Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نذیر حسین کی تعلیمی پالیسی سیاست کے عمل دخل اور سفارش سے مکمل پاک ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار


نذیر حسین کی تعلیمی پالیسی سیاست کے عمل دخل اور سفارش سے مکمل پاک ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 4/12/2014
نذیر حسین کی تعلیمی پالیسی سیاست کے عمل دخل اور سفارش سے مکمل پاک ہے ، ڈاکٹر فاروق ستار 
نذیر حسین یونیورسٹی علم کا درخت ہے جو انشاء اللہ صدیوں تک لوگوں کو علم کی روشنیوں سے منور کرے گا، ڈاکٹر سکندر مندرو ، صوبائی وزیر قانون
ملک کی سیاسی لیڈر شپ جناب الطاف حسین کی طرح اپنی ترجیحات کی فہرست میں تعلیم اور صحت کو اوپر لے آئیں، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی 
آج منبع علم اورایک مرکز دانش کا آغاز ہوا ہے ، ؂وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال 
نذیر حسین یونیورسٹی کا اضافہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کیلئے خوش آئند اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ، چانسلر وجیہ الدین 
نذیر حسین یونیورسٹی کے مزید شعبہ جات کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔12،اپریل2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں حق پرست گروپ کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کہا ہے کہ تعلیم ایم کیوایم کی سب سے پہلی ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کے مستقبل کے تحفظ کیلئے واحد راستہ لوگوں کو آسان طریقے سے تعلیم یافتہ بنانے میں ہی مضمر ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے پاس نذیر حسین یونیورسٹی کے قیام کا اقدام پاکستان کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دے گااور جناب الطاف حسین کے پاس ایسے ہزاروں خواب ہیں جنہیں ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن حقیقت کا روپ دیگا ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کی شب فیڈرل بی ایریا 4میں واقع جناب الطاف حسین کے والد محترم نذیر حسین مرحوم کے نام سے موسوم کی گئی یونیورسٹی کے مزید شعبہ جات کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ افتتاحی تقریب میں ماہرین تعلیم ، علم و ادب کی شخصیات ، علمائے کرام اور مختلف یوینیورسٹیوں اور کالجز کے اساتذہ کرام اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب سے صوبائی وزیر قانون ڈاکٹر سکندر مندور ، وائس چانسلر ضیاء الدین یونیورسٹی ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی ،وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال ،چانسلر جناح یونیورسٹی وجییہ الدین کراچی ،میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وقار کاظمی ،نذیرحسین یونیورسٹی کے وائس چانسلربریگیڈئیر(ر)نسیم اے خان اور دیگر نے خطاب بھی کیا ۔ 
ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ جناب الطاف حسین پاکستان کے عوام کو تعلیم ، صحت ، معیشت اور تمام شعبوں میں بااختیار دیکھنا چاہتے ہیں اورملک بھر کے عوام کو تعلیم کا شعور دیکر ملک سے جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نذیر حسین یونیورسٹی جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سردارانہ نظام کی ذہنیت کے خاتمے کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نذیر حسین کی تعلیمی پالیسی سیاست کے عمل دخل اور سفارش سے مکمل پاک ہے اور اس کی بنیادوں میں میرٹ کو اولیت حاصل ہے اور رہے گی کیونکہ اس یونیورسٹی کی بنیاد جناب الطاف حسین کا وہ خواب ہے جس کے ذریعے ملکوں اور قوموں کی قدریں سنواری جاسکتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سمیت تعلیم کیلئے جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابل قدر ہیں اور تعلیمی میدان میں جناب الطاف حسین قوم کو آگے ہی آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں اور غریب ومتوسط طبقے کو علم کی روشنی سے منور کرنا چاہتے ہیں ۔
