Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

MQM South Africa Rally 34th Foundation Day of MQM


 Posted on: 4/8/2018 1

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کیپ ٹاؤن چیپٹر کے زیراہتمام ایم کیوایم کا34 واں یوم تاسیس جوش وجذبہ کے ساتھ منایاگیا
یوم تاسیس کے سلسلے میں کیپ ٹاؤن میں ریلی نکالی گئی ،ریلی کیپ ٹاؤن کی مختلف شاہراہوں سے گزر ی 
کیپ ٹاؤن میں ہونیوالے اجتماع میں کارکنوں ، نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں کی بڑی تعدادکی شرکت
خواتین اوربچوں نے ایم کیوایم کے یوم تاسیس کاکیک کاٹا، زوردارنعروں سے قائدتحریک الطاف حسین کااستقبال
مہاجردشمن قوتیں چاہے جتنے ہی گروپ بنالیں ، وہ ایم کیوایم کوختم نہیں کرسکتیں ۔محمدسلیم
قوم کے حقوق کی جدوجہدمیں ساؤتھ افریقہ کے کارکنان قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں شانہ بشانہ ہیں ۔ راشدمینائی

کیپ ٹاؤن ۔۔۔ 10 اپریل 2018ء
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے کیپ ٹاؤن چیپٹر کے زیراہتمام ایم کیوایم کا34 واں یوم تاسیس انتہائی جوش وجذبہ کے ساتھ منایاگیاجس میں کارکنوں اوران کے اہل خانہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جن میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بزرگ، خواتین اوربچے بھی شامل تھے ۔ یوم تاسیس کے سلسلے میں کیپ ٹاؤن میں ایک ریلی بھی نکالی گئی جوکیپ ٹاؤن کی مختلف شاہراہوں سے گزرکرمقررہ مقام پر پہنچ کرختم ہوئی ۔ ر یلی میں شامل کارکنوں نے زوردارنعرے لگاکراپنے جوش وخروش کااظہارکیا۔ یوم تاسیس کااجتماع کیپ ٹاؤن کے مقامی ہال میں منعقد کیاگیا۔ ہال کوایم کیوایم کے پرچموں، بینروں اورقائدتحریک الطاف حسین کی بڑی بڑی تصاویر سے سجایاگیاتھا۔تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوت قرآن مجید سے کیاگیا۔اس کے بعد ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر راشدمینائی نے اپنے خطاب میں ایم کیوایم کے قیام کے اسباب اوراغراض ومقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مہاجروں کے حقوق کی واحد اور آخری امید ہے ، قوم کی بقاء اورحقوق کی اس جدوجہدمیں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے کارکنان قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں شانہ بشانہ ہیں ، حالات چاہے کیسے ہی کیوں نہ ہوں، ہم قائدتحریک الطاف حسین کی قیادت میں متحد ہیں اورانشاء اللہ ہم اپنی جدوجہد سے دستبردارنہیں ہوں گے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن محمدسلیم نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی موجودہ صورتحال اورایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں سے شرکاء کوآگاہ کیا۔ محمدسلیم نے کہاکہ ایم کیوایم سے قبل مہاجروں کے حقوق کے لئے کوئی بولنے والانہیں تھا، ایسے میں قائدتحریک الطاف حسین ہی ہیں جنہوں نے مہاجروں کے حقوق کے لئے پہلے اے پی ایم ایس او اورپھرایم کیوایم قائم کی ۔ اگرقائدتحریک الطاف حسین ایم کیوایم قائم نہ کرتے توآج مہاجر غلام بن چکے ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ جب سے ایم کیوایم قائم ہوئی ہے ، مہاجردشمن قوتیں مہاجروں کوکچلنے کے لئے ایم کیوایم کوختم کرنے اورقائدتحریک الطاف حسین کوسیاست سے مائنس کرنے کی کوششو ں میں مصروف ہیں ، انہی سازشوں کے تحت حقیقی ، پی ایس پی ٹولہ اورپھرپی آئی بی ٹولہ بنایاگیا۔ انہوں نے کہاکہ مہاجردشمن قوتیں چاہے جتنے ہی گروپ بنالیں ، وہ ایم کیوایم کوختم نہیں کرسکتیں اورہم الطاف بھائی کی قیادت میں مہاجروں کوان کی منزل دلاکر دم لیں گے۔ اجتماع سے بانی وقائدتحریک الطاف حسین نے بھی خطاب کیااورشرکاء کواپنے خیالات سے گرمایا۔ان کے خطاب کے دوران ہال میں موجود کارکنان اپنے زوردارنعروں کے ذریعے اپنے جوش وخروش کااظہارکرتے رہے۔ قائدتحریک الطاف حسین کے خطاب کے بعد اجتماع میں موجود خواتین اوربچوں نے ایم کیوایم کے یوم تاسیس کاکیک کاٹا۔ اس موقع پر کارکنوں، خواتین اوربچوں کاجوش وخروش قابل دید تھا۔ اجتماع کااختتام تحریک کی کامیابی، وقائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمر کی دعاؤں کے ساتھ کیاگیا۔ 
*****


8/21/2018 8:58:56 AM