Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
فروری مزدوروں کی بقاء کا دن .....تحریر : نفیس فاطمہ
Posted on: 2/28/2015
Views:
3454
تحریر : نفیس فاطمہ
روزنامہ: نوائے وقت
کائنات کی ہر شے کسی نہ کسی مقصد کے لیے محنت کرتی نظر آتی ہے۔ دنیا کی کامیابی کا راز محنت میں پوشیدہ ہے۔ محنت کرنے والے مزدور جو معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں لیکن محنت کرنے والے مزدوروں کی پریشانیاں اور ان کی مشکلات کو کسی نے بھی کبھی درخوئے اعتنا نہیں سمجھا۔ لیکن ان مشکلات اور مسائل کو درد مندی اور حساس دن اگر کسی نے محسوس کیے تو وہ قائدِ تحریک الطاف حسین ہیں جنہوں نے مزدوروں کے مسائل کے حل کے لیے اور ان کی مشکلوں اور پریشانیوں کو کم کرنے کے لیے 28فروری 1987ء کو لیبر ونگ ایم کیو ایم کے قیام کا اعلان کیا۔ اس دن مزدوروں کے چہرے خوشی سے دمک رہے تھے۔ انہیں صاف نظر آرہا تھا کہ ان کے مسائل کا حل ان کی محنت کا صلہ اور ان کے خاندانوں کو تحفظ دینے کے لیے اب تک قابلِ یقین اور قابلِ احترام ادارہ ایم کیو ایم لیبر ونگ کی صورت میں موجود ہے۔ لیبر ونگ کے قیام سے نہ صرف یہ کہ مزدوروں کے مسائل کا حل ملا بلکہ ان اداروں میں جہاں وہ محنت کی روزی کماتے تھے ان اداروں کے مالکان کے ظلم و ستم سے بھی تحفظ ملا۔
قائدِ تحریک نے ہمیشہ لیبر ونگ کے حوالے میں محنت، لگن اور رزقِ حلال کی کمائی کا درس دیا اور ہمیشہ اس قول کی حمایت کی کہ مزدوروں کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ان کی اجرت مل جانا چاہیے۔ تاریخ میں محنت کی بدولت کانامے انجام دینے والوں کے نام ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ محنت کے ذریعے معمولی سے معمولی انسان بھی اوجِ کمال تک پہنچ سکتا ہے۔ دنیا میں عظیم انسانوں کی سوانح عمریاں اس بات کی گواہ ہیں کہ جن لوگوں نے محنت، سچائی اور جہدِ مسلسل کو اپنا شعار بنایا وہ ترقی کے آسمان پر فائز ہوئے۔ یہ ہی سبق ہمیشہ قائدِ تحریک نے لیبر ونگ کے پلیٹ فارم سے دیا جس کی وجہ سے ایم کیو ایم لیبر ونگ نے دن دگنی رات چوگنی ترقی کی اور آج ملک کے تمام اداروں میں ایم کیوایم لیبر ونگ کے یونٹ بڑی جانفشانی سے کام کررہے ہیں اور نہ صرف مزدوروں کے مسائل حل کررہے ہیں بلکہ حق پرستی کی راہ پر چل کر حق دار کو حق دلوارہے ہیں۔ مزدور کی یونین کسی بھی ادارے میں ہو وہ مزدوروں کے حقوق کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ ایم کیوایم لیبر ونگ کے قیام کو 28سال ہوئے، ان 28سال میں قائدِ تحریک کی ہدایت اور رہنمائی بھی ساتھ ساتھ ہیں۔ پہلے اکثر اداروں میں مزدوروں کو کوئی تحفظ نہیں تھا وہ نہ صرف یہ کہ جبری ریٹائیرمنٹ کا شکار ہوتے تھے بلکہ دورانِ ملازمت معمولی باتوں پر ان کی تنخواہ کاٹ لی جاتی تھی۔ ایم کیو ایم لیبر ونگ نے اس نظام کے خلاف آواز اٹھائی اور آج ملک کے گوشے گوشے میں یہ پیغام پھیل چکا ہے۔ آج لیبر ونگ مزدوروں کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور آج خراب اور نامنصفانہ نظام کے سامنے دیوار بن کر حائل ہے۔خدا ایم کیو ایم لیبر ڈویثرن کو مزید مستحکم اور مضبوط بنائے تاکہ مزدوروں کے مسائل حل ہوتے رہیں۔
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی ک
...
30 Jul 2026
ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت پر متحدہ قومی موو
...
29 Jul 2026
معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنابند کی جائے، الطاف حسین
...
29 Jul 2026
پاکستان میں ظلم وجبر کے نظام سے نجات کے لئے جین زی کوآگے آنا ہوگا۔الطا
...
27 Jul 2026
مہاجرکسی سے نفرت نہیں کرتے مہاجروں نے ظلم کیایامہاجروں پر ظلم کیاگیا
...
26 Jul 2026
سندھ کودیہی اورشہری کی بنیادپر تقسیم الطاف حسین نے کیا یا ذوالفقارعلی
...
25 Jul 2026
کشمیر کو مکمل آزاداورخودمختار ریاست کے طورپرتسلیم کیاجائے۔الطاف حسین
...
25 Jul 2026
پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شریف خاندان اوربھٹوخاندان کی بادشاہت ا
...
23 Jul 2026
پیپلزپارٹی کی حکومت ایک سازشی منصوبے کے تحت سندھ کے مستقل باشندوں سندھ
...
21 Jul 2026
مہاجروں کے خلاف مظالم اورآمریت کے تسلط میں ذوالفقارعلی بھٹوکاکردار الط
...
21 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us