صوبائی وزیر قانون ڈاکٹر سکندر مندرو نے کہا کہ نذیر حسین یونیورسٹی کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ نذیر حسین یونیورسٹی تعمیر کرکے شمع جلائی گئی ہے اور ملک کے مستقبل کو روشن رکھنے کیلئے یہ یونیورسٹی آنے والے نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہوتی رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ نذیر حسین یونیورسٹی علم کا درخت ہے جو انشاء اللہ صدیوں تک لوگوں کو علم کی روشنیوں سے منور کرے گا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو کامیاب و کامران کرے اور اس کی وسعت میں جو وسائل میسر ہوں وہ عطا فرمائے ۔ افتتاحی تقریب سے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینتل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وقار کاظمی نے بھی خطاب کیا ۔
وائس چانسلر ضیاء الدین یونیورسٹی ڈاکٹر پیر زادہ قاسم رضا صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی سیاسی لیڈر شپ جناب الطاف حسین کی طرح اپنی ترجیحات کی فہرست میں تعلیم اور صحت کو اوپر لے آئیں کیونکہ پاکستان کو قائم و دائم اور ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے یہاں تعلیمی ادارے اور یونیورسٹیوں کو بنانا ہوگا ، لوگوں کی تربیت کا عمل جاری رکھنا ہوگا اور یہ سوچ اور عمل جناب الطاف حسین بخوبی انجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں جب تک تعلیم یافتہ سوسائٹی نہیں بنے گی تو پاکستان ترقی نہیں کرسکتا اس کیلئے یونیورسٹی اور اچھے اساتذہ چاہئے اسی کے ذریعے ہم اپنے مستقبل کو خود تعمیر کرتے جائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تمام یونیورسٹی کو ملا لیں تو بھی 4فیصد لوگ ہائر ایجوکیشن میں جاپاتے ہیں اس کیلئے تعلیمی ادارے بنانا ہونگے ۔انہوں نے نذیر حسین یونیورسٹی کے مزید شعبہ جات کی افتتاح کی گھڑی کو مبارک ساعت قرار دیا اوریونیورسٹی کے قیام پر دلی مبارکباد پیش کی ۔ 
این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلرڈاکٹرمحمدافضل حق نے نذیرحسین یونیورسٹی کے قیام کوسراہتے ہوئے کہاکہ نذیرحسین یونیورسٹی اپنی نوعیت کی واحد یونیورسٹی ہے ، جہاں میرٹ کوبنیادبنایاگیا ہے اور یہ پاکستان کی واحدیونیورسٹی ہے جوسولرانرجی ٹیکنالوجی میں انجینئرنگ کورس کروارہی ہے۔انہوں نے یونیورسٹی کے قیام پرجناب الطاف حسین کامبارکباددی ۔
وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ آج کا دن اہل کراچی کیلئے بہت اہم دن ہے اس لئے ہے کہ آج منبع علم اورایک مرکز دانش کا آغاز ہورہا ہے جب ہم منبع علم اورمرکز دانش کہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہاں ایسے طالب علم ہوں گے جو معاشرے میں علم کی روشنی پھیلائیں گے اور جدید علوم میں تحقیق کریں گے اور تحقیق کرکے مزید علم تخلیق کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ جس بہتری اور اچھے انتظام کے ساتھ اس یونیورسٹی کاآغاز ہورہا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ اس کے ذریعے کراچی اورپاکستان کے طالب علم کو بے حد اہم مقام حاصل ہوگا اور وہ علم کے نئے نئے گوشے دریافت کریں گے ۔ انہوں نے نذیر حسین یونیورسٹی کی تعمیر میں حصہ لینے والے افراد کو خراج تحسین پیش کیا اور یونیورسٹی کے مزید شعبہ جات کے افتتاح پر دلی مبارکباد پیش کی ۔
چانسلر جناح یونیورسٹی وجییہ الدین نے کہا کہ کراچی سینٹرل میں ایک اور یونیورسٹی کا اضافہ ہوگیا ہے یہ علاقہ پورے پاکستان میں سب سے زیادہ تعلیم کا ریشو رکھتا اور اس علاقے میں یونیورسٹی کی اشدضرورت تھی ۔ انہوں نے کہا کہ نذیر حسین یونیورسٹی کا اضافہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کیلئے خوش آئند ہے اور ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے جبکہ اس سے قبل نذیرحسین یونیورسٹی کے وائس چانسلربرگیڈئیر(ر)نسیم اے خان نے نے تقریب کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور نذیر حسین یونیورسٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ 


4/19/2024 11:00:45 AM