Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
جبر کرنے والوں کے نام
Posted on: 9/19/2013
Views:
3797
جبر کرنے والوں کے نام
(قائدتحریک الطا ف حسین کی 60ویں سالگر ہ پر)
(بطرز۔۔۔غم دل کو ان آنکھوں سے چھلک جانابھی آتاہے)
لہو کو اشک کی صورت چھلک جانا بھی آتا ہے
’’تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے‘‘
وفا کی راہ میں جو زندگی ہم نے گزاری ہے
ہمیں وہ زندگی دنیا کی دولت سے بھی پیاری ہے
بڑھے گا یہ جنوں جتنا وہ ہم پر ظلم ڈھائیں گے
وہ ہم کو آزمائیں گے ہم ان کو آزمائیں گے
ہمیں شبنم سے آخر شعلہ بن جانا بھی آتا ہے
’’تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے‘‘
وہ اپنے ہاتھ سے اپنے ہی گلشن کو جلالینا
وہ گھر کو چھوڑ دینا اور بیاباں میں پناہ لینا
وہ آگ اور خون کے دریا وہ ماہ و سال وحشت کے
بھلاسکتا ہے کیسے کوئی وہ آلام ہجرت کے
ہمیں گزری ہوئی باتوں کو دہرانا بھی آتا ہے
’’تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے‘‘
ہمیں آتا نہیں راہِ وفا میں سرنگوں ہونا
ہمیں تسلیم ہے اپنی تمناؤں کا خوں ہونا
ہم اس تصویر میں اپنے لہو سے رنگ بھر دیں گے
’’یہ دل کیا چیز ہے ہم جان بھی قربان کردیں گے‘‘
ہمیں اس راہ میں جاں سے گزر جانا بھی آتا ہے
’’تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے‘‘
کوئی اہلِ ستم کو جاکے اب یہ بات سمجھائے
کئی آئے ستمگر پر ہمیں نہ ختم کر پائے
ہو چاہے جبر جتنا عہد کو ہر گز نہ توڑیں گے
ہم اپنے ہاتھ سے اس پرچمِ حق کو نہ چھوڑیں گے
وفا کی راہ میں پھر ہم کو ڈٹ جانا بھی آتا ہے
’’تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے‘‘
یقیں ہے ایک دن اس شہر میں وہ دن بھی آئے گا
ہر اک محروم اپنے حصہ کی خوشیوں کو پائے گا
وہ قائد شان سے اپنے وطن میں پھر سے آئے گا
وہ اس اجڑے ہوئے گلشن کو یوں پھر سے سجائے گا
بتادے گا کہ ہم کو قوم بن جانا بھی آتا ہے
’’تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے‘‘
لہو کو اشک کی صورت چھلک جانا بھی آتا ہے
’’تڑپنا بھی ہمیں آتا ہے تڑپانا بھی آتا ہے‘‘
مصطفےٰؔ عزیزآبادی
17ستمبر2013ء
مہاجروں کے ساتھ نفرت آج کی نہیں بلکہ قیام پاکستان کے بعد سے ہی شروع ہ
...
28 Sep 2026
الطاف حسین کے علاوہ پاکستان کے کسی اور لیڈرکا نام بتائیں جومڈل کلاس
...
27 Sep 2026
تحریک انصا ف کی موجودہ قیادت اپنے مصلحت پسندانہ طرزعمل اورفیصلوں سے اپ
...
27 Sep 2026
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کوملتوی کرنا، تح
...
25 Sep 2026
بانی وقائد جناب الطاف حسین پر قاتلانہ حملے کے بعد سے پاکستان سمیت دن
...
24 Sep 2026
جولوگ سمجھ رہے تھے کہ وہ قائدتحریک الطاف حسین پر حملے کرکے ان کے حوصل
...
23 Sep 2026
ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین نے ماضی کے مخالف طارق چوہدری کوگلے
...
22 Sep 2026
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 73 ویں
...
21 Sep 2026
میں پاکستان کے موجودہ کرپٹ سیاسی نظام کی تبدیلی چاہتاہوں۔الطاف حسین
...
21 Sep 2026
ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں بانی و قائد جناب الطاف حسین
...
20 Sep 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us