Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے شہری علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ انتظامی بنیاد پر نیا صوبہ بنا کر ہی کیاجاسکتا ہے، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 106 محفوظ یار خان


سندھ کے شہری علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ انتظامی بنیاد پر نیا صوبہ بنا کر ہی کیاجاسکتا ہے، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 106 محفوظ یار خان
 Posted on: 5/25/2016
سندھ کے شہری علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ انتظامی بنیاد پر نیا صوبہ بنا کر ہی کیاجاسکتا ہے، نامزد حق پرست امیدوار برائے پی ایس 106 محفوظ یار خان 
جناب الطاف حسین نے عوام میں سے ہی عوامی نمائندوں کو منتخب کرنے کی روایت ڈالی ہے، حق پرست رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی
تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کراچی کے حقوق کی بات نہیں کرتیں اور اس کے وسائل اور اختیارات پر قبضہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، نامزد چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی 
ضمنی الیکشن برائے پی ایس 106کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لیاقت آباد یوسی 39اور فردوس شاپنگ سینٹر پر منعقدہ انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب
کراچی:۔۔۔25؍مئی2016ء
پی ایس 106کی نشست پرہونے والے ضمنی الیکشن نامزد حق پرست امیدوار محفوظ یار خان نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے ساتھ ناانصافیوں خلاف جدوجہد جاری رکھے گی اور سندھ کے شہری علاقوں کی محرومیوں کا ازالہ انتظامی بنیاد پر نیا صوبہ بنا کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ایس 106کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں لیاقت آباد ٹاؤن یوسی 39اور لیاقت آباد فردوس شاپنگ سینٹر پر منعقدہ بڑی انتخابی کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کارنر میٹنگوں میں علاقے کے نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر حق پرست رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی ، نامزد حق پرست چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی اور ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اراکین بھی موجود تھے ۔ کارنر میٹنگز کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محفوظ یار خان نے کہاکہ آج ہم پر نوکریوں کے دروازے بند ہیں ، قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کوٹہ سسٹم کی مخالفت کی اور قائدتحریک جناب الطاف حسین نے ان تمام ناانصافیوں اور محرومیوں کو دیکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں 22انتظامی یونٹس بنائے جائیں جس میں سے ایک یونٹ کراچی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ سندھ اسمبلی سے صوبے کی قرارداد منظور کرائیں گے ۔انہوں نے کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے اپیل کی کہ لیاقت آباد کے غیور عوام 2جون 2016ء کو اپنے گھروں سے نکل کر پتنگ کے انتخابی نشان پر مہر لگائیں اور ضمیرو فروشوں کو یہ پیغام دیں کہ لیاقت آباد کل بھی قائد تحریک جناب الطاف حسین کا مضبوط قلعہ تھا ، آج بھی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی رہے گا۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی عظیم فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں قائدتحریک جناب الطاف حسین کا کوئی بھائی ، بھتیجا اور رشتہ دار نہیں ہے بلکہ جناب الطاف حسین نے عوام میں سے ہی عوامی نمائندوں کو منتخب کرنے کی روایت ڈالی ہے جس سے دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں آج بھی محروم ہیں ۔ نامزد حق پرست چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی نے کہا کہ ماضی میں لیاقت آباد کے عوام کو قائد اعظم ؒ کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کو ووٹ دینے کی پاداش میں گولیوں سے بھون دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمی یہ ہے کہ یہاں لیڈر وہ لوگ بنتے ہیں جنہیں وزیراعظم یا وزیراعلیٰ بننا ہوتاہے ، صرف قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جو کسی عہدے یا اقتدار کی تمنا کے بغیر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کراچی کے حقوق کی بات نہیں کرتیں اور اس کے وسائل اور اختیارات پر قبضہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں ۔ 






تصاویر

4/16/2024 1:54:21 PM