Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد کا مختار احمد امامی کی سربراہی میں ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے چوتھے روز آمد اور یکجہتی کااظہار


مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد کا مختار احمد امامی کی سربراہی میں ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے چوتھے روز آمد اور یکجہتی کااظہار
 Posted on: 8/20/2016
مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت پر ایم ڈبلیو ایم کے اعلیٰ سطحی وفد کا مختار احمد امامی کی سربراہی میں ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے چوتھے روز آمد اور یکجہتی کااظہار 
ایم کیوایم کا مسئلہ سکون سے سنا جائے اور اس میں خاص ذہنیت نہیں رکھی جائے ، مختار احمد امامی 
نیشنل ایکشن پلان کے بعد آہستہ آہستہ دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے بجائے جمہوری اور مظلوم طبقوں کے خلاف مظالم ڈھائے جارہے ہیں ، مختار احمد امامی 
ایم کیوایم کے جائز مطالبات کو سنا جائے، عدالتیں ، پولیس اورایجنسیز کا کردار اطمینان بخش نہیں ، صدر شیعہ ایکشن کمیٹی علامہ مرزا یوسف
کراچی ۔۔۔20، اگست 2016ء
مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس کی ہدایت پر ایم ڈبلیو کے اعلیٰ سطحی وفد نے مختار احمد امامی کی سربراہی میں ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ کا چوتھے روز دورہ کیا اور ظلم و جبر اور ناانصافیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کااظہار کیا ۔ مختار احمد امامی نے بھوک ہرتال پر بیٹھے ہوئے ایم کیوایم کے رہنماؤں اور کارکنوں کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے دعا بھی کی ۔ مختار احمد امامی بھوک ہڑتالی شرکاء سے اپنے خطاب میں کہاکہ مظالم اور حق تلفیوں کے خلاف ہم بھی اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ پر بیٹھے تھے اور اب بھی وہ احتجاجی کیمپ جاری ہے ، کراچی میں ظلم و حق تلفی کے سلسلے رہتے ہیں ، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی مانند چلایاجاتا ہے ، ایم ڈبلیو ایم نے جس کسی کے ساتھ مظالم ہوئے ہیں اس پر آواز اٹھائی ہے ، ایم ڈبلیو ایم چاہتی ہے کہ قائد اعظم ؒ کا پاکستان قائم کیاجائے ، یہاں پر سندھی مہاجر پٹھان کی تفریق نہ کی جائے جو بھی پاکستانی ہے اسے اس کا بنیادی حق دیاجائے لیکن افسوس اور المیہ یہ رہا ہے کہ ستر سالوں میں مظلوم طبقات کو دیورا سے لگانے کی کوشش کی گئی اور حقوق کے حوالے سے ہمیشہ یہاں پر مخصوص حکمراں طبقہ نے چھوٹے اور کمزور طبقات کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی ۔ کراچی سے لیکر کوئٹہ ، شکار پور سے لیکر گلگت بلتستان ، پارا چنار سے لیکر ڈی آئی خان چلے جائیں سب جگہ دہشت گردی جاری ہے ، حتی کہ پولیو ورکرز کو نشانہ بنایا گیا ، بسوں سے اتار کر شناختی کارڈ دیکھ کر لوگوں کو مارا گیا ، خاص کر جب پشاور میں دو واقعات ہوئے ایک مسیحی برادری پر چرچ میں اور ایک بچوں کے اسکول پر حملہ ہوا ۔ اس کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنا اور پاکستان کی تمام جماعتوں نے اسے سپورٹ کیا کہ بہت ہوگیا ہے کہ اب کالعدم تنظیموں اور ظالموں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیاجائے لیکن آہستہ آہستہ دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے بجائے جمہوری اور مظلوم طبقوں کے خلاف مظالم ڈھائے جارہے ہیں ۔ اصلاۃ والسلام علیک یا رسول اللہ کے نام پر بھی ایف آئی آر کٹی ہوئی ہے ، بجائے اس کے کالعدم تنظیموں کو روکاجاتا اس کو دوسری جانب موڑ دیا گیا ہے ، کراچی شہر منی پاکستان ہے یہاں امن سکون آشتی ہوگی تو پورے پاکستان میں امن سکون اور آشتی کا پاکستان جائے گا ۔ کراچی شہر میں کچرے کے ڈھیر سمجھ سے بالاتر ہے ،آدمی تنگ آکر احتجاج کرتا ہے ، علامہ عباس راجہ ناصر نے بھی نوے روز کی پرامن ہڑتال کی جب کبھی پرامن آواز کو نہیں سنا جاتا اور اس کو اہمیت نہیں دی جاتی تو پھر انسان دوسرے طریقوں کی جانب جاتا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کسی خاص شہر ، صوبے کو ٹارگٹ نہیں کیاجائے ، کوئی پالیسی بنائی جاتی ہے تو پورے ملک کیلئے بنائی جانی چاہئے ، کراچی میں دہشت گردی ہوئی تو کیا دیگر ملک کے حصوں میں دہشت گردی نہیں ہورہی ہے کیا ۔ ہم سب کی حمایت اس پر ہے کہ دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کو روکاجائے لیکن اس کی آڑ میں سیاسی اور جمہوری لوگوں کو تنگ کرنا ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہاکہ علامہ راجہ ناصر عباس نے واضح الفاظ میں ایم کیوایم کی حمایت کی ہے ، وزیراعلیٰ کو یہاں آنا چاہئے تھا وہ نہیں آسکے تو وزیر داخلہ کو آنا چاہئے تھا ، ملک میں قانون اور آئین اور ادارے ہیں ان کو چاہئے کہ قانونی طریقے سے مساوی انداز سے سب کے خلاف کاروائی کی جائے ، ایم کیوایم کا مسئلہ سکون سے سنا جائے اور اس میں خاص ذہنیت نہیں رکھی جائے ۔ کالعدم تنظیموں کے لوگ الیکشن لڑ رہے ہیں ، یہاں ان کی ریلیاں نکالی جارہی ہے اور ان کی جانب سے غلیظ زبان استعمال کی جارہی ہے انہیں روکنا وزیراعظم ، سیاسی جماعتوں کا کام ہے ۔ وفد شامل شیعہ ایکشن کمیٹی کے صدر علامہ مرزا یوسف نے کہا کہ ظالم کوئی بھی ہو اس سے نفرت کی جائے اور مظلوم کی حمایت کی جائے ، اگر مسلمان ان اصولوں پر عمل کرتے تو آج مسلمانوں کا یہ حشر نہ ہوتا ، ہم ظالم کو ظالم ، قاتل کو قاتل ، مظلوم کو مظلوم کہنے کیلئے تیار نہیں ہیں ، مولائے امیر المومینین نے فرمایا کہ ظالم کوئی بھی ہو تمہارا اپنا ہی کیوں نہ ہو اس سے نفرت کرو اور مظلوم کوئی بھی ہو اس کی نصرت  ہونی چاہئے ۔ ہمارے ملک میں کوئی قانون ہے نہ اصول ہے ، نہ چلانے والے مخلص ہیں ، عدالتوں ، پولیس اور ایجنسیز کا کردار اطمینان بخش نہیں ہے ۔ جب تک ظالم کو ظالم نہیں کہاجائے گا اس وقت تک معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے ۔ گلستان جوہر بلاک 4میں مسجد وحدت المسلمین ہے مسجد نے لیز کرکے دی ، کسی نے درخواست دی ہے اور عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ خالی کرا کر دیں پولیس خالی کرانے اس جگہ آئی جب خالی نہیں ہوئی تو 12اپریل کو انہوں نے اے ٹی سی کے دفعات لگا کر میری غیر موجودگی میں ایف آئی آر کاٹی جبکہ میرے اوپر ہی قاتلانہ حملہ ہوا اور میرے ساتھی شہید ہوئے یہاں انصاف اور اصول نہیں ہے ، پیسے لیکر کام کیاجاتا ہے ، ہمیں ایم کیوایم کے ساتھ ہونے والے مظالم اور ہمارے ساتھ ہونے والے مظالم پر تعجب نہیں ہے کیونکہ ظالم لوگ حکمرانی کررہے ہیں جنہیں حکمرانی کا حق نہیں ہے یہ صادق اور امین کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں ، ملک کی بقاء و سلامتی کو انہوں نے خطرے میں ڈالا ہوا ہے ، حکومت دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے تو دہشت گردی کیسے ختم ہوگی ۔ نیشنل ایکشن پلان دہشت گرودں کے خلاف ہے لیکن اس کی آڑ میں عزاداری پر پابندی لگائی جارہی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے ۔ایم کیوایم کے جائز مطالبات کو سنا جائے ، خورشید شاہ صاحب یہاں آئے اچھی بات ہے انہوں نے بھی کہا کہ بات سنی جائے اور انصاف دیاجائے ۔ ممتازعالم علامہ کرارنقوی اوراطہرمشہدی نے وفدکے ہمراہ بھوک ہڑتالی کیمپ کادورہ کیااوربھوک ہڑتال پربیٹھے ایم کیوایم کے رہنماؤں اورذمہ داران سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ فتح حق کی ہوتی ہے ،باطل قوتیں ہماراکچھ نہیں کرسکتی ،ہمارے حوصلے بلندہیں اورفتح ہمارا مقدربننے گی۔

4/20/2024 2:56:57 AM