Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتاز اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ


ممتاز اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ
 Posted on: 8/20/2016
ممتاز اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ
ایم کیوایم کو ختم کرنے کی کوششیں کرنے والے خود ختم ہوگئے، ایم کیوایم آج بھی قائم و دائم اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہے
اگر ایم کیوایم کو ختم کرنا ہے تو اس کا منصوبہ بھی الطاف حسین سے بنواؤ
رات جتنی بھی اندھیری ہو اس کے بعد اجالا لازمی ہوتا ہے، عامر لیاقت حسین
ایم کیوایم پر برا وقت کھاد کی مانندہے جب بھی ایم کیوایم پر برا وقت آتا ہے تو ایم کیوایم بڑے بڑے طوفانوں کا سامنا کرنے کے لئے توانا ہوجاتی ہے اور اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوجاتا ہے
کراچی ایم کیوایم کے چاہنے والوں کا شہر ہے ان شاء اللہ سب سے زیادہ کھالیں ایم کیوایم کو ہی ملیں گی
عامرلیاقت کا ایم کیوایم کے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تمام ذمہ داران و کارکنان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین اور اظہار یکجہتی
عامر لیاقت حسین کا بھوک ہڑتال کیمپ میں میڈیا کے نمائندوں سے اظہار خیال
پاکستان یونین آف جرنلسٹ اورکراچی یونین آف جرنلسٹ کے وفود کا بھی ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ
وفود میں امین یوسف، حسن عباس، واجد اصفہانی، منصور ساحر، مختار عاقل، فاروق عثمانی ودیگر شامل تھے
صحافی تنظیموں کے وفودسے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے بھی گفتگوکی
کراچی ۔۔۔20، اگست2016ء 
دانشوراورممتازاسکالرڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کیااور بھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیو ایم کے ذمہ داران وکارکنان اورکیمپ پرموجودایم کیوایم کے ایک ایک کارکن سے اظہاریکجہتی کیااورکہاکہ رات جتنی بھی اندھیری ہواس کے بعد اجالا لازمی ہوتا ہے ،ہراندھیری رات کے بعداجالاہوتاہے ،یہ وقت بھی انشاء اللہ گزرجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نادان پرندے اپنے درخت سے دور ہوجاتے ہیں لیکن ایک وقت آتاجب وہ واپس اپنے درخت پرآجاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میراقدبہت چھوٹاہے لیکن میںیہ کہونگاکہ ایم کیوایم پربراوقت کھات کی مانندہے جب بھی ایم کیوایم پربرا وقت آتاہے تو ایم کیوایم کا درخت بڑے بڑے طوفانوں کا سامنا کرنے کے لئے توانا ہوجاتا ہے اوریہ براوقت ایم کیوایم کے لئے سودمند ثابت ہوتا ہے جس میں مفادپرست اوربرے لوگ ایم کیو ایم کے قافلے سے علیحدہ ہوجاتے ہیں۔ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے پہلے بھوک ہڑتال کی پھراس کے بعدہم نے بھوک ہڑتال کی ہے ،تادم مرگ بھوک ہڑتال احتجاج کا بہترین طریقہ ہے یہاں کوئی گولی نہیں ماری گئی اورنہ کوئی قانون شکنی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ یہ الطاف حسین کی تعلیمات اوران کادرس ہے اس درس کانتیجہ ہے کہ ہم پرامن طورپراحتجاج کررہے ہیں مائنس الطاف حسین کانعرہ لگانے والوں کے لئے میرے نزدیک یہ اردوترجمعہ ہے کہ ’’مائی نس‘ ‘ یعنی الطاف حسین میری نس ہے۔یہ وقت بھی گزرجائیگاہم ثابت قدمی میں وقت گذاررہے ہیں ایم کیوایم کے کارکنان مضبوط حوصلے والے ہیں انہیں کوئی توڑنہیں سکتاکوئی کسی کی محبت میں ہڑتال نہیں کرتاپرالطاف حسین کے چاہنے والے ہیں کہ وہ یہاں اپنی جانیں تک قربان کرنے کے لئے تیارہیں۔ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے کہاکہ ایم کیو ایم کو ختم نہیں کیا جاسکتا جو لوگ ایم کیوایم کوختم کرناچاہتے تھے وہ خودختم ہوگئے لیکن ایم کیوایم قائم ودائم ہے۔92ء میں تم نے تصویریں گہرائی اورہم اٹھاتے رہے، لوگ شامل ہوتے رہے اورقافلے بنتے رہے ڈاکٹرخالدمقبول کہتے ہیں کہ اگرایم کیوایم کوختم کرناہے تواس کامنصوبہ بھی الطاف حسین سے بنواؤ۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کے بیانات ، تصویروں پرجوپابندی ہے وہ پابندی بھی ختم ہوجائے کیونکہ وہ پابندی بھی جلد ختم ہونے والی ہے۔آج جوایم کیوایم کے لوگ بھوک ہڑتال میں بیٹھے ہیں وہ ظلم وستم اورغیر قانونی چھاپے گرفتاریوں کیخلاف بیٹھے ہیں،آپ کوچھاپے رکوانے پڑے گے۔انہوں نے بھوک ہڑتال پربیٹھے تمام ذمہ داران وکارکنان کوانتہائی دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کیا اوران سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین نے کہاکہ کراچی ایم کیوایم کے چاہنے والوں کاشہرہے سب سے زیادہ کھالیں ایم کیوایم کوہی ملیں گی،دیکھتے ہیں کہ کون مائی کالال ایم کیوایم کوکھالیں جمع کرنے سے روکتاہے۔ علاوہ ازیں پاکستان یونین آف جرنلسٹ اور کراچی یونین جرنلسٹ کے وفودنے بھی ایم کیوایم کے بھوک ہڑتال کیمپ کادورہ کیااورایم کیوایم سے مکمل اظہاریکجہتی کیا۔صحافی کے وفود میں سینئرصحافی امین یوسف،صدرحسن عباس،سیکرٹری جنرل واجد اصفحانی ،سینئرصحافی و سیکرٹری منصورساحر،جرات کے مدیراعلیٰ وسینئرصحافی مختارعاقل اورفاروق عثمانی سمیت دیگرصحافی شامل تھے۔ صحافی تنظیموں کے وفودسے قائد تحریک جناب الطاف حسین نے بھی بذریعہ ٹیلی فون تفصیلی گفتگوکی اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔



تصاویر

4/22/2024 11:56:46 PM