Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر کے مظلوم عوام خوش نصیب ہیں کہ قدرت نے انہیں 17ستمبر کے دن جناب الطاف حسین کی شکل میں سچی قیادت عطا فرمائی ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


 Posted on: 9/17/2013
ملک بھر کے مظلوم عوام خوش نصیب ہیں کہ قدرت نے انہیں 17ستمبر کے دن جناب الطاف حسین کی شکل میں سچی قیادت عطا فرمائی ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
جناب الطاف حسین نے اس قوم کوجو ہمت ہارہی تھی اس کی بے بسی کو ختم کرکے اسے جینے کا حوصلہ دیا ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیوایم سیاسی اور روایتی جماعت نہیں بلکہ ایک خاندان ہے،محترمہ نسرین جلیل
17ستمبر کا دن صرف مظلوموں کا ہے ، نثار پہنور
قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک ہی نہیں دنیا کے مظلوموں کے عظیم لیڈر ہیں ، گلفراز خان خٹک
جناب الطاف حسین پر جھوٹے الزامات لگانے والے ذلیل و رسوا ہوئے، یوسف شاہوانی
تاریخ میں قائد تحریک جناب الطاف حسین نے اپنا نام پیدا کیا اور آج وہ عظیم انقلابی شخصیت ہیں ، اشفاق منگی
جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اورنظریئے کے نگہباں ملک ہی نہیں دنیا کے مظلوم بن چکے ہیں ، وقار حسین شاہ 
جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ مرکزی اجتماع کے ہزاروں شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔17، ستمبر2013ء
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کو 60ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ جناح گراؤنڈ میں منعقدہ سالگرہ کا اجتماع قائد تحریک جناب الطاف حسین کا شکر گزار ہے کہ انہوں نے ایسی قوم جو ہمت ہارہی تھی اس کی بے بسی کو ختم کرکے جینے کا حوصلہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ قیادت وہ صلاحیت ہے جو حقیقت کو بصیرت میں تبدیل کردیتی ہے جو نہ صرف منزل ہی نہیں دکھاتی ، خواب بلکہ منزل کا راستہ بھی دکھاتی ہے اور نہ صرف خواب بلکہ اس کی تعبیر بھی بتاتی ہے اور ملک بھر کے مظلوم عوام خوش نصیب ہیں کہ انہیں قدرت نے 17ستمبر کے دن قائد تحریک جناب الطاف حسین کی شکل میں سچی قیادت عطا فرمائی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 60ویں سالگرہ کے سلسلے میں منگل کی شام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ مرکزی اجتماع کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے مرکزی اجتماع میں نوجوانوں، بزرگوں، خواتین ، بچوں ، بچیوں اور کارکنان نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے نہ صرف انسان کو آزاد پیدا کیا ہے بلکہ اسے آزاد رہنے کی طاقت، قوت اور صلاحیت بھی عطا کی ہے ۔ انہوں نے آج قائد تحریک جناب الطاف حسین کی سالگرہ کا یہ اجتماع حق پرست پنجابی ، سندھی ، بلوچی ، پختون، کشمیری ، گلگتی سمیت تمام مذاہب اور مسالک کے ماننے والے مظلوموں کا ہے اور یہ اجتماع یہاں اس لئے منعقد ہوا ہے کہ یہ حق پرستوں کا مرکز ہے اور حق پرست اجتماع اپنے مرکز سے جڑا ہے اور یہ جانتا ہے کہ مرکز سے اگر دور نکل جاؤ گے تو خاک ہوجاؤ گے ، افسانوں میں ڈھل جاؤ گے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیں جوش و ہوش کا ایسا امتزج دیا کہ آج قوم اس کی منزل سب کو نظر آئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم خوش نصیب ہیں کہ قدرت نے ہمیں ایسا قائد عطا کیا ہے ، قدرت ایک وقت میں ایک ہی قائد عطا کرتی ہے قدرت نے اپنا کام مکمل کردیا ہے اس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکریہ اد اکرتے ہیں مگر اب یہ ہماری ذمہ داری ہیں کہ قدرت کے اس تحفہ کی قدر کریں اسے جانے ، مانے اور پہنچانے اور اس کے ساتھ آخری منزل تک چلنے کا عزم کریں ۔ 
