Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن کے کارکن اسد اقبال کے ماورائے عدالت قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن کے کارکن اسد اقبال کے ماورائے عدالت قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 10/2/2015
ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن کے کارکن اسد اقبال کے ما ورائے عدالت قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
رینجرز نے اسد اقبال کو مورخہ 21جولائی 2015ء کو ان کی رہائش گاہ لیاقت آباد سے گرفتار کیا تھا،رابطہ کمیٹی 
ماورائے عدالت قتل کے مسلسل واقعات مہاجروں کی نسل کشی کا تسلسل ہیں
ایم کیوایم کے کارکنوں کو حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کانشانہ بنانے اور انہیں ماورائے عدالت قتل کرنے کےواقعات کا نوٹس لیا جائے،رابطہ کمیٹی
ماورائے عدالت قتل کے ذریعہ نہ تو حق پرست عوام کو خوف زدہ کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی انہیں حقوق کی جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے،رابطہ کمیٹی
سفاک قاتلوں کوگرفتار کر کے سزادی جائے اور مہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سلسلہ بند کر دیا جائے،رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی تمام تنظیمیں ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا نوٹس لیں ،رابطہ کمیٹی کی اپیل
کراچی ۔۔2اکتوبر 2015ء 
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے حراست کے دوران ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن کے کارکن اسد اقبال کے ماوررائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ماورائے عدالت قتل کے مسلسل واقعات کو مہاجروں کی نسل کشی کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ رینجرز نے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن یونٹ 123کے کارکن اسد اقبال کو مورخہ 21جولائی 2015ء کو ان کی رہائش گاہ لیاقت آباد سے گرفتار کیا تھا ،حراست کے دوران انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا اور مورخہ 4ستمبر 2015ء کو انہیں جعلی رینجرز مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کر دیا گیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادار ے کے اہلکاروں نے اسد اقبال کو ماؤر ائے عدالت قتل کرکے ان کی لاش موچکو تھانے کی حدود میں پھنک دی تھی اور ایک فلاحی ادارے کی جانب سے 17ستمبر کو انہیں لاوارث قرار دے کر سپر د خاک کر دیاگیا تھا بعد ازاں شہید کے بھائی نے مذکورہ فلاحی ادارے میں اس اقبال کی تصویر دیکھ کر انہیں شناخت کیا۔رابطہ کمیٹی نے کہا حراست کے دوران بے گناہ کارکنوں پر انسانیت سوز تشدد اور انہیں ماورائے عدالت قتل کرنے واقعات نہ صرف مہاجروں کی نسل کشی کا تسلسل ہیں بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم میاں نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کو حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کانشانہ بنانے اور انہیں ماورائے عدالت قتل کرنے کے واقعات کا نوٹس لیا جائے ،سفاک قاتلوں کو آئین وقانون کے تحت گرفتار کر کے سزادی جائے اور مہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سلسلہ بند کر ایا جائے ۔رابطہ کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ غیر قانونی چھاپے گرفتاریوں ،حراست میں انسانیت سوز تشدد اور ماورائے عدالت قتل کے ذریعے نہ تو حق پرست عوام کو خوف زدہ کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی انہیں حقوق کی جدوجہد سے باز رکھا جاسکتا ہے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تمام ترمظالم کے باوجود حق پرستی کی جدوجہد جاری رہے گی ۔رابطہ کمیٹی نے اسد اقبال شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست شہدا ء کا لہو رائیگا ں نہیں جائے گا اور انشاء اللہ بے گناہ مہاجروں کے قاتلوں پر اللہ کا عذاب نازل ہوگا رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسد اقبال شہید کے درجات بلند فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ عطاء مقام کرے اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین )رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا نوٹس لیں اور اس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں ۔

5/10/2024 8:27:51 PM