Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ کے سامنے ایم کیوایم کی علامتی بھوک ہڑتال


 برطانوی وزیراعظم  کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ کے سامنے ایم کیوایم کی علامتی بھوک ہڑتال
 Posted on: 12/17/2017

یوم شہداء پر گرفتاریوں،تشدد ، جبری گمشدگیوں اورریاستی مظالم کے خلاف لندن میں برطانوی وزیراعظم 

کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ کے سامنے ایم کیوایم کی علامتی بھوک ہڑتال
شدیدبارش ، سخت سردی اورانتہائی خراب موسم کے باوجود بھوک ہڑتال کی گئی
احتجاج میں اراکین رابطہ کمیٹی اوردیگر ذمہ داران اور کارکنوں،بزرگوں،خواتین اوربچوں کی شرکت
مظاہرین کی جانب سے " We want justice " " Wake up..wake up..UK Wake up" کے نعر ے


لندن ۔۔۔17 دسمبر 2017ء


9دسمبرکویوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں شہداء کے لواحقین اورعوام کو یادگارشہداپر جانے کی اجازت نہ دینے اورکارکنوں، مہاجرماؤں بہنوں ، نوجوانوں اوربچوں پرلاٹھی چارج، اندھادھندگرفتاریوں،لاپتہ کارکنوں کی عدم بازیابی اورریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام آج بروز اتوار لندن میں برطانوی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ پر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی۔شدیدبارش ، سخت سردی اورانتہائی خراب موسم کے باوجود اس بھوک ہڑتال میں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ بھوک ہڑتال میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان قاسم علی رضا، مصطفےٰ عزیزآبادی،منظوراحمد،ڈاکٹرسلیم دانش،رکن قومی اسمبلی سفیان یوسف، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرہاشم اعظم ، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے ار کانِ بھی شریک تھے ۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اور بانی وقائدجناب الطاف حسین کے پورٹریٹ کے ساتھ ساتھ ساتھ مختلف پلے کارڈزاٹھائے ہوئے تھے جن پر پاکستان میں مہاجروں کی نسل کشی، ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں،انسانی حقوق کی خلاف ورزی ،ریاستی مظالم بند کرانے اورلاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات تحریر تھے ۔ مظاہرین نے یوم شہدا پرکراچی میں خواتین کی گرفتاریوں اور لاپتہ کارکنوں کی تصاویر بھی اٹھائی ہوئی تھیں ۔ مظاہرین کافی دیرتک We want justice " , Wake up..wake up..UK Wake up , " Stop killing Mohajirs" کے نعر ے لگاتے رہے ۔ مظاہرین کافی دیر تک زوردار نعرے لگاکرریاستی مظالم بند کرانے ، مہاجروں کوحقوق دینے کامطالبہ کرتے رہے اور قائدتحریک جناب الطاف حسین سے اپنی وابستگی اورمحبت کے جذبات کا اظہارکرتے رہے ۔ سیاحوں نے بھی مظاہرے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور کارکنوں سے مظاہرے کے مقاصدکے بارے میں آگاہی حاصل کی ۔ لندن میں گزشتہ چند روزسے جاری خراب موسم اور سر دی نے آج شدت اختیارکرلی تھی اوردن بھرمسلسل بارش بھی ہوتی رہی لیکن اس کے باوجود یہ احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ مظاہرین کاجوش وخروش قابل دید تھااوروہ پاکستان میں مہاجروں پرڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف مسلسل زوردار نعرے لگاکراپنے جوش وخروش کااظہارکرتے رہے اور ماحول کو گرماتے رہے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اوریوکے کے ذمہ داران نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں مہاجروں پر ریاستی مظالم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں ، ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہاہے، مہاجروں کواپنے شہداکی یادگارپر فاتحہ خوانی تک کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔ انہو ں نے برطانیہ کی حکومت اوریورپی یونین سے اپیل کی کہ وہ پاکستان میں مہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم بندکرانے کیلئے اپناکردار اداکریں۔ 
*****























4/18/2024 10:34:50 PM