Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
جوعناصر ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں وہ انشاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گے ،الطاف حسین
Posted on: 12/2/2016
جوعناصر ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں وہ انشاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گے ،الطاف حسین
ایم کیوایم شہیدوں کی قربانیوں کے صدقے قائم رہے گی
مہاجرقوم سے غداری کرنے والوں سے ایک ایک غداری کا حساب لیاجائے گا ، شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں جانے نہیں دیاجائے گا
بعض افراد نے قوم کاپیسہ لوٹا اور قوم کانام استعمال کرکے اپنے اوراپنے خاندان کے مفادات کیلئے کام کیا، اس سلسلے میں تفصیلات ریکارڈپرموجودہیں اورمزیدریکارڈ کوبھی تیار کیاجارہاہے
انشاء اللہ جلد ہی پاکستان میں Truth and Reconciliationکا میدان سجے گا،قوم اورتحریک کو نقصان پہنچانے
والوں سے ان کے عمل کاحساب لیاجائے گا
کارکنان صبرکریں، اپنی صفوں میں اتحادبرقرار رکھیں اور اللہ کے انصاف پر بھروسہ رکھیں
انشاء اللہ بڑی سے بڑی ظالم قوت کوشکست فاش ہوگی اورحق پرستوں کوفتح حاصل ہوگی،۔ امریکہ اورکینیڈاکے ذمہ داران سے خطاب
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کوختم کرنے کی سازشیں ماضی میں بھی ناکام ہوئی ہیں اور آج بھی جوعناصر ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں وہ انشاء اللہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے ، ایم کیوایم شہیدوں کی قربانیوں کے صدقے قائم رہے گی ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم امریکہ اورکینیڈاکے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم جب سے وجودمیں آئی ہے اس کوطاقت ،ظلم وجبراورسازشوں کے ذریعے ختم کرنے اور کمزورکرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں لیکن تحریک کے باوفاکارکنوں اورحق پرست عوام نے تمام ترمظالم کے باوجود اپنے اتحادسے ان سازشوں کو ناکام بنایا اور قربانیاں دے کرتحریک کوزندہ رکھاہے۔انہوں نے کہاکہ جس تحریک میں ہزاروں شہیدوں کالہوشامل ہوجائے اورجوعوام کے دلوں میں موجودہو اسے ختم نہیں کیاجاسکتا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس طرح دنیاکی ہرمظلوم قوم کے حقوق کی جدوجہدکونقصان پہنچانے کیلئے اس میں شامل بعض لوگوں نے غداری کاارتکاب کیا اسی طرح بدقسمتی سے مہاجروں کے حقوق کی اس جدوجہد کو نقصان پہنچانے کیلئے مہاجر حقوق کی تحریک میں شامل بعض افرادنے بھی قوم سے غداری کاعمل کیا۔انہوں نے کہاکہ مہاجرقوم سے غداری کرنے والوں سے ایک ایک غداری کا حساب لیاجائے گا اور شہیدوں کی قربانیوں کوکسی بھی قیمت پر رائیگاں جانے نہیں دیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ بعض افراد نے قوم کاپیسہ لوٹا اور قوم کانام استعمال کرکے اپنے اوراپنے خاندان کے مفادات کیلئے کام کیاجس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تفصیلات ریکارڈپرموجودہیں اورمزیدریکارڈ کوبھی تیار کیاجارہاہے ۔انشاء اللہ جلد ہی پاکستان میں Truth and Reconciliationکا میدان سجے گا اورقوم اورتحریک کو نقصان پہنچانے والوں سے ان کے عمل کاحساب لیاجائے گا۔جناب الطاف حسین نے کارکنوں سے کہاکہ وہ صبرکریں، اپنی صفوں میں اتحادبرقرار رکھیں اور اللہ کے انصاف پر بھروسہ رکھیں، انشاء اللہ بڑی سے بڑی ظالم قوت کوشکست فاش ہوگی اورحق پرستوں کوفتح حاصل ہوگی۔
*****
11/16/2025 10:36:42 PM
اگرفوج اور سیاسی جماعتوں کے طرزعمل پر غورکیاجائے تو میرا سوال یہ ہےکہ
...
10 Nov 2025
آج عوام کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک میں جمہوریت کے نام پرچند خاندانوں کی
...
08 Nov 2025
کراچی کے تعلیمی بورڈز میں دیہی سندھ سے افسران کی خلافِ قانون تقرریاں
...
04 Nov 2025
میں پاکستان کے نہیں بلکہ فرسودہ جاگیردارانہ اوروڈیرانہ نظام کے خلاف ہو
...
04 Nov 2025
فرسودہ اورکرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد انگاروں پر چلنے اورطوفانوں سے کھیل
...
03 Nov 2025
پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیف
...
02 Nov 2025
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
...
01 Nov 2025
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے سا
...
01 Nov 2025
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us