LATEST NEWS

Shaheed Junaid Jamshed's (May he rest in Peace) views about Founder & Leader of MQM Altaf Hussain. شہید جنید جمشیدایم کیو ایم اور قائدالطاف حسین بھائی کے متعلق حقیقت بیان کرتے ہوے اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطاء فرمائے
پی آئی اے کے طیارے کاالمناک حادثہ ایک قومی سانحہ ہے۔الطاف حسین

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثہ اوراس میں سوار ملک کے ممتازنعت خواں اورمبلغ جنید جمشید سمیت تمام مسافروں کی شہادت پردلی صدمہ کااظہارکیاہے ۔
طیارے کے حادثے میں ممتازمبلغ جنیدجمشید،ان کی اہلیہ اورتمام مسافروں کی شہادت  ملک وقوم کابہت بڑانقصان ہے ۔ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثہ اوراس میں سوار ملک کے ممتازنعت خواں اورمبلغ جنید جمشید سمیت تمام مسافروں کی شہادت پردلی صدمہ کااظہارکیاہے ۔
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اورمصطفےٰ عزیزآبادی کی لندن میں شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کی ہمشیرہ ، بھابھی اوران کے بچوں عالیشان اوروجدان سے ملاقات

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل اورمصطفےٰ عزیزآبادی نے اپنے اہل خانہ اورایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ شعبہ خواتین کی ارکان کے ہمراہ لندن میں شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کی اہلیہ شمائلہ عمران کی ہمشیرہ ، بھابھی اوران کے بچوں عالیشان اوروجدان سے ملاقات کی۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے شمائلہ عمران کی خیریت دریافت کی اوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی ۔ 
کراچی میں بے گناہ ذمہ داروں اورکارکنوں کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں کا فوری نوٹس لیاجائے  ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی کے مختلف علاقوں سے ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی بلاجواز وغیرقانونی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس عمل کو مہاجروں کے بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا تسلسل قراردیا ہے ۔
ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن کے کارکن وسیم راجہ کے ماورائے عدالت قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کا اظہار مذمت
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حراست کے دوران ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن ، یوسی 28 کے کارکن وسیم راجہ کے ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ 
حراست کے دوران وسیم راجہ کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ، ندیم نصرت کنوینر متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے پولیس کی حراست میں ایم کیوایم کے اورنگی ٹاؤن کے کارکن وسیم راجہ کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس المناک واقعہ کو مہاجروں کی نسل کشی کا تسلسل قراردیا ہے ۔ 
جناب الطاف حسین کا نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی رنج اور افسوس کا اظہار

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں اور درجنوں افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ دنیا کے بڑے شہروں میں آگ بجھانے کے جدید آلات ،کیمیکل اور دیگر حفاظتی اقدامات کے ذریعے آگ پر جلد قابو پاکر جانی نقصان سے بچا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی گزشتہ کئی سالوں سے عدم توجہی کے باعث بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔
فائر فائٹنگ کے جدید آلات اور گاڑیوں کی کمی کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑتا ہے۔ ندیم نصرت

متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے کراچی کے نجی ہوٹل میں بڑے پیمانے پر آتشزدگی کے نتیجے میں دس سے زائد افراد کی ہلاکت اور تیس سے زائد افراد کے زخمی ہونے پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے شہر میں نئے فائر ٹینڈرز اور اور آگ بجھانے کے ضروری آلات کی عدم فراہمی اور پرانی گاڑیوں و آلات کی بروقت مرمت نہ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ ڈیپارٹمنٹ شدید زبوں حالی کا شکار ہے۔
رکن قومی اسمبلی علی رضاعابدی کے اخراج کی اطلاعات پر تبصرہ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے اخراج کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پی آئی بی ٹولہ کی کوئی آئینی ،قانونی اوراخلاقی حیثیت نہیں ہے
عاقبت نااندیش عناصر ،مہاجردشمن قوتوں کے آلہ کاربن کر تحریک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں، متین یوسف
متحدہ قومی موومنٹ اوورسیز امریکہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے کہاہے کہ بعض عاقبت نااندیش عناصر ،مہاجردشمن قوتوں کے آلہ کاربن کر تحریک کی جڑیں کھوکھلی کررہے ہیں اور امریکہ میں بعض ’’سینئر ‘‘ اور الطاف بھائی سے ’’محبت ‘‘ کے دعویدار بھی اس سازش کا حصہ بن رہے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے رابطہ کمیٹی سے سفارش کی کہ امریکہ میں تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کوقائد تحریک الطاف حسین کی توثیق کے بعد تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کیاجائے ۔
آزمائش کے وقت میں قائدتحریک الطاف حسین سے لاتعلقی اختیارکرنے والے احسان فراموش ٹولے کی  جانب سے تحریک کے باوفا کارکنوں اورذمہ داروں کونشانہ بناناقابل مذمت ہے۔ترجمان متحدہ قومی موومنٹ
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ آزمائش اورمشکل وقت میں قائدتحریک الطاف حسین کوتنہا چھوڑجانے والے اوران سے لاتعلقی اختیارکرنے والے پی آئی بی کے احسان فراموش ٹولے کی جانب سے تحریک کے ان کارکنوں اورذمہ داروں کونشانہ بناناقابل مذمت ہے جوآزمائش کے وقت میں قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ کھڑے ہیں اورصرف ان سے اپنی وفانبھارہے ہیں۔
جوعناصر ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں وہ انشاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گے ،الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم کوختم کرنے کی سازشیں ماضی میں بھی ناکام ہوئی ہیں اور آج بھی جوعناصر ایم کیوایم کو ختم کرنے کی سازشیں کررہے ہیں وہ انشاء اللہ اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے 
فاروق ستار اور عامرخان کی بہتان تراشیوں پر متحدہ قومی موومنٹ کاتبصرہ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ضمیرفروش فاروق ستار اور عامرخان کی بہتان تراشیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ مہاجرقوم کو دھوکہ دینے والے ضمیرفروش عناصر آج عوامی ردعمل سے شدید خوف زدہ ہیں۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کارکنان کا نام لیکر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے دراصل اپنی بزدلی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں اورعوام کو بہکانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ 
میئر کراچی وسیم اختر شہرکے ترقیاتی کاموں کو ہرقسم کی سیاست سے علیحدہ رکھیں ، کنوینر ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ندیم نصرت نے میئر کراچی وسیم اختر سے کہاہے کہ وہ شہرکے ترقیاتی کاموں کو ہرقسم کی سیاست سے علیحدہ رکھیں اور ایم کیوایم سے نکالے گئے افراد سے کوئی تعلق نہ رکھیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے عوام وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ کراچی کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل 
خودساختہ ایم کیوایم پاکستان کہنے والوں کاقائدتحریک الطاف حسین پر لندن میں چلنے والے مقدمات سے بھی خود کولاتعلق کرنا انتہائی شرمناک ہے۔اراکین رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل، ڈاکٹرندیم احسان اورمصطفےٰ عزیزآبادی نے میڈیامیں آنے والی ان خبروں کوانتہائی شرمناک قرار دیا ہے جن کے مطابق اپنے آپ کو خود ساختہ ایم کیوایم پاکستان کہنے والوں نے قائدتحریک الطاف حسین پر لندن میں چلنے والے مقدمات سے بھی خودکولاتعلق کرلیاہے اوران کی جانب سے لندن میں وکلاء سے بھی کہاگیاہے کہ اس سلسلے میں جمع کرائی گئی رقم بھی واپس کی جائے ۔
more News
urgent appeal
Detectives investigating the murder of Dr Imran Farooq have today (26 November) renewed their appeal for people to come forward with information, ten weeks since he was attacked.
More | Click for large Image
 
international units

Announcement
To further the programme of national development and a nation-wide campaign against feudal domination, Mohajir Quami Movement was formally transformed into Muttahida Quami Movement on 26 July 1997. MQM led by its founder and leader Mr Altaf Hussain is the third largest political party of Pakistan and the second largest political party in the southern province of Sindh.
Altaf Hussain's Open Letter
Altaf Hussain's Open Letter to the People of Pakistan

English Version | Urdu Version
Relief Activites

12/8/2016 5:33:57 AM

 Altaf Hussain’s Quote of the day.
زندہ اور باشعور قومیں تمام تر مشکلات اور کٹھن حالات کے باوجود ہمت اور حوصلہ نہیں ہارتیں اور منزل کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھتی ہیں۔ 
اے پی ایم ایس او سے خطاب ۔ 9مارچ 1994ء
 ==============================

Mohajirs in Pakistan, Yesterday and Today, What is their Future ?

Hunger Strike Camp at Karachi Press Club
Prominent People from different walks of life
express solidarity with Mr. Altaf Hussain



         MOHAJIR NAMA         
Poetry by Munawwar Rana, Singer: Md.Aziz


A brilliant piece Mohajir Nama by Md.Aziz, Mohajir History which cannot be forgotten... 
====================================
قرآن اور سرکار دوعالم اسلام کا تناور درخت
اور تمام مکاتب فکر اس کی شاخیں ہیں
 محرم الحرام کے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی اسکالرز اور ذاکرین کے اجتماع سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکرانگیز خطاب
۔29 اکتوبر2013ء 
Click here for Complete Conversation 






Portraits of Mr. Altaf Hussain