Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
جمہوریت کا اصل علمبردار کون؟ تحریر۔۔۔۔طارق جاوید
Posted on: 5/10/2013
Views:
3816
تحریر۔۔۔۔طارق جاوید
پاکستان کی جتنی بھی جمہوری تاریخ رہی ہے اور جس انداز میں بھی رہی ہے اس پر اگر نظر ڈالیں تو ہم ایک نتیجے پر بآسانی پہنچ جائیں گے کہ جمہوریت کی ہچکولے کھاتی ہوئی کشتی کے اصل ذمہ دار اس ملک کے نام نہاد جمہوریت کے چیمپئین بننے والے ہی ہیں کیونکہ جمہوریت کو اپنی اصل روح کے مطابق رائج کرنے کیلئے جمہوری ذہن کی ضرورت ہوتی ہے ۔بامعنی جمہوریت اسی وقت قائم ہوسکتی ہے جب آپ کی سوچ وفکر میں جمہوریت موجود ہو۔ الیکشن مہم کا وقت ختم ہونے سے دو گھنٹے قبل جناب الطاف حسین کا ایک بیان الیکٹرانک میڈیا پر نشر ہوا جس دردمندی سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطا ف حسین نے ملک کے باشعور عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہاکہ ’’پاکستان کی بقاء وسلامتی جمہوریت میں ہے اور ملک میں جمہوری عمل جاری رہنا چاہئے لہٰذا حالات جیسے بھی ہوں، آپ اپنے ووٹ کا حق ضرور استعمال کریں اور جسے پسند کریں اسے ووٹ دیں‘‘۔ آپ ذرا غورکیجئے کہ اس چھ لفظی جملے میں جناب الطاف حسین نے کیسا تاریخی جملہ ادا کیاہے ۔ان الفاظ میں آپ کو کہیں پر کسی قسم کے تعصب کی بو آئی ؟ کیا کسی بڑے سے بڑے سیاسی لیڈر یا قائدین کی طرف سے ملک کے 18، کروڑ عوام کیلئے ایسا پیغام آپ کی نظروں سے گزرایا آپ کے کانوں نے سنا کہ ’’ جسے پسند کریں اسے ووٹ دیں‘‘ ایم کیوایم پر تعصب کاالزام لگانے والوں کیلئے یہ کتنا بڑا طمانچہ ہے جو کہتے ہیں کہ ایم کیوایم صرف اردوبولنے والوں کی جماعت ہے ۔ کوئی برادری سسٹم کے حوالہ سے تعصب کا شکاررہتا ہے کوئی زبان وکلچر کی بنیاد پر متعصب ہونے کا ثبوت دیتا ہے بلکہ میں اگر یہ کہوں تو غلط نہ ہوگا کہ اس ملک میں تعصب کے اتنے رنگ ہیں کہ رنگوں کی تعداد ختم ہوجائے گی لیکن قوم کو تقسیم کرنے کیلئے تعصب پیدا کرنے کے طریقے ختم نہیں ہونگے ۔ یہ بات جناب الطاف حسین نے آج ہی نہیں کہی ہے بلکہ اس پختہ جمہوری سوچ کا وہ ہمیشہ مظاہرہ کرتے رہے ہیں ۔ 1990ء میں مینارپاکستان لاہور میں جلسہ سے جناب الطاف حسین کو خطاب کا موقع ملا، اسٹیج پر پاکستان کی بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین تشریف فرما تھے۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے جلسہ میں موجودحاضرین سے جو لاکھوں کی تعداد میں تھے کہا تھا کہ اگر آپ کو ایم کیوایم پسند نہیں ہے تو آپ اپنے اندر سے قیادت نکالیں تاکہ غریب اورپڑھے لکھے لوگ اسمبلیوں میں آسکیں۔ سیاسی طور پر ہر لیڈر اور ہرامیدوار اپنے آپ کو صحیح اور سچا ثابت کرتا ہے اور مخالف امیدوارکوجھوٹاثابت کرنے پر اپنی پوری توانائی خرچ کردیتا ہے ۔ ہمارا معاشرہ ، ہمارا کلچر اس طرح کا ہوگیا ہے کہ ہم اس بہاؤ میں بہتے چلے جارہے ہیں ، پوری قوم اس بہاؤ میں بہتی چلی جارہی ہے لیکن اس پوری قوم میں واحد ایک انسان، ایک قائد ایک پختہ سیاسی سوچ رکھنے والا اور سچا جمہوریت پسند اگر نظرآیا تو وہ الطاف حسین ہے جوالیکشن مہم کے اختتام پر یہ پیغام نہیں دے رہے ہیں کہ پتنگ کو ووٹ ڈالیں بلکہ یہ پیغام دے رہے ہیں کہ آپ جسے پسند کریں اسے ووٹ ڈالیں لیکن ووٹ ضرور ڈالیں ۔ اس کامقصد کیا ہے ، سوائے اس کے کہ کوئی بھی پارٹی اکثریت لیکر آئے اس سے فرق نہیں پڑتا اگر پڑتا ہے تو یہ کہ اگر آپ نے ووٹ کا استعمال نہیں کیا تو جمہوریت کمزور ہوجائے گی اور آپ انجانے میں نہ چاہتے ہوئے بھی ان دہشت گردوں کے ہاتھ مضبوط کریں گے جو جمہوریت کو کفر قراردیتے ہیں۔ان دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ ہے کہ وہ جب چاہیں جہاں چاہیں بم دھماکے کریں ، سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کو ہلاک کریں، خودکش حملے کریں ، ملک کے تمام اداروں کو نیست ونابود کردیں ۔ اس سے ملک میں جمہوریت ختم ہوجائے گی اور آپ کے ووٹ نہ ڈالنے سے دہشت گردوں کی بات سچ ثابت ہوجائے گی کہ وہ نہ صرف طاقتور ہیں بلکہ ملک سے جمہوریت کاخاتمہ بھی کرسکتے ہیں۔لہٰذاپاکستان کے 18کروڑ عوام جس میں تمام سیاسی قائدین بھی شامل ہیں وہ غورکریں اور جناب الطاف حسین کی اپیل پر عمل کرنے کی پوری پوری کوشش کریں جو ہمیں اور آپ کو جمہوری روایات کو مضبوط بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔
ہمیں دوسروں کے عیبوں کواچھالنے کے بجائے ان پر پردہ ڈالنا چاہیے
...
17 Nov 2025
کہکشاں حیدرکے بارے میں متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کی وضاحت
...
17 Nov 2025
پاکستان کا عدالتی نظام کبھی بھی آزاد اور خودمختار نہیں رہا
...
16 Nov 2025
بزرگ رہنما آفتاب بقائی مرحوم ظلم وجبر کے ماحول میں بھی حق اورسچ کی جدو
...
16 Nov 2025
مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلزپارٹی نے 27ویں ترمیم کرکے آئین، قانون، عدلی
...
15 Nov 2025
اگرفوج اور سیاسی جماعتوں کے طرزعمل پر غورکیاجائے تو میرا سوال یہ ہےکہ
...
10 Nov 2025
آج عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پرچند خاندانوں کی
...
08 Nov 2025
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us