Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورسینئر پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف کو چھ ماہ بعد ضمانت پررہاکردیاگیا
Posted on: 4/18/2017
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورسینئر پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف کو چھ ماہ بعد ضمانت پررہاکردیاگیا
پروفیسر حسن ظفر عارف کو22 اکتوبر 2016ء کو رینجرزنے اس وقت گرفتارکرلیاتھاجب وہ پریس کانفرنس کرنے پریس کلب گئے تھے
ایم کیوایم کے وکلاء اورخواتین کارکنوں کی بڑی تعدادنے سینٹرل جیل کراچی کے باہر پروفیسرحسن ظفرعارف کااستقبال کیا
پروفیسرحسن ظفرعارف پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، پھولوں کے ہارپہنائے گئے اورمٹھائی کھلائی
’’ زندہ ہے مہاجر ۔۔۔زندہ ہے‘‘ ، ’’ جیلو ں میں جاکے ۔۔۔زندہ ہے ‘‘ ، ’’ الطاف کی صورت ۔۔۔زندہ ہے ‘‘ کے زوردارنعروں سے پروفیسر حسن ظفر عارف کااستقبال
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اورسینئراوربزرگ پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف کوآج چھ ماہ بعد ضمانت پررہاکردیاگیا۔ پروفیسر حسن ظفر عارف کو22 اکتوبر 2016ء کو کراچی پریس کلب سے رینجرزنے اس وقت گرفتارکرلیاتھاجب وہ ایک پریس کانفرنس کرنے پریس کلب گئے تھے ۔ گرفتاری کے بعد انہیں کچھ روزرینجرزنے نامعلوم مقام پر رکھا جس کے بعد ایک ماہ کے لئے ایم پی او کے تحت جیل میں قیدکردیاگیاتھا۔جب 20دسمبر 2016 ء کوانہیں رہاگیاتورہائی کے فوری بعد جیل کے باہر سے دوبارہ حراست میں لے لیاگیااورپھرمختلف تھانوں میں رکھ کرانہیں مختلف مقدمات میں ملوث کردیاگیا۔اس دوران انہیں ہتھکڑیاں لگاکر انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاجاتارہا، ان کی رہائی کیلئے عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی جاتی رہیں لیکن انہیں رہانہیں کیاگیا۔ تاہم گزشتہ ہفتہ انسداددہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج نے پروفیسر حسن ظفر عارف ایک لاکھ روپے کی ضمانت منظورکرلی ۔ ضمانت کی مطلوبہ دفتری کارروائی کے بعد آج انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج بشیراحمد نے پروفیسر حسن ظفر عارف کی رہائی کے احکامات جاری کردیے ۔ رہائی کے احکامات کی خبرملنے پر ایم کیوایم کے وکلاء اوربڑی تعدادمیں خواتین کارکنان سینٹرل جیل کراچی کے باہر جمع ہوگئیں۔ شام کوجیسے ہی پروفیسر حسن ظفر عارف رہائی کے بعد جیل کے مرکزی دروازے سے باہر نکلے تووہاں موجود خواتین کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ’’ زندہ ہے مہاجر ۔۔۔زندہ ہے‘‘ ، ’’ جیلو ں میں جاکے ۔۔۔زندہ ہے ‘‘ ، ’’ الطاف کی صورت ۔۔۔زندہ ہے ‘‘ ’’ نعرہ الطاف ۔۔۔جئے الطاف ‘ ‘ ، ’’خون رنگ لائے گا۔۔۔انقلاب آئے گا ‘‘ کے زوردارنعروں سے پروفیسر حسن ظفر عارف کااستقبال کیا۔ پروفیسر حسن ظفر عارف نے انگلیوں سے وکٹری کانشان بناکران کے نعروں کاجواب دیا۔ اس موقع پر خواتین کارکنوں نے پروفیسر حسن ظفر عارف کو بڑی تعداد میں پھولوں کے ہارپہنائے اورمٹھائی کھلائی۔ اس موقع پر پروفیسر حسن ظفر عارف کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔
*****
12/10/2019 10:17:49 PM
ہم نے تہیہ کررکھاہے کہ ہم کسی بھی قیمت پر غلامی کوقبول نہیں کریںگے۔الط
...
08 Dec 2019
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ ڈربن چیپٹر کے زیراہتمام دعوت حلیم اورمحفل سما
...
07 Dec 2019
ایم کیوایم کے قاأد الطاف حسین کی والدہ ماجدہ محترمہ خورشیدبیگم کی 34وی
...
05 Dec 2019
رابطہ کمیٹی نے امریکہ کی سینٹرل اۤرگناأزنگ کمیٹی میں ایک جواأنٹ انچارج
...
05 Dec 2019
رابطہ کمیٹی نے امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں ایک جوائنٹ انچارج
...
05 Dec 2019
تمام وفاپرست کارکنان کے نام
...
03 Dec 2019
نقیب اللہ محسودشہیدکے والدمحمدخان کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الط
...
02 Dec 2019
ہمارا یہ مطالبہ نہیں کہ پرویز مشرف پرآرٹیکل6 کے تحت مقدمہ نہ چلایاجائ
...
30 Nov 2019
اوورسیز یونٹوں کی تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم ساوئتھ افریقہ کی تن
...
28 Nov 2019
سندھ اپنی تاریخ کے اہم موڑ پر ہے ، سندھ کے عوام فیصلہ کرلیں کہ انہیں ا
...
16 Nov 2019
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us