Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
اے لوگو ! اے بیگانوں ! مہاجر غافل نہیں ہے
Posted on: 8/5/2016 1
Views:
6970
سالوں سے جاری مہاجر نسل کشی اور اس پر تمام قومیت،سیاسی و مزہبی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے چپ کا روزہ کب تک رہے گا ؟ مہاجروں کیلئے کوئی صحافی ،لکھاری،تجزیہ نگار،اینکرپرسن اور تمام دیگر قومیت کے لوگ اپنی آواز مہاجروں کے ساتھ کیوں نہیں ملاتے ؟ سب کے حقوق کی بات کی جاتی ہے مگر جب اردو بولنے والے اپنے حقوقِ کی بات کرتے ہیں تو اسے لسانی و سیاسی مسلہ کہہ کر مہاجروں کو سائڈ لائن کردیا جاتاہے خدارا مہاجروں کی وقتی خاموشی کو مہاجروں کی ہار نہ سمجھا جاے مہاجر ہی وہ قوم ہے جس کی مسلسل جدوجہد سے پاکستان میں وجود میں آیا اوراب اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرہے ہیں انشائ اللہ ایک دن ضرور کامیاب ہونگے . ..
اے لوگو ! اے اپنو ! اے پیاروں ! اے بیگانوں ! ہم مہاجر غافل نہیں ہیں کیوں کہ جس طرح سے کراچی میں آپریشن کے نام پر مہاجروں کی نسل کشی کی جارہی ہے مہاجر ان متعصبانہ کاروائی سے ڈرنے یا بھٹکنے والا نہیں مہاجر وہ قوم ہے جس نے پاکستان سے پہلے جو قربانیاں دیں وہ ناقابل فراموش ہیں اور آج تک ان قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے اور آج اپنے حقوق مانگنے اور مہاجروں کی نمایندہ جماعت ایم کیوایم کا ساتھ دینے اور پاکستان بنانے کے جرم میں مہاجروں کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے جس کا مقصد مہاجروں کی طاقت اور ایم کیوایم اور الطاف حسین کو کمزور کرنا ہے جو نا ممکن ہے مہاجر کبھی غافل نہیں ہوسکتا کیونکہ ہجرت مسلسل جاری و ساری عمل ہے ہجرت کے عمل پر کبھی جمود طاری نہیں ہوتا کیونکہ یہ ہمارے آخرالزماں کی سنت ہے ….. مہاجر غافل کیسے ہوسکتا ہے ؟ اگر اس وقتی سناٹے کو دیکھ کر اگر دشمن سمجھ رہا ہے کہ اس نے میدان مارلیا ہے ، رن جیت لیے ہیں ، اور جنگ فتح کرلی ہے تو اسے خواب خرگوش و خوش فہمی میں تھوڑی دیر ہی صحیح مگر مبتلا رہنے دو …… صحبت تمام تو ہونے دو – ان کو اپنے سارے کارڈ شو تو کرنے دو .. جو تیر ان کے ترکش میں بچے ہیں ان تیروں کو بھی آزمانے دو – اوپر سارے عالم بلکہ عالمین کا مالک و پروردگار سب کچھ دیکھ رہاہے مظلوم مہاجر،اور ظالم و غاصب، فرزمین زمین،قبضہ مافیا،کو بھی دیکھ رہا ہے اے لوگوں! مہاجر غافل نہیں ہے…حدوں کو پہنچ رہا ہے تاکہ حجت تمام ہوجاے اگر مہاجر ” ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم ” کی ساکت تصویر بنا ہوا یہ ظلم اور اندھیر گردی دیکھ رہاہے تو یہ بھی بے مقصد نہیں ہے قدرتی طور پر یہ ایک مرحلہ ہے جو بظاہر شتم پشتم طے تو ہوہی رہا ہے مگر ساتھ ساتھ اوربھی حقائق کو آ شکار کررہا ہے …. وقت کرتا ہے پرورش برسوں …حادثہ ایک دم نہیں ہوتا …وقت کے شکم میں جو کچھ پروان چڑھ رہا ہے وہ اپنی مدت پورع کرکے ظاہر ہو کر رہےگا
بقول جگر مراد آبادی کہ …اسی کائنات میں اے جگر کوءانقلاب اٹھے گا کہ بلند ہو کہ بھی آدمی ابھی آدمی کا غلام ہے- مہاجر تو اعلیٰ ظرف ہیں اپنے دشمنوں کے لیے بھی درازی عمر کی دعا کرتے ہیں کہ عرض ہے … ” میری جوانیاں ہیں تیرے دم سے میرے دشمن تو لمبی عمر پانا میں تیرا حشر اس دنیا میں دیکھوں کہیں تو مجھ سے پہلے نہ مرجانا” مہاجر کسی قیمت پر غلامی قبول نہیں کرسکتا خواہ اس کو جبر و ظلم کا اس حد تک نشانہ بنایا جاے جتنا کہ انسانی تصویر میں ظلم کی آخری حد ہے مہاجر غلامی پر ہر گز قناعت نہیں کرسکتا -مہاجروں کو دبانے کے بجاے انکی محرومیوں کو ختم کریں نہ کہ مہاجروں کی نسل کشی کریں مہاجروں کی نسل کشی پر حکمرانوں کی خاموشی مجرمانہ فعل ہے خدارا حکمران ہوش کے ناخون لیں اس بر بریت اور بے حسی کو ختم کریں اردو بولنے مہاجروں کی احساس محرومی بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے
MQM’s founding leader and Supremo Mr Altaf Hussain has convened an exi
...
03 Dec 2025
The assault on the FC Headquarters in Peshawar is profoundly sorrowful
...
26 Nov 2025
سندھ کے بارے میں انڈیا کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے بیان پر ایم کیو ا
...
25 Nov 2025
Vloggers in exile have dropped their national identity.
...
24 Nov 2025
I challenge all anchors, YouTubers, and vloggers who level allegations
...
23 Nov 2025
Altaf Hussain’s Vision and political manifesto:
...
23 Nov 2025
MQM leader Altaf slams coalition government of Pakistan over the passa
...
16 Nov 2025
اگر میری برسوں پہلے بیان کردہ باتوں پر توجہ دی جاتی تو نہ آئین میں 26
...
11 Nov 2025
If we examine the conduct of both the military and the political parti
...
11 Nov 2025
یہ پاکستان کا المیہ ہے کہ وہ سیاسی جماعتیں جو خود کوجمہوریت کی علمبرد
...
09 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us