Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم امریکہ کا کراچی میں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف مظاہرہ


ایم کیو ایم امریکہ کا کراچی میں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف مظاہرہ
 Posted on: 2/20/2014
ایم کیو ایم امریکہ کا کراچی میں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف مظاہرہ
شکاگو میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے ساتھ پاکستانی کمیونیٹی کی شرکت
ایم کیو ایم کے خلاف انتقامی کاروائیاں اور کارکنان پر انسانیت سوزتشدد بند کرایا جائے۔ حکومت اور عدلیہ سے مطالبہ
شکاگو : 20 ؍ فروری 2014ء
کراچی میں ایم کیو ایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل اور 45 سے زائد لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام شکاگو میں احتجاجی مظاہرہ کی گیا۔ مظاہرے میں ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی سمیت سینٹرل کمیٹی کے اراکین ، انچارجز اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں کے ساتھ پاکستانی کمیونیٹی نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین شدید سردی اور برف باری کے باوجود ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔مظاہرے سے اپنے خطاب میں سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے ایم کیو ایم کے کارکنان پر وحشیانہ تشدد اور ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں ایک بار پھر قانون کے نام پر قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیو ایم کیخلاف جانبدارانہ کاروائیوں کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ 1992کے آپریشن کا اسکرپٹ دہرایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محب وطن مہاجروں کو تیسرے درجے کا شہری سمجھ کران کا قتل عام کیا جارہا ہے اور پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماتیں اس انسانیت اور ملک دشمن عمل پر گونگی، بہری اور اندھی بنی ہوئی ہیں۔ اس موقع پر جوائنٹ آرگنائزرز محمد ارشد حسین اور ندیم صدیقی نے کہا کہ 2014 ء میں ایم کیو ایم کے معصوم کارکنان پر ظلم و تشدد، ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے ملکی اور بین لاقوامی سطح پر پاکستان کے امیج کو بری طرح متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستا ن بنانے والوں اورملک سے محبت کرنے والوں کے خلاف یہ متعصبانہ رویہ کسی گہری سازش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے ۔مظاہرے کے شرکہ نے وزیر اعظم میاں نواز شریف، وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثاراور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس خفیہ ہاتھ کا پتہ چلائیں کہ جو پاکستان کی شہ رگ کراچی کو مفلوج کر کے یہاں انارکی اور انتشار کی صورتحال پیدا کرنے کے در پے ہے۔انہوں نے ارباب اقتدار اور اختیار سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے شہداء کے لواحقین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے لئے احکامات جاری کئے جائیں۔

4/19/2024 7:00:48 AM