Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

(نذرانہ ء عقیدت ۔۔۔ بخدمتِ امام حسینؓ (مصطفےٰؔ عزیزآبادی

 Posted on: 11/15/2013   Views:576
نذرانہ ء عقیدت ۔۔۔ بخدمتِ امام حسینؓ

عشق کی ابتداء علیؓ ، عشق کی انتہا حسینؓ
اک دینِ حق کے نام پہ ، ہنس کے ہوئے فدا حسینؓ


سردارِ جنت جواں ، قبلہ نمائے دینِ حق
یکتائے نفسِ مطمئن ، سردار باصفا حسینؓ


پدر و پسر نہیں فقط ، پورا ہی گھر لٹا دیا
اس دشتِ کربلا میں بھی ، ہیں مشعلِ رضا حسینؓ


معلوم تھا کہ کربلا ، ہے قتل گاہِ اہلِ بیت
پھر بھی عظیم شان سے ، جاتے ہیں کربلا حسینؓ


جب خونِ اہلِ بیت سے ، تھی سرخ خاکِ کربلا
لیکن بقائے دین کو ، تھے پیکرِ وفا حسینؓ


ہر دورِ جبر کے لئے ، ہیں رہنمائے اہلِ حق
تا حشر اس جہان میں ، ہیں حق کا سلسلہ حسینؓ


کرکے فنائے ذات وہ پائی بقائے دائمی
ہیں اہلِ حق کے واسطے ، تاحشر حق نما حسینؓ


(مصطفےٰؔ عزیزآبادی)
15نومبر2013ء