Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست ارکان سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی اور سیف الدین خالد عباسی شہید اسپتال سے دوبارہ تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں واپس آگئے


حق پرست ارکان سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی اور سیف الدین خالد عباسی شہید اسپتال سے دوبارہ تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں واپس آگئے
 Posted on: 8/20/2016
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی اور سیف الدین خالد عباسی شہید اسپتال سے دوبارہ تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں واپس آگئے
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے دونوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے ہمت ، حوصلے اور جذبے کوسراہایا
ہم اپنی جانیں دیدیں گے لیکن اپنے جائز مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے، یوسف شاہوانی ، سیف الدین خالد 
یوسف شاہوانی اور سیف الدین خالد کی طبیعت بھوک ہڑتال کے تیسرے دن شام میں بگڑ گئی تھی اور انہیں فوری طور پر ڈاکٹروں کی ہدایت پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا
کراچی ۔۔۔20، اگست2016ء 
کراچی پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی اور سیف الدین خالد عباسی شہید اسپتال سے دوبارہ تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ میں واپس آگئے ۔تادم مرگ بھوک ہڑتال کے چوتھے روز صبح یوسف شاہوانی اور سیف الدین خالد بھوک ہڑتالی کیمپ میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کے ذریعے پہنچے تو ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے دونوں کی خیریت دریافت کی اور ان کے ہمت ، حوصلے اور جذبے کوسراہایا ۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبل یوسف شاہوانی اور سیف الدین خالد کا کہنا تھا کہ بھوک ہڑتالی کیمپ پر واپس آنے کا مقصد یہی ہے کہ ہم اپنی جانیں دیدیں گے لیکن اپنے جائز مطالبات سے دستبردار نہیں ہوں گے ، یہ وفاقی اور سندھ حکومت سمیت سیاسی و جمہوری جماعتوں کے رہنماؤں کی بے حسی ہے کہ بھوک ہڑتال آج چوتھے دن میں داخل ہوگئی ہے اور بھوک ہڑتالیوں کی طبیعت مسلسل بگڑ رہی ہے ، ڈاکٹرز انہیں بھوک ہڑتال پر بیٹھنے سے مزید منع کررہے ہیں لیکن جس مقصد کیلئے تادم مرگ بھوک ہڑتال کی گئی ہے اسے حل کرنے کیلئے کھلی بدنیتی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ 
واضح رہے کہ یوسف شاہوانی اور سیف الدین خالد کی طبیعت بھوک ہڑتال کے تیسرے دن شام میں بگڑ گئی تھی اور انہیں فوری طور پر ڈاکٹروں کی ہدایت پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں زیر علاج رہنے کے بعد وہ چوتھے دن دوبارہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں واپس پہنچ گئے ہیں ۔ 

4/24/2024 5:08:14 PM