Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین


خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
 Posted on: 10/16/2013
خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں، قائد ایم کیوایم الطاف حسین
دیانتداری اور فرض شناسی سے ذمہ داریاں ادا کرنے پر حکومت و انتظامیہ بالخصوص پاکستان رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ حکام اور جوانوں سے اظہار تشکر، عید کی دلی مبارکباد
قربانی کے جانوروں کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عطیہ کرنا اس ادارے پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے
تحریکی ساتھی خلق خدا کی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی عید کی خوشیاں قربان کرکے قربانی کی کھالیں جمع کررہے ہیں
منتخب نمائندے حکومت و انتظامیہ کے تعاون سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے اورکراچی سمیت سندھ بھر میں صحت و صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کریں
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں موجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کاروں سے خطاب
لندن۔۔۔16، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن اپنے قیام کے اول دنوں سے ہی قدرتی آفات ،سانحات اور حادثات کے موقع دکھی انسانیت کی عملی خدمت میں پیش پیش رہی ہے اور ہرسال کی طرح اس سال بھی عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ کرنا اس ادارے پرعوامی اعتماد کاکھلا مظہر ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب الطاف حسین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر واقع عزیزآباد میں قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے سلسلے میں قائم مرکزی کیمپ میں موجود خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 
جناب الطاف حسین نے مرکزی کیمپ میں موجود ذمہ داران ، کارکنان اوررضاکاروں کو عید کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ کٹھن اورمشکل حالات میں تحریکی ساتھی بالخصوص مائیں ، بہنیں اوربزرگ خلق خدا کی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی عید کی خوشیاں قربان کرکے محنت ولگن اورثابت قدمی سے قربانی کی کھالیں جمع کررہے ہیں اس پروہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش ہیں، قدرتی آفات، سانحات اور حادثات کے موقع پر اس ادارے کے رضاکار، میڈیکل ایڈ کمیٹی کے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ارکان دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمہ تن مصروف رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہرسال کی طرح اس سال بھی عوام نے جوش وجذبے کا مظاہرہ کرکے نہ صرف قربانی کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن کو عطیہ کیں بلکہ قربانی کے جانور کی کھالیں خدمت خلق فاؤنڈیشن میں ازخود جاکر جمع کرائی ہیں جو اس فلاحی ادارے پر عوامی اعتماد کا کھلاثبوت ہے ۔ جناب الطاف حسین نے عیدالاضحی کے موقع پر دیانتداری اور فرض شناسی سے ذمہ داریاں ادا کرنے پرحکومت وانتظامیہ بالخصوص پاکستان رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ حکام اور جوانوں کاشکریہ اداکیا، انہیں خراج تحسین پیش کیا اور عید کی دلی مبارکبادبھی دی۔ جناب الطاف حسین نے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو محنت ولگن سے پیشہ وارانہ فرائض ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں بھی عید کی مبارکباد پیش کی۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران اور منتخب نمائندوں کو تاکید کی کہ وہ حکومت وانتظامیہ کے تعاون سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے اورکراچی سمیت سندھ بھرمیں صحت وصفائی کے انتظامات بہتربنانے کیلئے ہرممکن کردارادا کریں ۔

4/20/2024 5:05:26 AM