Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

MQM South Africa Johannesburg Chapter Rally On 34th Foundation Day Of MQM- 12th April 2018


 Posted on: 4/12/2018



MQM South Africa Johannesburg Chapter Rally
On 34th Foundation Day Of MQM- 12th April 2018

ایم کیوایم کے 34یوم تاسیس کے سلسلے میں کل بروز ہفتہ ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام جوہانسبرگ میں
اجتماع ہوگا۔اجتماع سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطا ف حسین ٹیلیفون پر خطاب کریں گے
یوم تاسیس کے سلسلے میں جوہانسبرگ میں ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی،ریلی میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں کی شرکت 
ریلی میں شریک کارکنوں کے قائدتحریک الطاف حسین اورمہاجروں کے حق میں زوردارنعرے

جوہانسبرگ ۔۔۔ 13 اپریل 2018ء
ایم کیوایم کے 34یوم تاسیس کے سلسلے میں کل بروز ہفتہ ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام جوہانسبرگ میں اجتماع منعقد کیاجائے گا۔اجتماع سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطا ف حسین لندن سے بذریہ ٹیلیفون خطاب کریں گے۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں جوہانسبرگ چیپٹرکے کارکنان میں زبردست جوش وخروش پایاجاتاہے ۔گزشتہ روز کاروں کی ایک بڑی ریلی بھی نکالی گئی جس میں کارکنوں،نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ ریلی نے جوہانسبرگ کے علاقوں فورس برگ اورمے فیئر کے مختلف علاقوں میں گشت کیا ۔ریلی میں شریک کارکنوں نے ایم کیوایم اوربانی وقائدجناب الطاف حسین کے حق میں زوردارنعرے لگاکراپنے جوش وخروش کااظہارکیا۔ یوم تاسیس کااجتماع جوہانسبرگ میں واقع لال قلعہ ہال میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے اورلندن وقت کے مطابق شام ساڑھے پانچ بجے منعقد کیاجائے گا ۔اجتماع میں جوہانسبرگ،کیپ ٹاؤن، ڈربن، پولک وانی اورپیٹرمیر زبرگ چیپٹرز کے ذمہ داران، کارکنان ، ان کے اہل خانہ اور ہمدرد عوام کے علاوہ مقامی کمیونٹی کے منتخب نمائندے اوراین جی اوز کے نمائندے بھی شرکت کریں گے ۔ ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے یوم تاسیس کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں اور انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔ یوم تاسیس کے اجتماع کے سلسلے میں آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کی جانب سے متعدد اجلاس کیے گئے جن میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور یوم تاسیس کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غورکیاگیاجبکہ یوم تاسیس کے اجتماع کو مربوط اور منظم بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔علاوہ ازیں گزشتہ روز ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن محمد سلیم اور ساؤتھ افریقہ یونٹ کے آرگنائزر راشد مینائی نے آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگراراکین کے ہمراہ لال قلعہ ہال کا دورہ کیااور وہاں کیے جانے والے انتظامات کاجائزہ لیا۔ دریں اثناء ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تمام چیپٹرز کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے 34 ویں یوم تاسیس کے اجتماع میں بھرپورشرکت کریں اور ماضی کی طرح اتحاد ویکجہتی کامظاہرہ کرتے ہوئے یوم تاسیس کے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنابھرپورکرداراداکریں۔
*****


8/16/2018 9:11:10 AM