Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں امن ۔۔۔اورچندسوالات (تحریر۔۔۔طارق جاوید)

 Posted on: 9/11/2013   Views:3676
4ستمبربروزبدھ کراچی میں وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف نے کی۔ اس سے ایک روزقبل میاں صاحب نے اپنے رفقاء کار ،گورنرسندھ اوروزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ مختلف وفودسے ملاقاتیں کیں جس میں تاجر برادری ، میڈیاسے تعلق رکھنے والے افرادا ورسیاسی رہنمابھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ میں نے کل جماعتی کانفرنس(APC)کاذکرنہیں کیاکیونکہ یہ اے پی سی تھی ہی نہیں ، اسے صرف تمام سیاسی نمائندں کوایک جگہ اکٹھا کرناکہتے ہیں کیونکہ اگراے پی سی بلائی جاتی ہے تواس کاپہلے سے اعلا ن ہوتا ہے اور باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیاجاتاہے جس میں اے پی سی بلانے کے مقاصددرج ہوتے ہیں ۔ میں نے کبھی نہ سنانہ دیکھا کہ دنیا کے کسی کونے میں بارہ گھنٹے کے نوٹس پر اے پی سی بلائی گئی ہو۔ یہ صرف ایک رسمی کارروائی تھی جس میں لولی پاپ بھی نہیں تھا۔ 
اگرآپ کوئی عمارت بنانے جائیں اوراگرپہلا پتھر ہی ٹیڑھارکھ دیں توپوری عمارت ٹیڑھی بنتی ہے ،وہ ایک جھٹکابھی برداشت نہیں کرسکتی اور نتیجتاً کچھ عرصہ کے بعد ڈھیر ہوجاتی ہے ۔ یایوں کہہ لیجئے کہ اگرپہلاقدم غلط سمت پر پڑجائے اوراس راستے پر آپ چل پڑیں بغیر سوچے سمجھے توآپ منزل مقصو دسے ہرلمحہ دورہوتے چلے جائیں گے ۔ کہنے کامقصدیہ ہے کہ وفاقی کابینہ جس طمطراق کے ساتھ کراچی آئی تھی یا کراچی آنے سے پہلے سے جس طرح اس کاشوروغوغاتھااس سے کراچی کے باسیوں کوبالخصوص اورپاکستان کے عوام کوبالعموم بہت سی امیدیں وابستہ ہوگئی تھیں۔ کراچی میں امن کابحال ہوناہرذی شعورکی خواہش ہے ۔ امن کی بحالی کیلئے مضبوط اورپختہ عزم اور یقین کی ضرورت ہے ۔ اس کیلئے ہوم ورک کی ضرورت تھی اورہے ۔ پاکستان کے عوام کوپہلادھچکااس وقت لگاجب یہ اعلان سامنے آیاکہ ایم کیوایم کے رہنماڈاکٹر فاروق ستارکواس کابینہ کے اجلاس میں شرکت کا جو دعوت نامہ ارسال کیاگیاتھاوہ منسوخ کردیاگیاہے ۔ لہٰذاپہلی اینٹ ٹیڑھی رکھ دی گئی۔ اب اسی ٹیڑھی اینٹ پر عمارت بننے جارہی ہے ۔ آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ اس عمارت کے خدوخال کیسے ہونگے ۔ جب پہلاہی قدم لڑکھڑاگیا اورمخالف سمتوں سے آنے والے پہلے ہی جھٹکے کویہ کابینہ برداشت نہ کرسکی توآگے بڑے بڑے جھٹکے کیسے برداشت کرے گی؟ ہوم ورک کایہ حال ہے کہ وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس 3ستمبرکوبلایاجاتاہے لیکن اجلاس کوملتوی کرکے 4ستمبر کی تاریخ طے ہوتی ہے اور3ستمبر کوعجلت میں ایک نام نہاد آل پارٹیزکانفرنس (اے پی سی ) کااعلان کردیاجاتاہے۔جیسے میں نے پہلے عرض کیاہے کہ اگرپہلاقدم غلط سمت میں پڑجائے تووہ آپ کومنزل سے دورلے جاتاہے۔