Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کیلاش اور چترال کی مقامی آبادی کو طالبان کی جانب سے طاقت اور بندوق کے زور پر مذہب تبدیل کرنے کا الٹی میٹم دینے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت

کیلاش اور چترال کی مقامی آبادی کو طالبان کی جانب سے طاقت اور بندوق کے زور پر مذہب تبدیل کرنے کا الٹی میٹم دینے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 2/20/2014
کیلاش اور چترال کی مقامی آبادی کو طالبان کی جانب سے طاقت اور بندوق کے زور پر مذہب تبدیل کرنے کا الٹی میٹم دینے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
اسلام، امن و سلامتی کا مذہب ہے اور دین میں کوئی جبر نہیں ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
کیلاش اور چترال کے عوام کیلئے اسلام اور آئین پاکستان کی روح کے مطابق آزادانہ طور پر زندگی گزارنے کے حق کو یقینی بنایا جائے، رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔20، فروری 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں طالبان کی جانب سے کیلاش اور چترال میں مقامی آبادی کو زبردستی طاقت کے زور پر اور بندوق کی نوک پر مذہب تبدیل کرنے کیلئے الٹی میٹم دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اپنے اس بیان میں کہا کہ مذہب اسلام ، امن و سلامتی کا مذہب ہے اور دین میں کوئی جبر نہیں ہے، وہ تمام لوگ جو طاقت کی بنیاد پر اہل اسلام کو کافر اور غیر مسلموں کو مشرف بہ الاسلام کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ عمل مذہب اسلام کی روح کو مجروح کرنے کے مترادف ہے اور ایم کیوایم ایسے کسی بھی عمل کو نہ صرف غیر اسلامی تصور کرتی ہے بلکہ سخت ترین الفاظ میں مذمت بھی کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اسکا نوٹس لیتے ہوئے کیلاش اور چترال کے عوام کیلئے اسلام اور آئین پاکستان کی روح کے مطابق آزادانہ طور پر زندگی گزار نے کے حق کو یقینی بنایا جائے۔

4/17/2024 11:25:03 PM