Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے یوکے کے زیر اہتمام لندن میں اے پی ایم ایس او کا 36یوم تاسیس کا اجتماع،سینکڑوں افراد کی شرکت


ایم کیوایم کے یوکے کے زیر اہتمام لندن میں اے پی ایم ایس او کا 36یوم تاسیس کا اجتماع،سینکڑوں افراد کی شرکت
 Posted on: 6/15/2014
ایم کیوایم کے یوکے کے زیر اہتمام لندن میں اے پی ایم ایس او کا 36یوم تاسیس کا اجتماع،سینکڑوں افراد کی شرکت 
لندن، مانچسٹر ،برمنگھم ، بریڈفورڈ،شیفیلڈ،نوٹنگھم ،سرے ، لوٹن اور دیگر شہروں سے کارکنان وعوام شریک ہوئے 
اجتماع میں بیلجئم،فرانس، سوئیڈن، آئرلینڈ سے بھی ایم کیوایم کے کارکنوں نے شرکت کی
ہال کچھاکچھ بھرگیا ، لوگوں نے باہر کھڑے ہوکر قائدتحریک الطا ف حسین کا خطاب سماعت کیا
جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پر آمد کا حاضرین نے کھڑے ہوکر تالیاں بجاکر نعروں کی گونج میں پرتپاک استقبال کیا
لندن ۔۔14جون 2014ء 
ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائز یشن کے 36یوم تاسیس پر لندن کے علاقے ایجوئیر کے سنگم ہال میں ایک شانداراجتماع کا انعقاد کیا گیا جس سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ٹیلی فونک خطاب کیا ۔اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت ،اراکین رابطہ کمیٹی محمد انور ،طارق میر، طارق جاوید ،محمد اشفاق ،مصطفی عزیز آبادی ، قاسم علی رضا ، واسع جلیل ، عامر خان، عادل صدیقی، وسیم اختر ، حق پرست رکن قومی اسمبلی علی راشد ،سند ھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن ، سندھ تنظیمی کمیٹی رکن محمد شریف، حیدرآبادکے سابق تعلقہ نائب ناظم ظفر راجپوت، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ،اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے وال افراد، انٹر نیشنل سیکر یٹریٹ کے ارکان ،ایم کیوایم برطانیہ کے آرگنائزر ڈاکٹر سلیم دانش و آرگنائز نگ کمیٹی کے ارکان ، ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج صفیہ اکبر واراکین، برطانیہ کے مختلف شہروں لندن، برمنگھم ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ ،شیفیلڈ،نوٹنگھم، لوٹن اور سرے کے ساتھ ساتھ فرانس بیلجیم ، آئرلینڈ سوئیڈن کے ذمہ داران وکارکنان اور وہاں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں بزرگ ،نوجوان ،بچے اور خواتین شامل تھیں ۔ایم کیوایم کے شہیدکنوینر ڈاکٹرعمران فاروق شہیدکی بیوہ شمائلہ عمران نے بھی اپنے بچوں کے ہمراہ یوم تاسیس کے اجتماع میں شرکت کی۔ سنگم ہال میں اسٹیج بنایاگیا تھا جس کی پشت پر ایک بڑی اسکرین آویزاں کی گئی تھی جس پر اے پی ایم ایس او کا 36واں یوم تاسیس 1978تا 2014جلی حروف میں تحریر تھا ۔جبکہ اسٹیج کے سامنے پاکستان ،برطانیہ او رایم کیوایم کے پرچم آویزاں تھے۔ اسٹیج پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران تشریف فرما تھے ۔ ہا ل میں شرکا کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں کا انتظام کیا گیا تھا ،ہال میں ایم کیوایم کے مختلف یونٹوں کی جانب سے اردواورانگریزی زبان میں خیر مقدمی بینرز بھی بڑی تعداد میں آویز اں کئے گئے تھے ۔ حاضرین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ہا ل چھو ٹا پڑ گیاجس کی وجہ سے شرکاء نے ہال کے باہر کھڑ ے ہوکر جناب الطاف حسین کا خطا ب سماعت کیا ۔ اس موقع پر کارکنان کا جوش خروش قابل دید تھا اوروہ وقفے وقفے سے ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین کے حق میں زوردارنعرے لگا تے رہے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفی عزیز آبادی او رقاسم علی رضا نے خوبصورت تنظیمی نظمیں پیش کی جنہوں نے اجتماع میں سماں باندھ دیااورجوش وخروش پیداکیا۔ حاضر ین نے دل کھول کر اور نعرے لگا کرانہیں داد دی۔ہال میں ایم کیوایم یوکے سوشل میڈیاونگ نے اپناایک کیمپ بھی لگا یا گیا تھاجہاں سے سوشل میڈیاونگ کے ارکان اجتماع کی تازہ ترین خبریں سوشل میڈیاپرجاری کررہے تھے۔اجتماع کی کوریج کیلئے آنے والے صحافیوں کیلئے علیحدہ پریس گلری بھی بنائی گئی تھی جہاں سے ٹی وی چینلزنے لائیوکوریج بھی کی ۔ ٹھیک 8;40پر جناب الطاف حسین کی ٹیلی فون پر آمد کا اعلان کیا گیاتو حاضرین نے کھڑے ہوکر زوردارتالیاں بجاکر ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کا مشہور ترانہ ’’ساتھی ‘‘بجایا گیا جس کا حاضرین نے بھر پور ساتھ دیایو ں پنڈال ایم کیوایم کے ترانہ ،تالیوں او ر نعر وں سے گونج اٹھا ۔ جناب الطاف حسین کا خطاب تقریبا ایک گھنے تک جاری رہا ۔خطاب کے اختتام پر اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا جبکہ حق پرست گلوکار محمد حسین کا گا یا ہو ا ایک مشہور گانا بجایا گیا جس پر کارکنان و ذمہ داران نے بھنگڑ ڈالا جبکہ پر گروام کے اخر میں حاضرین کیلئے ڈنر کا اہتمام کیا تھا ۔

4/20/2024 5:44:08 AM