Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپ قائم کئے جائیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ہدایت
Posted on: 10/26/2015
زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپ قائم کئے جائیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین کی ہدایت
ہولناک زلزلے سے شدید جانی ومالی نقصان ہوا ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ متاثرین امداد کے منتظر ہیں، الطاف حسین
زلزلہ متاثرین کی بھرپورامداد کرنا اور ان کی بھرپورمدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے، الطاف حسین
آزمائش کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے لاکھوں کارکنان زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے حاضرہیں، حکومتی اداروں کو پیشکش
عوام بالخصوص مخیر حضرات زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے حسب توفیق دل کھول کرعطیات دیں، الطاف حسین کی اپیل
عوام ،غذائی اجناس، گرم کپڑے، کمبل ، ادویات اور دیگر امدادی اشیاء خدمت خلق فاؤنڈیشن
کے امدادی کیمپوں میں جمع کرائیں،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرین کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپ قائم کئے جائیں ۔ یہ ہدایت انہوں نے پیرکے روز نائن زیروعزیزآباد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے اجلاس سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے دئ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آج صبح ملک کے مختلف حصوں میں آنے والے ہولناک زلزلے سے شدید جانی ومالی نقصان ہوا ہے اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ متاثرین امداد کے منتظر ہیں ۔ ان زلزلہ متاثرین کی بھرپورامداد کرنا اور ان کی بھرپورمدد کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے لہٰذا ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران ، کارکنان اورخدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکار زلزلہ سے متاثرہ بھائیوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کیمپس قائم کریں ،غذائی اجناس،گرم کپڑے اور دیگر امدادی اشیاء جمع کرکے متعلقہ حکومتی اداروں کے حوالہ کریں تاکہ زلزلہ متاثرین کی بروقت اور بھرپورمدد کی جاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے متعلقہ حکومتی اداروں کو پیشکش کی کہ آزمائش کی اس گھڑی میں ایم کیوایم کے کارکنان زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے حاضرہیں اور اگر ضرورت پڑی تو ایم کیوایم کے کارکنان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جاکر متاثرین کی مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دریں اثناء جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام بالخصوص مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئے حسب توفیق دل کھول کرعطیات دیں اور غذائی اجناس، گرم کپڑے، کمبل ، ادویات اور دیگر امدادی اشیاء خدمت خلق فاؤنڈیشن کے امدادی کیمپوں میں جمع کرائیں۔
*****
1/24/2021 9:21:42 PM
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت یابی و تندرستی کے لئے ایم کیو ایم ب
...
24 Jan 2021
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صحت یابی اوردرازی عمرکے لئے ایم کیوا
...
24 Jan 2021
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی طبیعت کی ناسازی کی خبرسے پاکستان سمیت
...
23 Jan 2021
''آہ …شہید وفا '' (پروفسیر حسن ظفر عارف کی تیسری برسی )
...
13 Jan 2021
تمام کارکنوں اورعوام کونیاسال مبارک ہو۔ قائدتحریک الطاف حسین
...
01 Jan 2021
کارکنان وعوام کی سہولت کے لئے ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن کے
...
31 Dec 2020
ایم کیوایم کے کارکن تنویراحسن شہیدکے والد اور سابق حق پرست رکن سن
...
31 Dec 2020
ایم کیوایم اوورسیزکینیڈا کی تنظیم نو، مسعود حسن سینٹرل آرگنائزر اوراق
...
29 Dec 2020
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی جانب سے مسیحی برادری کوکرسمس کی
...
24 Dec 2020
وفاقی حکومت کی جانب سے مردم شماری کے متنازعہ نتائج کوجاری کرنے کا فیصل
...
24 Dec 2020
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us