Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

طاقت کے زور پر ایم کیوایم کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والوں کو صرف مایوسی ہی ہوگی، نوید شمسی ، زونل انچارج حیدرآباد


طاقت کے زور پر ایم کیوایم کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والوں کو صرف مایوسی ہی ہوگی، نوید شمسی ، زونل انچارج حیدرآباد
 Posted on: 2/15/2014
طاقت کے زور پر ایم کیوایم کے خاتمہ کا خواب دیکھنے والوں کو صرف مایوسی ہی ہوگی، نوید شمسی ، زونل انچارج حیدرآباد
یہ ظلم و بربریت ایم کیوایم کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کیخلاف ہے ، جوائنٹ انچارج جوائنٹ انچارج راشد ممتاز 
قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ماضی میں بھی ریاستی جبر و تشدد کا سامنا کیا مگر پیغام حق پرستی سے دستبردار نہیں ہوئے ، جوائنٹ انچارج عابد غوری
ایم کیوایم کے کارکنان کے ماوراء عدالت قتل پر ملک کی اعلیٰ عدلیہ کی خاموشی عدلیہ پر ایک سوالیہ نشان ہے ،حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین
ایم کیوایم کے کارکنان نے ماضی میں اپنے لہوسے قربانیوں کی داستان رقم کی مگر کسی بھی باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا، حق پرست رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی 
مہاجروں میں جنم لینے والے احساس محرومی کا خاتمہ ہواور یہ ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا ، ایم کیوایم شعبہ خواتین حیدرآباد کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ 
ایم کیو ایم حیدرآباد زون کے زیر اہتمام حیدرآباد پریس کلب کے باہرکراچی شہر میں ایم کیوایم کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہر ے میں ایم کیوایم حیدرآباد زون انچارج، جوائنٹ انچارجز اور حق پرست ارکان اسمبلی کا مظاہرین سے خطاب 
حیدرآباد۔۔۔15 ، فروری، 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام حیدرآباد پریس کلب کے باہرکراچی شہر میں ایم کیوایم کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہر ے کے سلسلے میں ایم کیوایم حیدرآباد زون کے تمام سیکٹرز کی جانب سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جو اپنے اپنے علاقوں سے ہوتی ہوئی حیدرآباد پریس کلب کے باہر پہنچی اور وہاں احتجاجی کیا ۔احتجاجی مظاہرے میں متحدہ قومی موومنٹ حیدرآبادزون کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین ، دلاور قریشی اور راشد خلجی سمیت ایم کیوایم حیدرآباد کے سیکٹرزو یونٹس اور حیدرآباد کی حق پرست عوام اور خواتین کثیر تعداد میں شریک تھے ۔مظاہرے سے ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم شہادتوں اور قربانیوں سے بھر قافلہ ہے اور انہیں ریاستی طاقت کے زور پر منتشر کرنا ممکن نہیں اور یہ حیدرآباد میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ حیدرآباد کی حق پرست عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف ہونے والے ہر غیر آئینی و قانونی اقدام کے سامنے سیسہ پلائی ہورئی دیوارثابت ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ یہ 1992نہیں بلکہ 2014ہے جسمیں ایک آزادمیڈیا عوام کی ترجمانی کررہا ہے اور طاقت کے زور پر ایم کیوایم خاتمہ کا خواب دیکھنے والوں کو صرف مایوسی ہی ہوگی ۔مظاہرے سے ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج راشد ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں جو آگ و خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے وہ ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کیلئے جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ظلم و بربریت ایم کیوایم کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کیخلاف ہے اور ایم کیوایم دشمن قوتیں پاکستان کو ختم کرنے کی سازشیں کررہی ہے ۔مظاہرے سے ایم کیوایم حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج عابد غوری مہاجر ماؤں نے ایسے سپوت جنم دینا بند نہیں کیا جو اپنی چادر اور چاردیواری کیلئے اپنی جانیں قربان نہ کرسکے۔انہوں نے کہاکہ یہ عوام کا سمندرصرف اپنے قائد کی ہدایت پر صبر وبرداشت کررہا ہے اگر صبر کا دامن انکے ہاتھوں سے چھوٹ گیا تو تمہارے انجام کیا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ طاقت کے زور پر قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کو جھکانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ماضی میں بھی ریاستی جبر و تشدد کا سامنا کیا مگر پیغام حق پرستی سے دستبردار نہیں ہوئے ۔مظاہرے میں حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے ماوراء عدالت قتل پر ملک کی اعلیٰ عدلیہ پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک وہ تحریک ہے جس نے کارکنان کو ہمیشہ قربانیاں دینا سکھایا اور ایم کیوایم کے کارکنان نے ماضی میں اپنے لہوسے قربانیوں کی داستان رقم کی مگر کسی بھی باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہمارے بزرگ بھی غدار وطن ہوتے تو شاہد ہم بھی سردار جاگیر دار ہوتے اور یوں ہمارے قتل عام نہیں ہوتا ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی راشد خلجی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہونے والے ٹارگٹڈ آپریشن ماضی کے طرح ایک بار پھر ایم کیوایم کے خلاف شروع کردیا گیاہے کیونکہ ایم کیوایم اس ملک میں آواز حق بلند کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر باطل قوتیں آواز حق دبانے کیلئے جنگ کر نا چاہتی ہے تو جنگ ہی صیح اور یہ جنگ ہم نے اب تک صرف پر امن احتجاجی مظاہرؤں تک محدود کررکھی ہے ۔مظاہر ئے سے ایم کیوایم شعبہ خواتین حیدرآباد کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہاجروں کے قتل عام فوری طورپر بند کیا جائے تاکہ مہاجروں میں جنم لینے والے احساس محرومی کا خاتمہ ہوسکے اور یہ ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا ۔

4/18/2024 10:21:23 PM