Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتازانقلابی شاعر، دانشور، ادیب، محقق اور مصنف خواجہ رفیق انجم مرحوم کے صاحبزادے سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی فون پر تعزیت


 ممتازانقلابی شاعر، دانشور، ادیب، محقق اور مصنف خواجہ رفیق انجم مرحوم  کے صاحبزادے سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی فون پر تعزیت
 Posted on: 8/10/2021

ممتازانقلابی شاعر، دانشور، ادیب، محقق اور مصنف خواجہ رفیق انجم مرحوم
 کے صاحبزادے سے ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی فون پر تعزیت
 خواجہ رفیق انجم کی وفات حق اورانصاف کیلئے جدوجہد کرنے والوں کا
بڑا نقصان ہے ۔ الطاف حسین 
 خواجہ رفیق انجم نے اپنے قلم کے ذریعے ساری زندگی ظلم وجبرکے خلاف آواز بلند کی
 خواجہ رفیق انجم اپنی شاعری اور مثبت سوچ وفکر کے ذریعے ظلم کے خلاف انقلابی جدوجہدکاجودرس دیاوہ مشعل راہ رہے گا۔ الطاف حسین

لندن… 10  اگست  2021ئ
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے ممتازانقلابی شاعر، دانشور، ادیب، محقق اور مصنف خواجہ رفیق انجم کے انتقال پر مرحوم کے صاحبزادے ناصرعسکری سے فون پر تعزیت کی ۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ خواجہ رفیق انجم نے اپنے قلم کے ذریعے ساری زندگی ظلم وجبرکے خلاف آواز بلند کی ، وہ دنیاسے چلے گئے لیکن انہوں نے جس طرح سے فکری جہاد کیا،نئی نسل میںبیداری کے لئے رات دن جومحنت کی ،اپنی شاعری اور مثبت سوچ وفکر کے ذریعے ظلم کے خلاف انقلابی جدوجہدکاجودرس دیاوہ مشعل راہ رہے گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ خواجہ رفیق انجم کی وفات حق اورانصاف کیلئے جدوجہد کرنے والوں کا ایک بڑا نقصان ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مزیدکہاکہ خواجہ رفیق انجم ذاتی طور پر بہت ہی نفیس، شریف النفس ، منکسرالمزاج اوردھیمے لہجے میں گفتگوکرتے تھے، ایک ایک ساتھی ان سے محبت وعقیدت رکھتاتھا۔ ان سے میراایک روحانی تعلق تھا ، ان کی وفات سے مجھے ذاتی طورپردکھ ہواہے ،ایک ایک ساتھی بھی ان کیلئے غمزدہ ہے۔اس موقع پر خواجہ رفیق انجم مرحوم کے صاحبزادے نے جناب الطاف حسین سے کہاکہ والدصاحب آپ سے دلی محبت وعقیدت رکھتے تھے اور آپ کے مداح تھے۔ جناب الطا ف حسین نے خواجہ صاحب کے صاحبزادے سے کہاکہ آپ میری اورتحریک کے کارکنوںکی جانب سے گھرکے ایک ایک فردسے تعزیت کیجئے ۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوکروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اوران کے درجات بلندفرمائے۔ 
٭٭٭٭٭



9/21/2021 4:12:14 AM