Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان بھی ہفتہ کی شب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے


ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان بھی ہفتہ کی شب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے
 Posted on: 8/20/2016
ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان بھی ہفتہ کی شب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے
متحدہ قومی موومنٹ کی تادم مرگ بھوک ہڑتال سیاسی جمہوری احتجاج ہے جس میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے عامر خان کا بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھنے پر خیرمقدم کیا اور خوش آمدید کہا
ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال میں شامل ہونے کے لئے ہمارے پاس سینکڑوں کارکنان نے اپنے نام لکھوائے ہیں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
اگر ہم نے انہیں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کی اجازت دیدی تو یہاں ہزاروں کی تعداد میں بھوک ہڑتالی کارکنان موجود ہونگے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ہم نے ایک طریقہ واضح کیا ہے ہمیں ان ساتھیوں کی صحت کو دیکھنا ہے کہ وہ اپنی صحت کے اعتبار سے کتنے فٹ ہیں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
جھوٹے مقدمات کارکنان اور حامیوں پر تشدد کیا جارہا ہے ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
چھاپے کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے اور یہ سب کچھ بانیان پاکستان کی اولادوں کے ساتھ کیا جارہا ہے 
ناانصافیوں، جبری طور پر لاپتہ، ماورائے عدالت قتل، بلاجواز چھاپے گرفتاریوں کا ازالہ کیا جائے اور انصاف فراہم کیا جائے 
پاکستان سے ظلم کا خاتمہ ہونا چاہئے ورنہ یہ احتجاج ملک کے دیگر حصوں میں بھی جائے گا جہاں عوام ہمارے ساتھ سڑکوں پر ہونگے اور وہاں بھی ریلیاں ہونگی، دھرنے ہونگے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
کراچی ۔۔۔20، اگست2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرڈپٹی کنوینرعامرخان بھی ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال میں شامل ہوتے ہوئے ہفتہ کی شب سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ عامرخان کے تادم مرگ بھوک ہڑتال پربیٹھنے کاباقاعدہ اعلان ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کیااورعامرخان کا بھوک ہڑتالی کیمپ پربیٹھے بھوک ہڑتالی کی جانب سے خیرمقدم اورخوش آمدید کیا اور انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کی بھوک ہڑتال میں شامل ہونے کے لئے ہمارے پاس سینکڑوں کارکنان نے اپنے نام لکھوائیں ہیں اوراگرہم نے انہیں بھوک ہڑتال پربیٹھنے کی اجازت دیدیں تویہاں ہزاروں کی تعداد میں بھوک ہڑتال کارکنان موجود ہونگے لیکن ہم نے ایک طریقہ واضح کیا ہے ہمیں ان ساتھیوں کی صحت کودیکھناہے کہ وہ اپنی صحت کے اعتبارسے کتنے فٹ ہیں۔ ان کی کوشش اورخواہش ہے کہ انہیں بھی موقع دیاجائے ۔آج متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامرخان بھی بھوک ہڑتالی میں شامل ہورہے ہیں،متحدہ قومی موومنٹ کی تادم مرگ بھوک ہڑتال سیاسی جمہوری احتجاج ہے ،تادم مرگ بھوک ہڑتال انتہائی اقدام اورطریقہ ہے۔بھوک ہڑتال کامقصدیہ ہے کہ ناانصافیوں،جبری طورپرلاپتہ،ماورائے عدالت قتل،بلاجوازچھاپے گرفتاریوں کاجوسلسلہ جاری ہے اس کاازالہ کیا جائے، جھوٹے مقدمات کارکنان اور حمامیوں پرتشددکیاجارہاہے ان پرظلم کے پہاڑتوڑے جارہے ہیں،چھاپے کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے اور یہ سب کچھ بانیاں کی پاکستان کی اولادوں کے ساتھ کیاجارہاہے ،یہ سلوک رکھا جارہا ہے اس کے بعدیہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ شہرمیں امن قائم ہوگیاہے ،رینجرزکے اہلکار ہو یا پولیس کے اہلکارہوں جو ناانصافیوں ہورہی ہے کیاجنگل کا قانون ہے ہماری سیاسی آزادی ،بنیادحقوق ،فلاحی سرگرمیوں پرغیراعلانیہ پابندی لگادی گئی ہے،قائدتحریک الطا ف حسین کی تصویر،تقریراور بیانات پرپابندی لگادی گئی ہے اس کی وجہ سے ہم تادم مرگ بھوک ہڑتال کے انتہائی اقدام پربیٹھے ہیں،ہم سے اظہاریکجہتی کے لئے پیپلزپارٹی اورحکمراں جماعت کا نمائندہ وفد بھی آیا ہم جومطالبہ رکھاہے ان کے سامنے رکھااس میں انصافیوں کاسلسلہ ختم ہونا چاہئے،ہماری سیاسی وفلاحی سرگرمیوں سے غیراعلانیہ پابندیوں کاسلسلہ ختم ہوناچاہئے ،لاپتہ کارکن بازیاب ہونے چاہئے ،جوازالہ کمیٹی بنائی گئی ہے اس کوفعال ہوناچاہئے اس کمیٹی نے 9ماہ سے کوئی کام نہیں کیا،ہماری شکایات کوسناجائے اوراس پرعمل کیاجائے۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے عامرخان کوتادم مرگ بھوگ ہڑتالی کیمپ میں خوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ پاکستان سے ظلم کاخاتمہ ہوناچاہئے ورنہ یہ احتجاج ملک کے دیگرحصوں میں جائے گاجہاں عوام ہمارے ساتھ سڑکوں پرہونگے،ریلیاں ہونگی،دھرنے ہونگے، میئر کا مسئلہ ہو یا بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کامسئلہ ہو دنیا کی تاریخ کے بڑے دھرنوں میں سے بڑا دھرنا ہوگا اور آپ دیکھیں گے جوبھی ریلیاں ہونگی وہ بھی تاریخ کاحصہ ہونگی ۔انہوں نے پی ایف یوجے اورکے یوجے کے وفودکی بھی آمد کا شکریہ اداکیا اوردانشوروں اور پوری قوم کوسوچنا چاہئے کہ اس عذاب سے کس طرح نکلا جائے۔




تصاویر

4/18/2024 6:52:39 PM