Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان بچانے کے چیلنج کو 30ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم قبول کرتی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار


پاکستان بچانے کے چیلنج کو 30ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم قبول کرتی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 3/18/2014
پاکستان بچانے کے چیلنج کو 30ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیوایم قبول کرتی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار 
جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی ، سماجی اور فکری رہنما ہیں، حیدر عباس رضوی 
ایم کیوایم کا 30واں یوم تاسیس جہد مسلسل کی سچی داستان ہے ، رابطہ کمیٹی رکن گلفراز خان خٹک 
ہمیں اپنے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم پر فخر ہے، رابطہ کمیٹی رکن میاں عتیق 
ایم کیوایم نے ہمیشہ سند ھ کے عوام کا مقدمہ لڑا ہے ، سندھی عوام ایم کیوایم میں آجائیں ، رکن رابطہ کمیٹی اشفاق منگی 
ایم کیوایم کواسٹیبلشمنٹ بناتی تو پیسے بھی دیتی ، قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی فیصل سبزواری 
ایم کیوایم کا 30ویں یوم تاسیس تک کا سفر پھولوں کی سیج پر نہیں ہوا ، انچارج صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان عبد الخالق بلوچ 
ایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد مرکزی جلسہ کے ہزاروں شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔18، مارچ2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور قومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان میں مستقل تبدیلی کیلئے تیاری اور فیصلہ کن جدوجہد کے مرحلے میں داخل ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنانا ایک چیلنج تھا لیکن آج بچانا بھی چیلنج ہے اور پاکستان بچانے کے چیلنج کو ایم کیوایم اپنے 30ویں یوم تاسیس کے موقع پر قبول کرتی ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ ایم کیوایم کے 30ویں یوم تاسیس کے مرکزی جلسہ کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ یوم تاسیس کے جلسہ سے رابطہ کمیٹی کے اراکین حیدرعباس رضوی ، گلفراز خان خٹک، میاں عتیق ، اشفاق منگی ، سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری اور ایم کیوایم صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان کے انچارج عبد الخالق بلوچ نے بھی خطاب کیا ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیوایم نے پاکستان کے فرسودہ گلے سڑے جاگیردارانہ نظام میں رہ کر غریب عوام کے حقوق کی جدوجہد کی ہے لیکن وڈیروں اور جاگیرداروں نے ملک کو71ء میں قائم رہنے نہیں دیا اورآج بھی اس کی سلامتی کے در پے ہیں ۔انہوں نے پاکستان کے عوام کو یہ یقین او راعتماد دلاتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کی بقاء و سلامتی کا کوئی ضامن ہے ، پاکستان کے عوام کا کوئی نجات دہندہ ہے تو وہ رہنما، قائد اورشخصیت جناب الطاف حسین ہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ لوگ بات کرتے ہیں کہ ہم تبدیلی لائیں گے میں یہ بات دعوے سے کہتا ہوں کہ اگر پاکستان کو کوئی مثبت انداز میں تبدیل کرے گا تووہ پاکستان کے غریب و متوسط طبقے کے عوام ہوں گے اور اس طبقے کی نمائندگی صرف اور صرف متحدہ قومی موومنٹ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین نے 120گز کے گھر سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا اور اس کی مثال نہیں ملتی ، یہ بات کسی معجزے سے کم نہیں ہے کہ جناب الطاف حسین کے نظریات اور تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر تحریک اور کارکنان نے ہر طرح کی صعوبتوں کو جھیلا اور ثابت قدم رہے ، جو پاکستان کو اپنی کالونی بنا کر رکھنا چاہتے ہیں ان طاغوتی قوتوں کے آگے ایم کیوایم اور 
اس کے کارکنان سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا 30واں یوم تاسیس مارچ میں منایا جارہا ہے اور اسی مہینے میں 23مارچ کو قرار داد پاکستان اور تحریک قیام پاکستان کا آغاز ہوتا ہے اور آج مارچ کے مہینے میں ہی ایم کیوایم اپنی بقائے پاکستان تحریک شروع کرتی ہے اور ریاست پاکستان اور آئین پاکستان کو بچائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے سیاسی نظام اور انتظامی ڈھانچے کے کنویں میں ایڈھاک ازم ، دہشت گردی ، انتہاء پسندی اور طالبانائزیشن کا کتا پڑا ہے، فیوڈل ازم ، کرپٹ کلچر اور دہشت گردی کی بیماریوں کا مقابلہ ایم کیوایم کرسکتی ہے اور آج ایم کیوایم عوامی سیاست کے 30سال مکمل کرچکی ہے جس پر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو 30ویں یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیوایم ایک ایسی نظریاتی سیاسی تحریک ہے جس نے پاکستان میں موجود جبر و استبداد پر مبنی نام نہاد جمہوری سیاسی نظام میں جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے پر چلتے ہوئے ایک بہت بڑی دراڑڈالی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی ، سماجی اور فکری رہنما ہیں جنہوں نے موقف بھی تبدیل نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے دیکھا ہے کہ جناب الطاف حسین کی بات کو جب جب رد کیا گیا تو پاکستان کو تب تب بہت نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو دیوار سے لگانے کے ساتھ ساتھ سیاسی تنہائی میں ڈالنے کی بھی کوشش کی گئی ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا کہ ایم کیوایم کا 30واں یوم تاسیس جہد مسلسل کی سچی داستان ہے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کا فکر و فلسفہ آج ملک کے چاروں صوبوں کے چپہ چپہ میں پھیل گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم تمام قومیتوں کے غریب و متوسط طبقے کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے ، آج تمام قومیتیں ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد و منظم ہوچکی ہیں اور اب ایم کیوایم کو تمام قومیتوں کے مظلوموں کی ملک گیر جماعت بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن میاں عتیق احمد نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم پر فخر ہے اور یہ فخر ہمیں کیوں نہ ہو ، کوئی مانے یا نہ مانے یہ حقیقت ہے کہ ہمارا قائد بھی سچا ہے اور جماعت بھی سچی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد رہنما ہیں جو ملک کو کٹھن اور مشکل حالات سے نکل سکتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا کہ ایم کیوایم کی تاریخ پاکستان کی تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھی جائے گی کیونکہ جناب الطاف حسین ملک کے غریب ومتوسط طبقے کے عوام کے لیڈر ہیں ، ایم کیوایم ملک کی منظم اور بڑی جماعت ہے اور کارکنان کی تعداد کے حوالے سے ملک میں سب سے بڑی جماعت بھی ایم کیوایم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کی بات کی جائے تو سندھ کے نام نہادقوم پرست اورموروثی سیاستدان کہاں ہیں آج تھر پارکر کی عوام نام نہاد قوم پرستوں کی طرف دیکھ رہی ہے لیکن میں جناب الطاف حسین کو سلام پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے تھر پار کرکے عوام کی آواز سب سے پہلے اٹھائی اور آج بھی مٹھی ، ننگر ہار اور اسلام کوٹ میں ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاران دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ۔ سندھ میں ایم کیوایم کے قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری نے کہا کہ یوم تاسیس کا دن پاکستان میں ایک نہایت اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے ، پاکستان میں ہر سیاسی جماعت اٹھارہ کروڑ عوام کی بات کر تے ہیں لیکن 98فیصد مظلوم عوام کی ترجمانی کسی نے ہے تو وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہی کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 25برس کے ایک نوجوان الطاف حسین نے تہیہ کرلیا تھاکہ میں نے اپنے لوگوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنی ہے ، 11جون 78کو قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اے پی ایم ایس او کی بنیاد رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ 18مارچ 84کے جنگ اخبار میں ایک کالم کی اندرونی شہری صفحہ کے اوپر خبر شائع ہوتی ہے کہ الطاف حسین نامی سیاسی نظریات کے خیالات پر ایک جماعت کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ، اگر ایم کیوایم کواسٹیبلشمنٹ بناتی تو پیسے بھی دیتی ، میرے قائد نے چند ہ کرکے ہنڈا ففٹی پر اپنی جماعت کی بنیاد ڈالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر اسٹیبلشمنٹ ہمارے ساتھ ہوتی تو ہم بھی میوزیکل پروگراموں کے ساتھ جلسے کرتے ۔ انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی جماعتوں نے سندھ کارڈ استعمال کئے ، جاگ پنجابی جاگ کے نعرے لگائے ، کوئی جماعتیں بلوچستان سے نہیں نکلتی لیکن پاکستان کو یہ مبارک ہو کہ ایک ایسا لیڈر الطاف حسین یہاں پیدا ہواجس نے ملک کی بات کی اور اپنی جماعت کو متحدہ قومی موومنٹ میں تبدیل کردیا ، ایم کیوایم پھیل رہی ہے ، کشمیر میں انتخابات بھی ایم کیوایم نے جیتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ایمان ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین، ایم کیوایم اور اس کے کارکنان ملک کو بچانے کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ انچار ج صوبائی تنظیمی کمیٹی بلوچستان عبد الخالق بلوچ نے کہا کہ ایم کیوایم کا 30ویں یوم تاسیس تک کا سفر پھولوں کی سیج پر نہیں ہوا اس سفر میں شہادتیں ، اسیریاں ، روپوشیاں اور در بد ر کی ٹھوکریں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان اب تک شہید کئے جاچکے ہیں لیکن مظلوموں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری ہے اور الحمد اللہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں حق پرستی کا سفر تمام تر سازشوں ، رکاوٹوں اور کٹھن مراحل کے باوجودرواں دواں ہے اور اپنی منزل پر پہنچ کر دم لے گا ۔

4/19/2024 5:02:46 AM