Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

علی رضاعابدی شہید کوفوج ، رینجرز،آئی ایس آئی کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔الطاف حسین


علی رضاعابدی شہید کوفوج ، رینجرز،آئی ایس آئی کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔الطاف حسین
 Posted on: 12/29/2018
علی رضاعابدی شہید کوفوج ، رینجرز،آئی ایس آئی کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔الطاف حسین
سید علی رضاعابدی شہید کی سامنے آنے والی آڈیو نے ساری حقیقت کھول کر رکھ دی ہے۔الطاف حسین
حکومت کے وزراشوق سے برطانیہ سے رابطہ کریں ، میں بھی قتل کے تمام ثبوت وشواہدیہاں عدالت میں پیش کروں گا۔الطاف حسین
علی رضاعابدی شہید کے قتل کاپس پردہ مقصدسندھ میں گورنر راج نافذ کرنا،ایم کیوایم کے خلاف ایک اورآپریشن کرنا،پاکستان میں یک جماعتی آمریت ، یعنی فوج کی مکمل حکومت اورون یونٹ قائم کرناہے ۔الطاف حسین
 علی رضاعابدی شہید کی والدہ نے جس جذبے اور جراتمندانہ خیالات کااظہارکیاہے وہ تمام ماؤں کے لئے مشعل راہ ہیں۔الطا ف حسین یزیدی قوتوں نے ایک علی رضاعابدی کوشہید کیاتھاآج ہزاروں لاکھوں علی رضاعابدی میدان میں آگئے ۔الطاف حسین
علی رضاعابدی شہید کی والدہ ،والد ، بیوہ اوربچوں کو یقین دلاتاہوں کہ ہم شہیدکے مقدس لہوکورائیگاں جانے نہیں دینگے۔الطاف حسین سیدعلی رضاعابدی شہید نے جس نیک مقصدکے لئے جان کی قربانی دی ہے ہم اسے جاری رکھیں گے۔الطاف حسین
  
لندن ۔۔۔ 29 دسمبر 2018ء  
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ سید علی رضاعابدی شہید کی سامنے آنے والی ان کی اپنی آڈیو نے ساری حقیقت کھول کر رکھ دی ہے کہ انہیں فوج ،پیراملٹری رینجرز،آئی ایس آئی دیگرایجنسیوں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں جنہوں نے اپنے مذموم مقاصد کے تحت علی رضا عابدی کوقتل کیاہے ،علی رضاعابدی شہید کے قتل کے پس پردہ مقاصد بے نقاب ہوگئے، اس کامقصدسندھ میں گورنر راج نافذ کرنا،ایم کیوایم کے خلاف ایک اور آپریشن کرنا،سندھ کی حکومت کاخاتمہ کرنا،پاکستان میں یک جماعتی آمریت ، یعنی فوج کی مکمل حکومت قائم کرنااورون یونٹ قائم کرناہے ۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کوسوشل میڈیاکے ذریعے اپنے اہم خطاب میں کہی۔ جناب الطا ف حسین نے اپنے اس اہم خطاب میں سید علی رضاعابدی شہید کی تازہ سامنے آنے والی اہم آڈیو اورایم کیوایم اورجناب الطا ف حسین کی حمایت میں وڈیواوران کے سوشل میڈیاپر کی گئیں کئی پوسٹس بھی پیش کیں۔ جناب الطاف حسین نے ایک بار پھر سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سیدعلی رضاعابدی شہید آخر وقت تک حق اورسچ بیان کرتے رہے اورحق پر قائم رہے اوربالآخرانہوں نے حق پررہتے ہوئے اور حسینیت کی راہ پرچلتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ سیدعلی رضا عابدی شہید کی والدہ اور بیٹے نے کل کراچی پریس کلب میں شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کے موقع پرعلی رضاعابدی شہید کے امن ومحبت اوراتحادو یکجہتی کے مشن کوجاری رکھنے کیلئے جس جذبے اور جراتمندانہ خیالات کااظہارکیاہے وہ تمام ماؤں کے لئے مشعل راہ ہیں،ان جراتمندانہ خیالات پر میں انہیں اپنی جانب سے ،تحریک کے تمام کارکنوں اور پوری قوم کی جانب سے سلام پیش کرتاہوں۔