اسکے بعد جتنے بھی قدم ہونگے وہ آپ کومنزل سے دورکردیتے ہیں اوریہی ہوا کہ پہلے فاروق ستارکوکابینہ کے اجلاس میں شرکت کادعوت نامہ منسوخ ہوالہٰذا دوسراقدم منزل سے دورلے گیایعنی آپ نے عجلت میں اے پی سی کر ڈالی ۔ یہ دونوں اقدام ظاہرہے دباؤکے تحت کئے گئے لہٰذااگرشروع ہی میں دباؤکا شکار ہوگئے توآگے کیاامید کی جاسکتی ہے ۔آپ کادعویٰ ہے کہ کسی معصوم کوگرفتارکرنے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی صرف دہشت گردوں اورٹارگٹ کلرز کا پیچھا کیا جائے گا۔ آپ پر کیسے بھروسہ اوراعتماد کیاجائے کہ یہ ٹارگٹڈ آپریشن اگر 1992ء کی طرح غلط سمت میں نکل گیاتوآپ اسے کیسے روکیں گے کیونکہ جب آپ پہلے ہی دن دباؤ برداشت نہ کرسکے اورپہلے سے طے شدہ چیز پر عمل نہ کرسکے توقانون نافذ کرنے والے اداروں کے دباؤکوکیسے برداشت کرسکیں گے؟ہوم ورک کی اگربات کی جائے توایک مثال اوردی جاسکتی ہے کہ ذوالفقار چیمہ کوآپ آئی جی سندھ لگانے کا فیصلہ کرتے ہیں اورآدھے گھنٹے کے اندراندرآپ کویہ فیصلہ واپس لینا پڑتاہے ۔ اتنی لمبی تمہید باندھنے کامقصدہرگزیہ نہیں ہے کہ میں کراچی میں قیام امن کیلئے ٹارگٹڈ آپریشن کامخالف ہوں بلکہ یہ توبڑااحسن قدم ہے کراچی میں امن ہرقیمت پر بحال ہونا چاہیے ۔ اس امن کی بحالی کیلئے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے توفوج کے ذریعے آپریشن کرانے کامطالبہ کردیاہے ۔مجھے مسلم لیگ ن کی حکومت کی نیت پر بھی کوئی شک نہیں ہے ۔تمام باتیں حکومت کے گوش گزار کرنے کامقصدیہ ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر آپ اپنااحتساب بھی کرتے رہیں کہ کیاآپ کراچی میں امن بحال کرنے کیلئے صحیح سمت میں جارہے ہیں۔ ابھی توابتداء ہے ،ابھی موقع ہے کہ سمت درست کرنے کی کوشش کی جائے لیکن اگرعمارت بنتی چلی گئی تو سمت کودرست کرنے میں جتنی دیر ہوگی قیام امن میں اتنی ہی دقت پیش آئے گی۔ اس قسم کے جھٹکے اب یہ ملک برداشت نہیں کرسکتا۔ کراچی میں اگرامن بحال کرناہے تومندرجہ ذیل سوالات کے جوابات تلاش کیجئے۔اگریہ جوابات مل گئے توآپ کا80 فیصدمسئلہ حل ہوجائے گااور20فیصدمحنت صفائی میں لگے گی اورکراچی دوبارہ روشنیوں کا شہربن جائے گا۔  پاکستان کی 66سالہ تاریخ میں اگرجائیں گے توبہت سارے سوالات سامنے آئیں گے جن کے جوابات اگرتلاش کرنے بیٹھ گئے تو آپ ایسے گورکھ دھندے میں پھنس جائیں گے کہ کراچی میں امن بحال کرنے کاخواب کبھی شرمندہ ء تعبیرنہیں ہوگالیکن اگروزیراعظم نوازشریف صاحب پچھلے وقتوں یعنی ماضی ء قریب میں ظہورپذیرہونے والے واقعات اورحادثات کاجائزہ لیں اوران کی وجوہات کوتلاش کریں اورذمہ داروں کاتعین کرلیں توان کا کام آسان ہوجائے گا۔سوالات حاضرہیں،  (1) وہ کون لوگ ہیں جو ڈاکٹرفاروق ستارکی وفاقی کابینہ میں شرکت میں رکاوٹ بنے؟  (2) جب کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کافیصلہ اسلام آباد میں کیاگیاتواس وقت اے پی سی بلانے کادور دور تک کوئی تصور نہیں تھا۔ یہ مشورہ کہاں سے آیا؟ (3) ذوالفقارچیمہ کوآئی جی سندھ بنانے میں کون لوگ رکاوٹ بنے ؟ (4) ابھی وزیراعظم کراچی آئے بھی نہ تھے، وفاقی کابینہ کااجلاس نہیں ہواتھا اس سے چاروز قبل ایم کیوایم ،اے این پی اوردیگرتنظیموں کے کارکنان کی گرفتاریوں کاعمل کس کے کہنے پرہوا؟ (5) ایم کیوایم کے ڈاکٹرفاروق ستار، فیصل سبزواری اورایم کیوایم کے دیگرلیڈران کی گرفتاری کیلئے ناموں کی فہرست کس نے بنائی؟ (6) مہاجرری پبلکن آرمی کاشوشہ کس نے چھوڑااورکیوں چھوڑا؟ (7) کراچی پورٹ سے نیٹوکے 19ہزارکنٹینرز کے چوری ہونے اوریہ سارامعاملہ ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر بابر غوری پر کیوں تھوپاگیااورکس کے کہنے پر تھوپاگیا؟ (8) سفاری پارک میں جرائم پیشہ عناصر اورپولیس کے درمیان کئی گھنٹوں تک ہونے والے مقابلہ جس میں کئی پولیس افسران جاں بحق ہوئے اورکئی ملزمان اسلحہ سمیت موقع پر گرفتارہوئے ، ان جرائم پیشہ عناصرکوکس کے کہنے پر معصوم قراردیکررہاکیاگیا؟ (اب تھوڑاپیچھے چلتے ہیں،) (9) وزیراعلیٰ سندھ حلف اٹھاتے ہی قائداعظم کے مزارپرجانے کے بجائے لیاری گینگ وار(پیپلزامن کمیٹی) کے لوگوں کوسلام کرنے کس کے مشورے پرلیاری گئے ؟ (10) پیپلزامن کمیٹی کاوجود2007ء تک نہیں تھا، یہ پیپلزامن کمیٹی کس نے بنائی ؟اورکیوں بنائی؟اس کیلئے ان خفیہ ہاتھوں کوبھی تلاش کرناہوگا جن کاتعلق خفیہ اداروں سے ہے ۔ (11) سابق ہوم منسٹرسندھ ذوالفقارمرزا نے علی الاعلان تین لاکھ اسلحہ کے لائسنس کن مقاصدکیلئے بناکردیے اورکن کن کودیے؟ (12) پیپلزپارٹی کے پچھلے پانچ سالہ دورمیں کن جرائم پیشہ عناصر کوپولیس فورس میں بھرتی کیاگیا؟اور کن لوگوں کے کہنے پرکیاگیا؟ (13) 2012ء میں ہونے والے لیاری آپریشن جس میں کئی پولیس افسران واہلکارشہیدوزخمی ہوئے وہ آپریشن اپنی کامیابی کے نزدیک تھا ، اسے اچانک کس کے اشارے پر روک دیاگیا؟ (14) لیاری آپریشن میں دہشت گردوں کی جانب سے جوبھاری اورجدیداسلحہ استعمال ہواجس میں راکٹ لانچر،اعوان بم اوردیگر اسلحہ کس نے فراہم کیاجبکہ اتناجدیداسلحہ ہماری پولیس کے پاس بھی نہیں ہے ؟ (15) کراچی میں اسلحہ بنانے کی ایک بھی فیکٹری نہیں ہے یہ علاقہ غیرسے چلتاہواخیبرپختونخوا، پنجاب اورپورے سندھ سے گزر کرکراچی میں آتاہے،اس میں کس کس ایجنسی کے کون کونسے لوگ شریک ہیں؟ (16) اگست 2011ء میں لیاری گینگ وار (پیپلزامن کمیٹی) کے دہشت گردوں نے اردوبولنے والے افراد کوشناخت کرکرکے ،بسوں سے اتاراتارکرلیاری کے علاقوں میں اپنے ٹارچرسیلوں میں لیجاکرگلے کاٹے، جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کئے ، کئی لوگوں کے ساتھ قتل کرنے سے پہلے بدفعلی کی ،اپنی دہشت پھیلانے کیلئے گلے کاٹنے اوربدفعلی کی وڈیوبناکریوٹیوب پر چڑھادی جسے ہزاروں لاکھوں افراددیکھ چکے ہیں ۔