رابطہ کمیٹی کے رکن محترمہ نسرین جلیل نے کہا کہ ایم کیوایم سیاسی اور روایتی جماعت نہیں بلکہ ایک خاندان ہے اور جناب الطاف حسین کا فکرو فلسفہ اورنظریہ ہمیں ایک دوسرے سے جوڑے ہوئے ہے ۔ جناب الطاف حسین ہم نے ہزاروں میل دور ہیں لیکن پھر بھی قریب ہیں اور ہماری زندگی میں دکھ ، درد اور خوشی میں ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی تحریک پر 1992ء کو مظالم ڈھائے گئے ، ہزاروں کو شہید کیا گیا ، معذور بنا دیا گیا ، آج بھی ہمارے 5کارکنان لاپتہ ہیں اور ایم کیوایم کے سینکڑوں بے گناہ کارکنان گرفتار ہیں لیکن ان تمام گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات کے باوجود حق پرستی کی جدوجہد جاری رہے گی اور ہم حق پرستی کا علم گرنے نہیں دینگے ۔
رابطہ کمیٹی کے رکن نثار پہنور نے کہا کہ 17ستمبر دن تمام مظلوموں کیلئے حقوق کے حصول کا پیام لیکر آیا تھا اور آج کا دن صرف مظلوموں کا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باطل قوتوں نے ایم کیوایم پر جناح پور کا من گھڑت الزام لگا کر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حق پرستی کے پیغام کو روکنے کی کوشش کی لیکن میڈیا پر بریگیڈیئر امتیاز نے آکر اعتراف کیا کہ جناح پور کا الزام جھوٹا اور یہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف سازش تھی ۔ 
رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا کہ ملک کے طلبہ نے تاریخ پڑھی تو جانا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین مظلوموں کے عظیم لیڈر ہیں اور اب بھی 2فیصد استحصالی ملکی و بین الاقوامی قوتیں جناب الطاف حسین کے خلاف سازشوں کے تانے بانے بن رہی ہیں جو کے منفی عمل ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے پر عمل پیرا ہو کر ملک کو ہی نہیں بلکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ۔ 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کو 60ویں جنم دن کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا قائد اس صدی کا وہ قائد ہے جس نے تاریخ نے اپنا نام پیدا کیا اور کوئی مانے یا مانے وہ اب ایک عظیم انقلابی شخصیت ہے ۔ 
رکن سندھ اسمبلی وقار حسین شاہ نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی پیدائش کا دن مظلوموں کیلئے مسرتیں لیکر آیا ہے اور اب ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے مظلوم جناب الطاف حسین کی حق پرستی کی تحریک کے نگہباں بن چکے ہیں ۔ انہوں نے ہزارہ برادری اور ملک کی مظلوم قومیتوں کی جانب سے جناب الطاف حسین کو 60ویں سالگرہ کی دلی مبارکباد بھی پیش کی۔ 
رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں رائج جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ نظام کے پروردہ عناصر ہر دور میں جھوٹے پروپیگنڈے اور الزامات عائد کرتے ہے ہیں اور گھناؤنی سازشیں کرکے ملک دشمنی اور غداری تک کے لیبل لگاتے آئے ہیں لیکن آنے والے وقت نے ثابت کیا کہ جناب الطاف حسین پر جھوٹے الزامات لگانے والے ذلیل و رسوا ہوئے اور جناب الطاف حسین کا فکروفلسفہ آج بھی بلوچستان اور ملک بھر میں پھیل رہا ہے ۔




4/23/2024 7:47:20 PM