Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ملک وقوم کو مسائل ومشکلات کی دلدل سے نکال سکتی ہے، الطاف حسین


ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ملک وقوم کو مسائل ومشکلات کی دلدل سے نکال سکتی ہے، الطاف حسین
 Posted on: 10/17/2013
ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ملک وقوم کو مسائل ومشکلات کی دلدل سے نکال سکتی ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم، اندرونی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سلامتی کومدنظر رکھتے ہوئے بیرونی طاقتوں سے معاملات حل کرنے اور خارجہ پالیسی کے تحت فیصلے کرنے کی ہمت وجرات رکھتی ہے
محض اچھے نعرے اورمنشوردینے والی جماعتیں پاکستان کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے جراتمندانہ فیصلے کرنے کی ہمت نہیں رکھتی تھیں
ایسی جماعتیں پاکستان کو مسائل ومشکلات کی دلدل میں مزید ڈبوتو سکتی ہیں لیکن نکال نہیں سکتیں
ایم کیوایم صرف اردوبولنے والوں کی جماعت نہیں بلکہ پاکستان بھر کے مظلوم اور محروم عوام کی نمائندہ جماعت ہے
انشاء اللہ جلد پاکستان پر مظلوم عوام کی حکمرانی ہوگی اور ملک وقوم کو ظالم وجابر لٹیروں سے نجات ملے گی
منتخب نمائندے اور ذمہ دران تحریکی کارکنان وعوام کے ساتھ حاکمانہ انداز ہرگزنہ اپنائیں
سکھر میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے ٹیلی فونک خطاب
لندن۔۔۔17، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایم کیوایم ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جو ملک وقوم کو مسائل ومشکلات کی دلدل سے نکال سکتی ہے اورملک کودرپیش اندرونی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سلامتی کومدنظر رکھتے ہوئے بیرونی طاقتوں سے معاملات حل کرنے اور خارجہ پالیسی کے تحت فیصلے کرنے کی ہمت وجرات رکھتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سکھر میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم مرکزی کیمپ میں موجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے ٹیلی فون پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکھرکے کارکنان و ہمدردوں نے پرجوش نعرے لگاکرجناب الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہار کیاجس کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔
اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ قیام پاکستان کو 66 برس گزرچکے ہیں ، اس دوران ملک میں مارشل لاء اور جمہوری حکومتیں آئیں، مختلف جماعتوں کے منشور، دعوے اور وعدے سامنے آئے لیکن پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوتی رہی، ملک کی معیشت کمزورسے کمزور ہوتی گئی اور آج صورتحال یہ ہے کہ پاکستان طرح طرح کے اندرونی وبیرونی مسائل ومشکلات میں گھرا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورتحال کی اصل وجہ یہ ہے کہ محض اچھے نعرے اورمنشوردینے والی جماعتیں پاکستان کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے خارجہ پالیسی بنانے اور اس کے مطابق جراتمندانہ فیصلے کرنے کی ہمت نہیں رکھتی تھیں۔ ایسی جماعتیں پاکستان کو مسائل ومشکلات کی دلدل میں مزید ڈبوتو سکتی ہیں لیکن نکال نہیں سکتیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہمت وجرات اور بہادری کے ساتھ فیصلہ کرنے والی جماعت ہی ملک وقوم کو مصائب ومشکلات کی دلدل سے نجات دلاسکتی ہے، متحدہ قومی موومنٹ ، پاکستان کی واحد جماعت ہے جونہ صرف پاکستان اور اس کے عوام کواندرونی مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے بلکہ پاکستان کی سلامتی کومدنظر رکھتے ہوئے بیرونی طاقتوں سے معاملات حل کرنے اورخارجہ پالیسی کے تحت فیصلہ کرنے کی ہمت وجرات رکھتی ہے۔کڑے سے کڑے معاملہ میں فوری فیصلہ کرنے کی جرات اگر کسی جماعت میں ہے تو وہ صرف ایم کیوایم ہے ۔ 
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کا حق پرستانہ پیغام ملک کے گوشے گوشے میں پھیل رہا ہے ، پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب ، مسالک اور قومیتوں کے افراد ایم کیوایم میں شامل ہورہے ہیں اور انشاء اللہ وہ وقت جلد آئے گا جب ایم کیوایم پر لگائے گئے جھوٹے الزامات اور باطل قوتیں مٹ جائیں گی ، حق کی فتح ہوگی اور پاکستان کے چاروں صوبوں سے حق پرستی کے نعرے گونجیں گے ۔انہوں نے کہاکہ سکھر کے بزرگوں ، ماؤں ، بہنوں اور تحریکی ساتھیوں نے ہمیشہ ایم کیوایم اور اپنے الطاف بھائی سے والہانہ عقیدت ومحبت کا اظہار کیا ہے اور ہرگزرتے دن کے ساتھ ساتھ ان کی محبت میں اضافہ ہورہا ہے ، ملک کے دیگر صوبوں سے کاروبار، تعلیم اور ملازمت کیلئے سکھر آنے والے لوگوں کے ساتھ ساتھ مختلف مذاہب اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ایم کیوایم کے فکروفلسفہ سے متاثر ہوکر اس کارواں کا حصہ بن رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایم کیوایم صرف اردوبولنے والوں کی جماعت نہیں بلکہ پاکستان بھر کے مظلوم اور محروم عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور ان کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے ۔ انشاء اللہ وہ وقت جلد آئے گا 
جب پاکستان پر مظلوم عوام کی حکمرانی ہوگی اور ملک وقوم کو ظالم وجابر اور قومی دولت لوٹنے والے لٹیروں سے نجات ملے گی ۔
جناب الطاف حسین نے محنت ولگن کے ساتھ قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر ایک ایک کارکن بالخصوص ماؤں ، بہنوں اوربزرگوں کے علاوہ سندھی بولنے والے کارکنان وہمدردوں کو بھی دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کیااورانہیں عید کی مبارکباد دی۔انہوں نے ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں اور سکھر کے ذمہ داران کو تاکید کہ وہ کارکنان وعوام کے ساتھ حاکمانہ انداز ہرگزنہ اپنائیں ، ہرایک کا احترام کریں اوران کے ساتھ عزت سے پیش آئیں۔



4/16/2024 11:20:27 AM