انہوں نے کہاکہ یزیدی جرنیلوں نے ایک ماں کوبھی مجبورکردیاکہ وہ گھرسے باہرآکراس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ یزیدی قوتیں کس کس کو خاموش کرائیں گی اور کس کس کو چپ کرائیں گی، انہوں نے ایک علی رضاعابدی کوشہید کیاتھاآج ہزاروں لاکھوں علی رضاعابدی میدان میں آگئے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ یہ حسینیوں کاقافلہ ہے ، اس قافلے اوراس کے حق وصداقت کے مشن کو یزیدی ختم نہیں کرسکتے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں شہید کی والدہ ،والد ،شہید کی بیوہ اوربچوں کویہ یقین دلاتاہوں کہ ہم سید علی رضاعابدی شہید کے مقدس لہوکورائیگاں جانے نہیں دیں گے اورجس نیک مقصدکے لئے سیدعلی رضاعابدی شہید نے اپنی جان کی قربانی دی ہے ہم اسے جاری رکھیں گے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں نے کل اپنے خطاب میں سید علی رضاعابدی شہید کے قتل ناقابل تردید ثبوت پیش کیے تھے ، میں نے علی رضاعابدی شہید کی وصیت بھی بیان کی تھی جس میں انہوں نے کسی سے کہاتھا کہ اگر میں گرفتارکرلیا جاؤں تو کسی نہ کسی طرح واپس آجاؤں گا لیکن اگر میں ماردیاجاؤں تو الطاف حسین بھائی سے کہنا کہ مجھے مٹی دینے سے قبل معاف کردیں۔انہوں نے کہاکہ سید علی رضا عابدی ، نہ صرف ٹرتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کیلئے اپنا کردار ادا کررہے تھے بلکہ وہ بہت جلد ایک پریس کانفرنس بھی کرنے والے تھے جس میں وہ واضح الفاظ میں اپنی وابستگی کا اعلان بھی کرتے، اس کے ساتھ ساتھ وہ 22 ، اگست2016ء کے بعد سے مہاجرقوم کے غداروں کی حقیقت سے بھی قوم کو آگاہ کرناچاہتے تھے لیکن انہیں اس سے پہلے شہیدکردیاگیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ علی رضا عابدی شہید نے میری اور ایم کیوایم کی حمایت میں بہت سے ٹوئٹس کیے تھے ، بہادرآباد ٹولہ کی ایک شخصیت نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز جاکر علی رضاعابدی کی شکایت کی تھی کہ وہ الطاف حسین کی حمایت کررہے ہیں،اس کے گواہ موجود ہیں اور علی رضاعابدی کی وصیت کے گواہ بھی موجود ہیں ،ان ثبوت وشواہد اور گواہان کو عالمی عدالت انصاف میں پیش کیاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ جب ڈی جی ، آئی ایس پی آرنے کراچی کی سڑکوں پر کرکٹ کھیلی اوراس کی وڈیوجاری کی تو علی رضا عابدی نے جنرل آصف غفور کی کرکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاتھا کہ ’’ہم تو کرفیو کے زمانے میں بھی روڈ پر نائٹ کرکٹ کھیلا کرتے تھے ،آئیے!! ایک میچ جناح گراؤنڈ میں کھیلتے ہیں‘‘۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ جوعناصر مجھ پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں اور اعتراض کررہے ہیں کہ ثبوت فراہم نہیں کیے وہ علی رضاعابدی شہید کی زبانی خود سن لیں کہ انہوں نے اپنے ایک آڈیوپیغام میں خود کہاکہ ان کی ٹیوٹس پر آئی ایس آئی والے انہیں بلاکر دھمکیاں دیتے تھے ۔