Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا 31واں یوم تاسیس ... تحریر: نو ر محمد نور( حیدرآباد )

 Posted on: 3/18/2015   Views:1627
18مارچ ،1984ء کو ایک مبارک دن حق و سچ کا سورج پوری آب و تاب سے طلوع ہوا اس سورج کو ایک ریختہ گر جن کا نام الطاف حسین ہے نے پہچانا۔جناب الطاف حسین جو خود حق و سچ کے علمبردار ہیں نے اس دن کو غنیمت جانا اور باطل قوتوں کو مٹانے کے لیئے حق و سچ کا الم بلند کر تے ہوئے ایک سیاسی تنظیم مہاجر قومی موومنٹ کی عمارت کی مضبوط کبھی نہ ٹو ٹنے والی ، نہ جھکنے والی اور نہ بکنے والی ایسی داغ بیل کی بنیاد رکھی جس میں سیمنٹ فولاد اور روہڑی میں پانی ملانے کے بجائے 60ہزار شہید کارکنوں کا پاک خون ڈالا گیا جو صدقہ بھی کہلاتا ہے یہ خون حق و سچ کا ساتھ دینے والے کارکنوں کا تھا اور یہ مخلص بہادر عوام اور اچھائی کے خیر خواہ کارکن آج تک اور ہمیشہ جب تک ان کو منزل نہیں مل جاتی اپنے خون کا نذرانہ دیتے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے ۔کسی اور جماعت میں اتنے کارکن مارے جاتے تو وہ کب کی ختم ہو چکی ہوتی ۔
جس بنیاد میں خون شامل ہواس پر قائم کی گئی عمارت کبھی نہیں گرتی اور ہمیشہ قائم رہتی ہے جو جماعتیں ماضی میں کچی بنیادوں پر قائم کی گئیں وہ ختم ہو چکیں اور بقایا ختم ہو نے والی ہیں۔مہاجر قومی موومنٹ کی مضبوط، خوبصورت دیر پا عمارت پورے پاکستان میں اور غیر ممالک میں پسند کی گئی جانی پہچانی اور سراہی گئی اس کی شاندار الفاظ میں تعریف کی گئی اسکی چکا چوند نے کراچی ، حیدرآباد کی باطل قوتوں کا صفایا کر دیا اور ملک بھر کی باطل قوتوں کے سر پر خوف کی تلوار لٹکا دی ۔مہاجر قومی موومنٹ کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے بعد میں اپنی بصیرت سے کام لیتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کر دیا اس نام سے یہ سیاسی و فلاحی تنظیم فولاد کی طرح مضبوط ہو گئی ۔اس سیاسی تنظیم جس کو MQMبھی کہتے ہیں کی عمارت 90کہلاتی ہے ۔جس میں چارو ں صوبوں کی شاخ پر کھلنے والے خوبصورت خوشبودار پھول لگے ہوئے ہیں ۔MQMکا نظم و نسق ، ڈسپلن ، تنظیمی یونٹس جو ہر سال کے بارہ مہینے 24گھنٹے کام کر تے ہیں اس کا سب نے یہاں تک کہ مخالف جماعتوں نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ایسا نظم و نسق پاکستا ن کی کسی اور سیاسی و مذہبی سیاسی جماعتوں میں نہیں ہے ۔اس سیاسی جماعت کی بنیاد پڑتے ہی اس کے خلاف اشرافیہ نے آ ج تک ظلم و ستم اور جھو ٹا مکروہ پروپیگنڈہ کیا جو آج تک ثابت نہ ہو سکا اور بعد میں جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والے سچ سامنے آنے پرنادم ہوگئے ۔باطل قوتیں آج سارے پاکستان میں بے نقاب ہو چکی ہیں اور ان کے دن گنے جاچکے ۔ تاریخ کا سبق ہے کہ باطل آخر کار مٹ جاتا ہے اور حق و سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے ۔آج متحدہ قومی موومنٹ کا 31واں یومِ تاسیس ہے اس کے بانی و قائد محترم جناب الطاف حسین، کارکنان اور حق پرست عوام قابل لائق و تحسین اور مبارک باد کے مستحق ہیں کہ سب نے اپنے خون اور جان و مال سے سینچ کرمتحدہ قومی موومنٹ بنائی جو کبھی ختم نہیں ہوسکتی اس کے لگائے ہوئے شیریں درخت کا پھل سب کھا رہے ہیں جو مقتدر لوگ اس کو ختم کرنے کے درپے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔یہ بات لوحِ پاکستان پر لکھ دی گئی ہے کہ آئندہ آنے والے چند برسوں میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا اقتدار سنبھالے گی اور اسے حقیقی معنوں میں قائد اعظمؒ کے نظریات کے مطابق فلاحی اسلامی مملکت بنائے گی اور قائد اعظمؒ کے خواب کو پورا کر کے قائد اعظم ؒ کی بے چین روح کو چین پہنچائے گی۔ تم کتنے ساتھی ماروگے  ہر گھر سے ساتھی نکلے گا