ان سب کی پشت پناہی کون کرتارہا؟یہ انسان نماوحشی درندے اب تک گرفتارکیوں نہیں ہوئے؟ (17) شیرشاہ کباڑی مارکیٹ کے درجن بھرلوگوں کوبھتہ نہ دینے کی سزاکے طورپرکھلے عام قتل کردیاگیا،کئی قاتل گرفتارہوئے لیکن ان سب کو ذوالفقارمرزانے بے گناہ قراردیکررہاکروادیا، اس کے پیچھے کون لوگ تھے؟ (18) پیپلزامن کمیٹی کے جن دہشت گردوں کی سرکی قیمتیں لگیں وہ،اچانک واپس لے لی گئیں، یہ کس کے مشورے سے ہوا؟ (19) کس کے احکامات اورشہ پر پیپلزامن کمیٹی کے سینکڑوں گرفتاردہشت گردوں کوگزشتہ چندماہ میں عدالتوں اورپولیس حراست سے فرار کرایاگیا؟ (20) ارشدپپو اوراس کے ساتھیوں کوکس سرکاری ادارے کے اہلکاروں نے گرفتارکرکے اقبال لاڈلہ اورعزیربلوچ کے حوالے کیا جنہوں نے انہیں قتل کرکے ان کے سروں کوسفاکی سے تن سے جداکیااوران کے سروں سے فٹبال کھیلی؟ (21) سندھ کی قدیم کچھی برادری کے لاکھوں لوگوں کوکس کی سرپرستی میں بزورطاقت ان کے گھروں سے بیدخل کیاگیا؟ (22) کراچی کی زمینوں پر قبضے کس نے کرائے؟ (23) لیاری، سہراب گوٹھ( افغان بستی) سلطان آباد اوردیگرعلاقوں کوکس نے نوگوایریابننے دیا؟ (24) پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے وہ کون کونسے لوگ ہیں جوپیپلزامن کمیٹی کے اوردیگربھتہ خوروں ، جوکھلے عام بھتہ کی پرچیاں دیتے ہیں انکے ساتھ ملے ہوئے ہیں؟ (25) وہ کون کونسے اہلکار ہیں جوٹارگٹ کلرزکیلئے ریکی کے فرائض انجام دیتے ہیں اورخودبھی بھتہ لیتے ہیں؟ (26) کتنے ایس ایچ اوز یاڈی ایس پیزیاایس پیزیادیگرافسران کے خلاف سخت ایکشن لیاگیااورگرفتارکیاگیاجنہیں ان بھتہ خوروں، جوئے کے اڈے چلانے والو ں سے بھتہ ملتاہے؟ (27) کراچی میں آپریشن شروع ہونے سے قبل ہی عزیربلوچ اورپیپلزامن کمیٹی کے دیگردہشت گردوں کوملک سے کس نے فرار کرایا ؟ (28) کئی سال پہلے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے مسلسل خبردارکیاکہ کراچی میں بڑی تعدادمیں طالبان آجارہے ہیں لیکن اس پر توجہ دینے کے بجائے ان کامذاق اڑایاگیا۔آج یہ کہاجارہاہے کہ ان طالبان کا لیاری گینگ وار کے ساتھ جوڑ ہوگیاہے۔یہ سب کچھ ہمارے قانون نافذکرنے والے اداروں اورانٹیلی جینس ایجنسیوں کی ناک کے نیچے ہوتارہا۔ معلوم کیاجائے کہ کراچی میں طالبان کے ساتھ کون کون ملاہواہے؟ اگرمندرجہ بالا اورایسے کئی دیگرسوالات کے جوابات ٹھنڈے دل سے اورتعصب کی عینک ہٹاکرڈھونڈے جائیں توآپ کو اپنی حکومتی مشینری، چاہے وفاقی ہویاصوبائی ،اس میں کالی بھیڑیں مل جائیں گی ۔ آپ ان کااحتساب کرلیجئے توامن وامان کامسئلہ 80فیصد حل ہوجائے گا ۔ باقی 20فیصدآپ کے ایماندارافسران اپنی محنت سے حاصل کرلیں گے اورکراچی دوبارہ امن کاشہر، روشنیوں کاشہر وگل وگلزاربن جائے گا۔