Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
اے آر وائی ٹیلی ویژن کی انتظامیہ اورمتعصب اینکرپرسنز کھلی مہاجردشمنی پر اترآئے ہیں، رابطہ کمیٹی
Posted on: 11/23/2015
اے آر وائی ٹیلی ویژن کی انتظامیہ اورمتعصب اینکرپرسنز کھلی مہاجردشمنی پر اترآئے ہیں، رابطہ کمیٹی
کاشف عباسی ، مہاجر قوم کے غدار کو اپنے پروگرام میں لاکر ایم کیوایم کے خلاف جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کرارہا ہے، رابطہ کمیٹی
کاشف عباسی کے پروگرام میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے جلسوں میں جدید اسلحہ کی آزادانہ نمائش ہوتی ہے، رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے جلسوں میں پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاکے کیمرہ مین اورفوٹوگرافرز باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں، رابطہ کمیٹی
اگرایسا ہوتا تو اے آر وائی ٹی وی اس فوٹیج کو بارباردکھاکر ایم کیوایم کانیا میڈیا ٹرائل شروع کردیتا، رابطہ کمیٹی
کاشف عباسی کی جانب سے قائد تحریک پر مغلظات بکنے کا الزام سراسر جھوٹ ، عیاری اور مکاری ہے، رابطہ کمیٹی
حق پرست عوام مہاجردشمنوں کے جھوٹے اورشرانگیز پروپیگنڈے سے ہرگز مایوس نہ ہوں، رابطہ کمیٹی
عوام، حق پرستوں کے انتخابی نشان ’’پتنگ‘‘ پر مہرلگاکرثابت کردیں کہ وہ ماضی کی طرح الطاف حسین کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ اے آر وائی ٹیلی ویژن کی انتظامیہ اورمتعصب اینکرپرسنز کھلی مہاجردشمنی پر اترآئے ہیں اور وہ اپنے پروگراموں کے ذریعہ قائد تحریک جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے خلاف بے بنیاد اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرکے عوام کو بہکانے کی شرمناک کوششیں کررہے ہیں ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اے آروائی کی انتظامیہ اور متعصب اینکرپرسنز بالخصوص نسل پرستانہ خیالات رکھنے والے کاشف عباسی نے آج مہاجر قوم کے غداراورایم کیوایم دشمن عناصر کو اپنے پروگرام میں لاکر ایم کیوایم کے خلاف یہ جھوٹا اور گمراہ کن پروپیگنڈہ کرایاہے کہ ایم کیوایم کے جلسوں میں جدید ترین اسلحہ کی آزادانہ نمائش کی جاتی ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے فوج اور ڈی جی رینجرز کو مغلظات دی ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کاشف عباسی اور دیگر کی بہتان تراشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دوبرسوں سے جاری آپریشن کے دوران کراچی کے ہرکونے میں ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی گرفتاری کیلئے غیرقانونی چھاپے مارے جارہے ہیں ، ایم کیوایم کے مرکز اورجناب الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپے مارکرنہ صرف ایم کیوایم کے رہنماؤں ،کارکنوں اورہمدردوں کو گرفتارکیاگیا بلکہ وہاں موجود حق پرست عوامی نمائندوں کا لائسنس یافتہ اسلحہ تک رینجرز نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے ،ایم کیوایم کے ہرجلسوں میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے، کیمرہ مین اورفوٹوگرافرز باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں، وہ بھی گواہی دے سکتے ہیں کہ ایم کیوایم کے جلسوں میں اسلحہ کی نمائش نہیں کی جاتی، اگر ایم کیوایم کے جلسوں میں اسلحہ کی نمائش ہوتی توایم کیوایم دشمنی میں سب سے زیادہ اے آر وائی ٹی وی پر اس فوٹیج کو بارباردکھاکر خوب اچھالاجاتا اور اس کی بنیاد پر ایم کیوایم کانیا میڈیا ٹرائل شروع کردیا جاتا۔حقیقت یہ ہے کہ ایم کیوایم کے جلسوں میں خواتین اور معصوم بچے بلاخوف وخطر ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور کسی کو ایک کنکرتک نہیں ماراجاتا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کاشف عباسی کی جانب سے قائد تحریک جناب الطاف حسین پر مغلظات بکنے کا الزام سراسر جھوٹ ، عیاری اور مکاری ہے اورکاشف عباسی جیسے لوگوں کے بارے میں قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا ہے کہ ’’جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے ‘‘،جو صحافت کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں اور شیطانی صحافت کے علمبردار ہیں۔رابطہ کمیٹی نے حق پرست عوام سے کہاکہ وہ مہاجردشمن عناصر کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف جھوٹے اورشرانگیز پروپیگنڈے سے ہرگز مایوس نہ ہوں اور اس قسم کی صورتحال کو ایک چیلنج کے طور لیکر 5، دسمبرکو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ۔عوام ایک مرتبہ پھر حق پرستوں کے انتخابی نشان ’’پتنگ‘‘ پر اپنے اعتماد کی مہرلگاکر ایم کیوایماورمہاجر دشمن عناصر پر واضح کردیں کہ کراچی کے عوام ماضی کی طرح آج بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں متحد ومنظم ہیں اورکوئی بھی منفی پروپیگنڈہ باشعور عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا۔
*****
7/5/2025 10:48:32 AM
ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جي ميمبرن جي بابائي اردو مولوي عبدالحق مرحوم ج
...
16 Aug 2016
ٽريفڪ حادثي ۾ ظهور نيازي جي پٽ جي وفات تي قائد تحريڪ جناب الطاف حسين ج
...
16 Aug 2016
بابائي اردو مولوي عبدالحق مرحوم جي 55 هين ورسي جي موقعي تي ايم ڪيو ايم
...
16 Aug 2016
قانون نافذ ڪرڻ وارا ادارا ايم ڪيو ايم جي ڪنهن ڪارڪن کي گرفتار ڪن ته ان
...
16 Aug 2016
پي ايس 127 جي ننڍي چونڊ ۾ وسيم احمد ايم ڪيو ايم جا اميدوار هوندا. ايم
...
15 Aug 2016
ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جي ميمبرن اظهار احمد خان ۽ اسلم آفريدي جميعت ع
...
15 Aug 2016
يوم آزادي جي موقعي تي ڪراچي ۾ اسٽريٽ ڪرائيم، لٽ مار ۽ عورتن سان ڇيڙ ڇا
...
15 Aug 2016
ايم ڪيو ايم جي طرفان طيب حسين حيدرآباد جا ميئر ۽ سهيل مشهدي ڊپٽي ميئر
...
15 Aug 2016
ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جي طرفان رينجر ، پوليس ۽ ساده لباس ۾ ملبوس اهل
...
13 Aug 2016
ڪنوينر نديم نصرت جي صدارت ۾ ايم ڪيو ايم رابطا ڪميٽي جو اجلاس
...
13 Aug 2016
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us