Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کیا پاکستان صرف تکفیریوں کاہے؟
Posted on: 1/19/2014
Views:
3918
(تحریر۔۔۔ندیم نصرت )
پاکستان کسی ایک علاقے کے لوگوں کیلئے اورنہ ہی کسی ایک فرقہ یامسلک کے مسلمانو ں کیلئے وجود میں آیاتھا۔ یہ ایک اٹل اورتاریخی حقیقت ہے کہ پاکستان برصغیرکے تمام مسلمانوں کیلئے قائم کیاگیاتھا خواہ وہ کسی بھی زبان بولنے والے ہوں یاکسی بھی مسلک کے ماننے والوں ہوں۔ بدقسمتی سے قیام پاکستان کے محض چند سال بعد اسکی سرحدیں ہندوستان کے مسلمانوں کیلئے بند کرکے دوقومی نظریہ کو بحیرہء عرب میں غرق کردیا گیا۔ ایک اللہ، ایک نبی آخرالزماںؐ کے پیروکاروں کو دو ریاستوں میں تقسیم کرکے ہندوستانی مسلمانوں کو اسی ہندو اکثریت کے رحم وکرم پر چھوڑدیاگیا جن کے غلبہ کے خوف سے ان ہندوستانی مسلمانوں نے پاکستان بنانے کی تحریک چلائی تھی۔ المیہ یہ ہے کہ اس صریحاً ناانصافی پر احتجاج کاایک لفظ بھی اداکرناپاکستان میں غداری پر محمول کیاجاتاہے ۔ جب پاکستان وجود میں آیاتو اسی عشرہ میں درجنوں دیگراورریاستیں بھی دنیا کے نقشہ پر نمودارہوئیں۔کسی نے کرکٹ کوقومی کھیل کے طور پر اپنا یا تو کسی نے ہاکی اور فٹبال کو۔۔۔ لیکن پاکستانی حکمرانوں نے غداری کے سرٹیفکیٹ اورکفرکے فتوے بانٹنے کوقومی مشغلہ بنادیا۔ پہلے مغربی پاکستان کی اقلیت نے مشرقی پاکستان کی بنگالی اکثریت کے حقوق کی آوازکو ملک دشمنی قراردے ڈالااور بنگالی مسلمانوں کوان کے حقوق دینے کے بجائے ملک کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ۔پھراحمدی غیرمسلم ٹھہرے اورشیعوں کو کافر قراردے دیاگیا۔۔۔ کل باچہ خان ہندوستانی ایجنٹ ٹھہرائے گئے آج بلوچوں کی حب الوطنی مشکوک ہے۔۔۔ اور وطن بنانے والے مہاجرملک دشمن ہیں۔ شیعہ کافر ہیں ۔۔۔ بریلوی بدعتی ہیں۔۔۔اور تبلیغی جماعت کے پیروکار ’’ غیرتکفیری ‘‘ہیں۔جس سرزمین پرعلم ومعرفت اوردین الہٰی کی طرف بلانے والے بزرگان دین سے محبت وعقیدت رکھنے والوں کی اکثریت ہے وہاں اسلحہ اوربارود کے ذریعے بزرگان دین کے صدیوں پرانے مزارات کوبموں سے اڑادیا گیا۔۔۔لاہورمیں حضرت شیخ علی ہجویری المعروف داتاگنج بخش ؒ کے مزارپر خودکش حملہ کیاگیا۔۔۔پاک پتن میں حضرت بابافریدالدین مسعودگنج شکرؒ کے مزارکواڑایاگیا۔۔۔ کراچی میں حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزارپر خودکش دھماکہ کیا گیا ۔۔۔ پشاور میں بزرگ صوفی شاعر حضرت رحمان باباؒ کے مزارکوبم سے اڑاکرتباہ کردیاگیا۔۔۔قبائلی علاقوں میں کئی بزرگان دین کے مزارات کوتباہ کردیا گیا ۔۔۔جو باقی بچے ان مزارات کوبھی تہس نہس کرکے رکھ دیاگیا۔۔۔بزرگوں کی میتوں کو قبروں سے نکال انکی بے حرمتی کی گئی۔۔۔آج مزارات پرجانے والوں کو مشرک قرار دے کر چنگیزخانی اندازمیں ان کی گردنیں اڑائی جارہی ہیں۔۔۔ آج پاکستان میں نواسہء رسولؐ اوراہلِ بیت کی شہادت کا سوگ منانا کفربنادیاگیا ہے۔۔۔ میلاد رسولؐ منانابدعت سمجھاجاتاہے۔۔۔ اورمحبت وعقیدت کے اظہارکیلئے محافل سماع کوہندوانی رسوم قراردیا جاتا ہے۔۔۔ تکفیری لشکر ملک بھر میں دندناتے پھررہے ہیں اور مخالفت کرنے والوں کا قتل عام کررہے ہیں۔۔۔ان تکفیریوں کے ہاتھوں نہ مسجدیں محفوظ ہیں نہ امام بارگاہیں۔۔۔نہ احمدیوں کی عبادت گاہیں اورقبرستان محفوظ ہیں اور نہ ہی بوہریوں اوراسماعیلیوں کے جماعت خانے۔۔۔نہ ہندوؤں کے مندرسلامت ہیں نہ عیسائیوں کے گرجا گھر ۔۔۔ہر مذہب ،مسلک اورفقہ کی عبادت گاہ اور ہر مقدس مقام اورمرکز ان دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں لیکن ارباب اختیار اور اقتدار محض خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔
اگر پاکستان صرف ان تکفیریوں کا وطن ہے اور غیرتکفیری ہونا پاکستان میں جرم ٹھہراہے تو پھرباقی تمام لوگوں کوبتادیاجائے کہ وہ اپنے اپنے عقائد کے تحت زندگی گزارنے کہاں جائیں؟وقت آگیاہے کہ احترام انسانیت پریقین رکھنے والے تمام پاکستانی ہوش کے ناخن لیں اور اپنی بقاء کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کریں۔۔۔ ورنہ ان مسلح تکفیریوں کے ہاتھوں پاکستان میں کسی بھی مسلک۔۔۔کسی بھی فقہ ۔۔۔ اورکسی بھی مذہب کی کوئی بھی عبادتگاہ۔۔۔ اورکسی بھی بزرگ کامزار باقی نہیں بچے گا۔ نہ سنی رہیں گے نہ شیعہ۔۔۔ نہ بریلوی رہیں گے نہ دیوبندی۔۔۔ نہ احمدی بچیں گے ، نہ بوہری۔۔۔نہ زکری رہیں گے اورنہ ہی اسماعیلی۔۔۔ نہ ہندو رہیں گے۔۔۔ نہ سکھ اور نہ ہی عیسائی۔ بس ملک میں ان مسلح تکفیریوں کے ظلم کا راج ہوگا۔۔۔ اورغیر تکفیریوں کی کھونپڑیوں کے مینار تعمیر ہوں گے۔
ملک وقوم کادرد رکھنے والے اہل پاکستان خصوصاً، نئی نسل جین زی کے نام
...
11 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج اور ایمرجنسی کا نفاذ کسی بھی طرح ملک کے مفاد
...
11 Oct 2026
صوبہ KPK میں گورنر راج یاایمرجنسی کانفاذ اور یمن میں پاکستانی فوج کو
...
10 Oct 2026
اللہ تعالیٰ نظام بھائی کوشفائے کاملہ عطافرمائے اورانہیں مکمل صحتیاب کر
...
10 Oct 2026
خیبرپختونخوا میں گورنرراج یا ایمرجنسی جیسے ظالمانہ اقدام کرکے ملک میں
...
09 Oct 2026
حکومت نے مذاکرات کاڈرامہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے ٹیمپوکوتوڑنے کے
...
04 Oct 2026
دنیامیں کہیں بھی کوئی بھی انقلاب پرامن طریقے سے نہیں آیا،
...
03 Oct 2026
عدالتوں کے فیصلوں کے پرخچے اڑائے جا رہے ہیں پھربھی مذاکرات، مذاکرات ک
...
03 Oct 2026
ٹورانٹو میں قائدِ تحریک جناب الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی پروقا
...
01 Oct 2026
30 -ستمبر 1988ء کو حیدرآباد میں قیامت صغریٰ بپا کی گئی تھی۔الطاف حسین
...
01 Oct 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us