Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جئے سندھ تحریک کے جلاوطن سربراہ ڈاکٹرصفدر سرکی کی لندن میں ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات


جئے سندھ تحریک کے جلاوطن سربراہ ڈاکٹرصفدر سرکی کی لندن میں ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات
 Posted on: 2/17/2020
جئے سندھ تحریک کے جلاوطن سربراہ ڈاکٹرصفدر سرکی کی لندن میں ایم کیوایم کے بانی و قائد الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات 
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات 8 گھنٹے تک جاری رہی جس میں 7گھنٹے ون ٹو ون ملاقات ہوئی
 ملاقات میں سندھ دھرتی کے وسائل پر پنجابی سامراج کے قبضے سے نجات، سندھ دھرتی کے عوام کی فلاح و بقا اور
سندھ دھرتی کی حفاظت کیلئے اتحاد واتفاق ، یکجہتی اورمشترکہ جدوجہدپر مکمل اتفاق 

سائیں جی ایم سید کے فکروفلسفہ کے سینئرپیروکار اورجئے سندھ تحریک کے جلاوطن سربراہ ڈاکٹرصفدر سرکی نے لندن میں ایم کیوایم کے بانی و قائدجناب الطاف حسین سے تفصیلی ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی یہ ملاقات 8 گھنٹے تک جاری رہی جس میں 7گھنٹے ون ٹو ون ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں سندھ دھرتی کے وسائل پر پنجابی سامراج کے قبضے سے نجات، سندھ دھرتی اوراس کے عوام کی فلاح و بقا اورسندھ دھرتی کی حفاظت کے لئے اتحاد واتفاق ، یکجہتی اورمشترکہ جدوجہدپر مکمل اتفاق کیا گیا۔ قبل ازیں جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرصفدرسرکی کاگرم جوشی سے استقبال کیااورلندن تشریف آوری پر ان کاشکریہ اداکیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کواجرک بھی پہنائی۔
ملاقات میں سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان اتحاد اورمقبوضہ سندھ کوپنجابی سامراج کے چنگل سے نجات دلانے کے لئے مشترکہ جدوجہد کو وقت کی اہم ضرورت قراردیاگیا۔ ملاقات میںدونوں رہنماؤں نے اٹل فیصلہ کیا کہ سندھ دھرتی کی آزادی ایک عظیم مقصد ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے سندھ کے مستقل باشندوںکی جدوجہد جاری رہے گی۔مزیدیہ کہ سندھ دھرتی کی آزادی کے لئے قوم پرست رہنماؤںسے رابطے بھی کئے جائیں گے۔ دونوںرہنماؤںنے مستقبل میں باہمی رابطوں اورملاقاتوںکا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ 


٭٭٭٭٭



5/27/2020 8:22:42 AM