Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرین پر تشدد اورگرفتاریاں قابل مذمت ہیں، قائد تحریک الطاف حسین


لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرین پر تشدد اورگرفتاریاں  قابل مذمت ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 6/27/2020
لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پرامن احتجاجی مظاہرین پر تشدد اورگرفتاریاں
 قابل مذمت ہیں، قائد تحریک الطاف حسین
 سندھ دھرتی کے حقوق کیلئے ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اورنوجوانوںکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی
سندھ کے غیرت مند بیٹوں اور بیٹیوں کو اس قسم کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا
دھرتی ماں کے غیرت مند بیٹے اپنی دھرتی ماں کی تحفظ کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے
جمہوریت پسند ممالک اور انسانی حقوق کے ادارے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کراچی پریس کلب کے باہرپرامن احتجاجی مظاہرین پر وحشیانہ تشدداور گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میںجناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے پنجابی فوج اورآئی ایس آئی کی جانب سے سندھی اوراردواسپیکنگ نوجوانوںکو بلاجوازگرفتارکرکے جبری گمشدہ کیاجارہا ہے، کئی برسوں سے لاپتہ افراد کوحراست کے دوران تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ماورائے عدالت قتل کیاجارہا ہے اور انکی مسخ شدہ لاشیں ویرانوںمیں پھینکی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سندھ دھرتی کے ہزاروں بیٹے آج بھی لاپتہ ہیں  جس کے باعث ان کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب کا شکارہیں اوراپنے پیاروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے دربدر ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج کراچی پریس کلب کے باہرلاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے اپنے پیاروں کی جبری گمشدگیوں اورانسانی حقوق کی بڑے پیمانے پرپامالی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیاجارہا تھاکہ رینجرز اورپولیس اہلکاروںنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کرنے والی خواتین ، بزرگوں اورنوجوانوں پرانتہائی وحشیانہ طریقے سے لاٹھی چارج کردیا، انہیں بہیمانہ 
تشددکانشانہ بناکر لہولہان کردیا، خواتین کے دوپٹے کھینچے ، انکے کپڑے پھاڑے اور خواتین سمیت متعددافراد کو پولیس موبائل میں ڈال کرگرفتارکرلیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حقوق کی جدوجہد میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں اورسندھ کے غیرت مند بیٹوں اور بیٹیوں کو اس قسم کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا اورنہ ہی انہیں پرامن جدوجہد سے بازرکھاجاسکتا ہے،سندھ دھرتی ماں کے غیرت مند بیٹے اپنی دھرتی ماں کی تحفظ کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔جناب الطاف حسین نے سندھی اوراردوبولنے والے سندھیوںسے کہاکہ پرامن احتجاجی مظاہرین پر وحشیانہ تشدد اورانکی اندھادھندگرفتاریوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ ظالم پنجابی اسٹیبلشمنٹ شدید بوکھلاہٹ کاشکارہے لہٰذا وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں،ریاستی مظالم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیںاورنتائج کی پرواہ کیے بغیر سندھ دھرتی ماںکے تحفظ کیلئے میدان عمل میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔جناب الطاف حسین نے سندھ دھرتی کی پرعزم ، بہادر اورحوصلہ مند ماؤں ، بہنوں، بزرگوںاورنوجوانوںکو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ سندھ دھرتی اور اس کے عوام کے حقوق کیلئے ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں اورنوجوانوںکی قربانیاں ہرگز رائیگاںنہیںجائیں گی اوربے گناہ سندھیوں پر ڈھائے جانے والے ایک ایک ظلم کاحساب لیاجائے گا۔جناب الطاف حسین نے جمہوریت اورانسانیت پسند ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی اداروںسے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے سندھ دھرتی کے عوام کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکا نوٹس لیں اور ریاستی مظالم کے خلاف آواز بلند کریں۔
٭٭٭٭٭ُ

7/12/2020 2:16:52 AM