد سوائے اس کے کچھ نہیں کہ کراچی کووفاق کے کنٹرول میں لیکراس کو مکمل طورپر وفاق کی کالونی بنالیاجائے اور کراچی کے تمام وسائل کوغصب کرلیاجائے ۔ جناب الطاف حسین نے سندھ کے تمام سچے عوام سے کہاکہ وہ آگے آئیںاور اس مذموم سازش کوناکام بنائیں۔ 

٭٭٭٭٭



4/19/2024 9:52:05 AM