ایم کیوایم کی سینئر رکن محترمہ سیدہ صفیہ اکبرکو لندن کے علاقے سٹن
تدفین میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین ، قائم مقام کنوینر طارق جاوید،دیگرذمہ داروں ،
ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں اور مرحومہ صفیہ اکبرکے اہل خانہ کی شرکت
مساجد اورعبادت گاہوں کی بندش کے باعث مرحومہ صفیہ اکبرکی نماز جناز ہ قبرستان میں ہی اداکی گئی
جناب الطاف حسین نے مرحومہ سیدہ صفیہ اکبر کے جنازے کوکاندھادیا ،قبرپرمٹی ڈالی، آخری رسومات کے دوران
جناب الطاف حسین کی آنکھوں سے مسلسل آنسو رواں تھے
تدفین کے بعد جناب الطاف حسین نے مرحومہ صفیہ اکبرکے گھرجاکرتمام اہل خانہ سے تعزیت کی
جناب الطاف حسین اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے اوراپنی ایک سچی اوروفاپرست کارکن کویادکرکے کافی دیرتک پھوٹ پھوٹ کرروتے
لندن ۔۔۔ 22 مئی 2020ء
ایم کیوایم کی سینئراوربزرگ رکن اورایم کیوایم شعبہ خواتین انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی انچارج محترمہ سیدہ صفیہ اکبرکوآج لندن کے علاقے سٹن (;83;utton) کے ;77;erton and ;83;utton joint ;67;emetery قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا ۔ ان کی تدفین میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین ، رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید،ایم کیوایم کے دیگرذمہ داروں ، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، کارکنوں اور مرحومہ صفیہ اکبرکے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ محترمہ سیدہ صفیہ اکبر علالت کے باعث منگل 19مئی کو لندن کے ایک مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں تھیں ۔ برطانیہ میں مساجد اورعبادت گاہوں کی بندش کے باعث مرحومہ صفیہ اکبرکی نماز جناز ہ قبرستان میں ہی اداکی گئی ۔ جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں ،کارکنوں اورمرحومہ کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں سماجی فاصلے کے ضابطے کی پوری پابندی کی گئی اورشرکاء نے آپس میں فاصلہ رکھا ۔ اہل خانہ کے ساتھ ساتھ جناب الطاف حسین نے بھی مرحومہ سیدہ صفیہ اکبر کے جنازے کوکاندھادیا اوران کی آخری رسومات میں شرکت کرتے ہوئے قبرپر مٹی ڈالی ۔ اپنی ایک بزرگ اوروفاپرست سینئرکارکن کی آخری رسومات میں شرکت کے موقع پر جناب الطاف حسین کی آنکھوں سے مسلسل آنسو رواں تھے ۔ تدفین کے بعد حاظرین نے مرحومہ کی قبرپرپھول چڑھائے اوران کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں اورکارکنوں نے مرحومہ سیدہ صفیہ اکبر کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ تدفین کے بعد جناب الطاف حسین نے مرحومہ صفیہ اکبرکے گھرجاکران کی صاحبزادیوں ،بیٹوں ، پوتوں اورتمام اہل خانہ سے تعزیت کی ، انہیں دلاسہ دیا ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین خود بھی اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے اوراپنی ایک سچی اوروفاپرست کارکن کویادکرکے کافی دیرتک پھوٹ پھوٹ کرروتے رہے ۔ انہوں نے مرحومہ صفیہ اکبر کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے واقعات بیان کئے ۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر سیدہ صفیہ اکبر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
یاد رہے کہ محترمہ صفیہ اکبربرطانیہ میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے والی پہلی خاتون تھیں ، وہ گزشتہ 30 برسوں سے ایم کیوایم سے وابستہ تھیں اورتمام تر آزمائشوں کے باوجود انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ وفانبھائی ۔ ان کاپوراگھرانہ ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین سے سچی وابستگی اورمحبت رکھتاہے ۔ محترمہ صفیہ اکبر کے شوہر سیدمحمداکبرمرحوم بھی ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر رہ چکے تھے اوراپنے انتقال تک وہ بھی ایم کیوایم سے وابستہ تھے ۔ مرحومہ صفیہ اکبرکے ایصال ثواب کے لئے ایم کیوایم اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام بھی فاتحہ خوانی کی گئی ۔