علی رضاعابدی شہید نے اپنی زبانی یہ بتایاکہ پی ایس پی اوربہادرآبادٹولے کے افراد ان کی ٹیوٹس کی تصویرلیکررینجرز، آئی ایس آئی اورایجنسیزکوبھجواتے تھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ علی رضا عابدی شہید کی آڈیو سے زیادہ اس بات کا اور کیا ثبوت ہوگاکہ انہیں کس نے شہید کیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ علی رضاعابدی شہید کی طرح پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف کوبھی اسی طرح بالواسطہ اور بلاواسطہ دھمکیاں دی جارہی تھیں، انہیں بھی بالواسطہ اوربلاواسطہ پیغامات بھجوائے جارہے تھے کہ الطاف حسین کاساتھ چھوڑدیں ورنہ ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے ،وہ دھمکیوں میں نہیں آئے توانہیں 8دسمبر2017ء کوایک مرتبہ پھر آئی ایس آئی والوں نے گرفتارکرکے دوروز تک اپنے خفیہ سیل میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اورانہیں کھلے الفاظ میں کہاکہ اگرآپ نے الطا ف حسین کاساتھ نہیں چھوڑاتوہم آپ کوماردیں گے۔اس کے باوجود بھی جب ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدان کی دھمکیوں میں نہیں آئے توبالآخرانہیں13جنوری 2018ء کو بیدردی سے شہید کردیاگیا۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حکومت پاکستان کے جووزرا اوررہنماعلی رضاعابدی شہید کے قتل کاالزام مجھ پر لگارہے ہیں اوریہ دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ حکومت برطانیہ سے رابطہ کریں گے تووہ شوق سے کریں ، میں بھی اس قتل کے حوالے تمام ثبوت وشواہدیہاں عدالت میں پیش کروں گا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ علی رضاعابدی کی شہادت کے پیچھے کار فرماعوامل بیان کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح 1998ء میں فوج کو سندھ میں گورنرراج نافذ کرناتھا توپاکستان کی نامورمہاجرشخصیت محمد حکیم سعید کوسازش کے تحت قتل کرکے اس کاالزام ایم کیوایم پر تھوپ دیاگیااورسندھ میں گورنرراج نافذکرکے ایم کیوایم کے خلاف پھرایک آپریشن شروع کردیاگیا ،ایم کیوایم کے کارکنان حکیم سعید کے الزام میں ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے بری ہوئے تھے۔ اب پھرفوج کو سندھ میں گورنرراج نافذ کر نا ہے لہٰذا ایک اورمہاجررہنما علی رضا عابدی کو بیدردی سے شہید کردیاگیا، حکیم سعید کی طرح اس واقعہ کاالزام بھی ایم کیوایم پرڈال کراب پھرسندھ میں گورنرراج نافذکرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اینکرطلعت حسین نے خود اپنے پروگرام میں انکشاف کیاہے کہ علی رضاعابدی کے قتل کے پیچھے کارفرما مقصد سندھ میں گورنر راج نافذکرناہے ۔ کل بروز جمعہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کھل کرسندھ میں گورنرراج نافذکرنے کامطالبہ کردیا ، اس طرح علی رضاعابدی شہید کے قتل کے پس پردہ مقاصد بے نقاب ہوگئے ہیں کہ اس قتل کے ذریعے فوج کامقصدسندھ میں گورنر راج نافذ کرنا،ایم کیوایم کے خلاف ایک اورآپریشن کرنا، سندھ کی حکومت کاخاتمہ کرکے ون یونٹ قائم کرنا، پاکستان میں یک جماعتی آمریت قائم کرنااور فوج کی مکمل حکومت قائم کرناہے ۔ اس منصوبہ میں سپریم کورٹ بھی ان کے ساتھ مکمل طورپرشریک ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے اختتام پر دعاکی کہ اللہ تعالیٰ علی رضاعابدی شہید کی قربانی کوقبول فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اوران کے قاتلوں پراپناعذاب نازل فرمائے اورمہاجرقوم کی غیب سے مدد فرمائے 
*****


4/17/2024 9:05:14 PM