Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان بچانے کیلئے دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں ملک کا ہر نوجوان، بزرگ، بچہ اور خواتین پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگا، حیدر عباس رضوی


پاکستان بچانے کیلئے دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں ملک کا ہر نوجوان، بزرگ، بچہ اور خواتین پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگا، حیدر عباس رضوی
 Posted on: 9/23/2013
پاکستان بچانے کیلئے دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں ملک کا ہر نوجوان، بزرگ، بچہ اور خواتین پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگا، حیدر عباس رضوی
جو کچھ پاکستان میں غیر مسلموں کے ساتھ ہورہا ہے وہ لمحہ فکریہ ہی نہیں بلکہ انتہائی قابل مذمت بھی ہے
تمام مشکلات و ریاستی جبر و ظلم کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ ہر دور میں مظلوموں کے ساتھ ہے اور ظالموں کے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی رہیگی
سانحہ پشاور پرسب کے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں، ایسے وقت میں دہشت گردوں سے مذاکرات کی باتیں ہو رہی ہیں،
فادر یونس، بشب اعجاز عنایت، مولانا تنویر الحق تھانوی، علامہ عباس کمیلی، کشور زہرا، محمود شام، جمیل راٹھور، واجد اصفہانی، احمد شاہ، عدنان جیلانی اور جمیل پراچہ و دیگر کا ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ پر سانحہ پشاور کی یاد میں تعزیتی اجتماع سے خطاب
کراچی:۔۔۔23، ستمبر2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ پاکستان بچانے کیلئے دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں ملک کا ہر ایک نوجوان، بزرگ، بچہ اورخواتین پاک فوج کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ ہوگا۔انہوں نے سانحہ پشاورپرقائدتحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن کی جانب سے مسیحی برادری سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم مظلوموں کے ساتھ ہے اورظالموں کے ظلم کے خلاف آوازاٹھاتی رہیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پیرکی شب ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو پر سانحہ پشاورمیں جاں بحق ہونیوالے مسیحی بھائیوں، بزرگوں،ماؤں، بہنوں اور بچوں سے اظہاریکجہتی اور ان کی یادمیں دعائیہ، تعزیتی اور مذمتی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب میں کراچی میں مقیم مسیحی برداری ،سماجی وفلاحی انجمنیں،این جی اوز،مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام،دانشور،ادیب،شعراء ،قلمکار،تجزیہ نگار،کالم نگار، صحافیوں، پروفیسرز، ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، تاجر، صنعتکار، فنکاروں اور معذور افراد سمیت تمام شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پرمسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیلئے جاں بحق افرادکی یادمیں شمعیں روشن کی گئی اورایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔ تقریب میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان،حق پرست اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی اورایم کیوایم کے مختلف ونگزوشعبہ جات کے ارکان نے شرکت کی اور غمزدہ مسیحی برادری سے اظہار تعزیت و اظہار یکجہتی کیا۔ تقریب سے خطاب میں حیدرعباس رضوی نے کہا کہ چاہئے کوئی قوم ہو،مذہب یا مسلک ہواس پرظلم ہوگا تواس ظلم کے خلاف سب سے پہلے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے صدائے احتجاج بلند ہوگا۔ انہوں نے مسیحی برادری کو یقین دلایا کہ وہ تنہا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں چرچ میں خودکش حملے کرکے جس طرح مسیحی برادری نشانہ بنایا گیا اور ان معصوموں کو خاک وخون میں نہلایا گیا اس پر ہر آنکھ اشکبار ہے اورآج کی یہ تقریب اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ہم ان کے دکھ دردمیں شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ آج ہمارے سبزہلالی پرچم کی سفیدی جوکہ ملک میں مقیم غیرمسلموں کی نمائندگی کرتی ہے اس سفیدی کوخون سے رنگاجارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ پاکستان میں غیرمسلموں کے ساتھ ہورہاہے وہ لمحہ فکریہ ہی نہیں بلکہ انتہائی قابل مذمت بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے کی بات کر تے ہیں توہمیں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کے جنرل ،کرنل اورلانس نائیک کوبے دردی سے شہیدکرکے پیغام دیاجاتاہے لیکن ہم پھربھی مذاکرات کا راستہ چھوڑنے کی بات نہیں کرتے اورپھرسانحہ پشاورجیساانتہائی افسوسناک سانحے کے ذریعے درجنوں معصوموں کوموت کے گھات اتاردیاجاتاہے اورپھرپیغام دیا جاتاہے کہ ہم تومار کر رہیں گے اور اس طرح مارتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں فیصلہ کرناہوگا کہ جو وہ پاکستان کے اور پاکستان کے عوام کے کا دشمن ہے اور پاکستان کے دشمنوں سے مذاکرات نہیں کیے جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ روز روز کے مرنے سے ایک بار مرنا اچھا ہے کہ اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ، قائد تحریک الطاف حسین نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جو قتل کررہا ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے ایم کیوایم کے تمام کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ رہ کریہ جنگ لڑیں گے۔ انہوں نے تقریب میں شرکت کرنے والے ایک ایک فرد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہاں تشریف نہ لاسکے میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ابھی وقت ہے اہل قلم اپنا قلم اٹھائیں آخرکب تک ہم اس ظلم کوبرداشت کرتے رہیں گے،کیاوہ وقت آگیاہے کہ ہم اٹھ کھڑے ہوں اورمظالم کرنے والے ظالم کاڈٹ کرمقابلہ کریں۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں دہشت گردوں کیخلاف حالت جنگ میں جاناہواتوہماراایک ایک کارکن، نوجوان، بزرگ، بچہ اور خواتین پاک فوج کے شانہ بشانہ ہوگا۔ معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر جمیل راٹھورنے تقریب سے خطاب میں مسیحی برادری سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اس افسوسناک سانحہ پر ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے جارہے ہیں تاہم جومحبت وخلوص ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی رہائشگاہ پرہونیوالی تقریب میں ہے وہ کہیں اورنہیںیہاں ہرمذہب،مسلک اورقومیت کے لوگ جمع ہوکرمسیحیوں سے اظہاریکجہتی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ جنگ مسلم اورنان مسلم کی نہیں بلکہ ظالم اورمظلوم کی ہے اورجہاں ظلم ہوگاسب سے پہلے اس پرقائدتحریک الطا ف حسین کااحتجاج ہوگا۔ ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج ورکن قومی اسمبلی محترمہ کشور زہرا نے کہاکہ سانحہ پشاورسنگین واقعہ ہے جس میں خواتین اورمعصوم بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مسیحی برادری سے تعزیت کا اظہار کیا۔ معروف عالم دین مولاناتنویرالحق تھانوی نے سانحہ پشاورکی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مسیحی برادری سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا اور کہاکہ وہ ملک ملک کہلانے کامستحق نہیں رہتاجہاں ایک انسان کی جان کومحفوظ نہ رکھاجاسکے۔علامہ عباس کمیلی کہاکہ سانحہ پشاور ریاست کے خلاف جنگ نہیں تواورکیاہے؟ انہوں نے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ ہم مارے یاجائیں، جوجبرکرے وہ پیغمبر کے دین پرنہیں بلکہ ابوجہل کے دین پرہے،یہ فتنہ ہے جس کا صفایا جڑ سے کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تقریب انقلاب کی پہلی اینٹ ہے۔قبل ازیں تقریب سے معروف دانشورومحمودشام،کراچی یونین آف جرنلسٹ کے واجداصفہانی، تاجر رہنما جمیل پراچہ، صدر آرٹس کونسل آف پاکستان احمد شاہ،معروف فنکارعدنان جیلانی، محترمہ غزالہ ،فادریونس مسیحی ،بشب اعجازعنایت،سردارکشن سنگھ، مہاراج شام لعل اور دیگرنے خطاب کیااورمسیحی برادری پرڈھائے جانے والے ظلم وستم کی شدیدمذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ہم سب کادل خون کے آنسورورہا ہے ۔اس وقت انہی وحشی درندوں سے مذاکزات کی باتیں کی جارہی ہیں جس پرقوم کبھی تیارنہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ گیارہ اگست کی تقریرمیں قائداعظم نے فرمایاکہ اس ملک میں سب کوبرابرکادرجہ حاصل ہوگا، آج یہ تعزیتی تقریب منعقد کرکے متحدہ قومی موومنٹ نے جس طرح مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیا ہے دیگرسیاسی جماعتوں کوبھی متحدہ کی تقلین کرنی چاہئے۔

4/15/2024 9:38:55 PM