Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہم ایم کیوایم اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان غلط فہمیوں کاخاتمہ چاہتے ہیں،الطاف حسین


ہم ایم کیوایم اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان غلط فہمیوں کاخاتمہ چاہتے ہیں،الطاف حسین
 Posted on: 4/8/2016 1
ہم ایم کیوایم اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان غلط فہمیوں کاخاتمہ چاہتے ہیں،الطاف حسین
ہم لڑائی جھگڑا اور بغض عناد نہیں بلکہ امن ومفاہمت کی فضاء چاہتے ہیں،جوہماری غلطیاں ہیں ہم ان کوتسلیم کرنے کوتیار ہیں اسی طرح جو ہمارے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل ہوا، جولاپتہہوئے ان کے بھی ذمہ داروں کابھی تعین ہوناچاہیے اوراس مسئلے کا بھی حل نکالا جانا چاہیے 
عوام کوشاباش کہ انہوں نے تمام ترنامساعدحالات کے باوجود ایم کیوایم کوکامیاب کرایااورمخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں۔ الطاف حسین
قیام امن کے سلسلے میں کاوشیں کرنے پر پولیس افسران واہلکاروں کوخراج تحسین ،رینجرزکا مثبت رویہ بھی قابل تعریف ہے۔ الطاف حسین
جب قطرہ سمندرمیں گرتاہے توو ہ سمندر بن جاتاہے ، اگرسمندرسے چند بالٹی پانی نکل جائے توسمندرکوکوئی فرق نہیں پڑتا
ایم کیوایم کے ایم پی ایز ، ایم این ایز رات دن کام کرتے ہیں اورکسی اورپارٹی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ الطاف حسین
ایم کیوایم میں لیڈروڈیرایاجاگیردارنہیں ہوتابلکہ کارکنوں کاخادم ہوتاہے۔ الطاف حسین
میں قرضہ لیکرمعاف کرانے کے کلچرکے خلاف ہوں ، جنہوں نے قرضے لیکرمعاف کرائے ہیں ان سے واپس لیے جائیں
وزیراعظم اوراسٹیبلشمنٹ پنجاب میں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے اپنی عدالتیں قائم کرنے کانوٹس لیناچاہیے۔ الطاف حسین
نائن زیروعزیزآباداورحیدرآبادمیں زونل آفس پر ضمنی انتخابات کی مبارکبادکیلئے جمع ہونے والے کارکنوں اور ہمدردوں سے خطاب
لندن ۔۔۔ 7 اپریل 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ہم ایم کیوایم اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان غلط فہمیوں کاخاتمہ چاہتے ہیں، ہم لڑائی جھگڑااور بغض عناد نہیں بلکہ امن ومفاہمت کی فضاء چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کی شب ایم کیوایم کے مرکرزنائن زیروعزیزآباداورحیدرآبادمیں زونل آفس پر مبارکبادکیلئے جمع ہونے والے کارکنوں اورہمدردنوجوانوں،بزرگوں اورخواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع کارکنان وعوام نے وقفہ وقفہ سے پرجوش نعرے لگاکراپنی خوش اورجوش وخروش کااظہارکیا۔جناب الطاف حسین نے تمام کارکنان وعوام کوقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 245 اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 115 پرہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیابی کی مبارکبادپیش کی اوراس سلسلے میں رات دن محنت کرنے پر ایم کیوایم کے تمام کارکنوں، ذمہ داروں، کونسلروں، یوسی چیئرمینز، ارکان اسمبلی ،سی ای سی اوررابطہ کمیٹی کوخراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ بعض لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ’’جیت تو گئے مگر ٹرن آؤٹ کم تھا ‘‘۔ انہوں نے اس اس بات اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ اسکی ایک وجہ یہ ہے کہ حلقہ میں تعطیل نہیں کی گئی تھی ، دوسری وجہ یہ ہے کہ ہمارے خلاف کافی عرصہ سے آپریشن کیاجارہاہے اورہمارے کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتارکیاجارہاہے،آج ہی کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق رکن اور سینئر ساتھی عظیم جوآج ووٹ ڈال کرواپس جارہے تھے کہ انہیں گرفتارکرلیاگیا۔لائنزایریامیں حقیقی دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے دفتروں کو جلایا گیا ، کارکنوں اور خواتین کوزدوکوب کیا گیا ، ہمارے ارکان اسمبلی کے رابطہ کرنے پر پولیس نے حقیقی دہشت گردوں کوروکامگرآج پولیس کم ہونے پر حقیقی دہشت گردوں نے لائنزایریامیں مختلف مقامات پر ایم کیوایم کے کارکنوں پرحملے کئے ،کارکنوں اورخواتین تک کوزدوکوب کیا،وہ زخمی ہوتے رہے لیکن لائنز ایریا کے لوگوں نے بہادری کی مثال قائم کی اورایم کیوایم کے امیدوارکوکامیاب کرایااورمخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں۔ جناب الطا ف حسین نے علاقے میں قیام امن کے سلسلے میں کاوشیں کرنے پرمقامی پولیس کے افسران واہلکاروں کوخراج تحسین پیش کیااوررینجرزکے مثبت رویہ کی بھی تعریف کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم ایم کیوایم اوراسٹیبلشمنٹ کے درمیان غلط فہمیوں کاخاتمہ چاہتے ہیں، ہم لڑائی جھگڑااور بغض عناد نہیں بلکہ پیار،محبت اور امن ومفاہمت کی فضاء چاہتے ہیں ۔ ہم ملک کی خیرخواہی چاہتے ہیں،لندن اورجہاں جہاں مجھ پر جومقدمات ہیں ہم ان کاقانونی طورپرسامناکریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ میں چاہتاہوں کہ قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں اورایم کیوایم کے مابین جوغلط فہمیاں ہیں ان کاخاتمہ ہوناچاہیے، جوہماری غلطیاں ہیں ہم ان کوتسلیم کرنے کوتیار ہیں اسی طرح جوہمارے کارکنوں کاماورائے عدالت قتل ہوا، جولاپتہ ہوئے ان کے بھی ذمہ داروں کابھی تعین ہوناچاہیے اوراس مسئلے کا بھی حل نکالاجاناچاہیے، اس مقصدکیلئے ڈائیلاگ ہوناچاہیے اورایساہی پوری دنیامیں ہوتاہے۔جناب الطاف حسین نے پی ٹی آئی کے امیدوارامجداللہ کو ایم کیوایم میں شمولیت پر خوش آمدیدکہااوران سے کہاکہ اب آپ ایم کیوایم کاحصہ ہوگئے ہیں اورجب قطرہ سمندرمیں گرتاہے تووہ قطرہ نہیں رہتابلکہ سمندر بن جاتاہے اوراسی طرح اگرسمندرسے چند بالٹی پانی نکل جائے توسمندرکوکوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ایم پی اے ، ایم این ایز رات دن کام کرتے ہیں اورکسی اورپارٹی میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ایم کیوایم میں لیڈروڈیرایاجاگیردارنہیں ہوتابلکہ کارکنوں کاخادم ہوتاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ایک لبرل، ڈیموکریٹک اور روشن خیال سیاسی جماعت ہے ، ایم کیوایم وڈیرانہ کلچراور کرپٹ فیوڈل سسٹم کاخاتمہ چاہتی ہے،وہ کرپشن فری کلچرقائم کرناچاہتی ہے، ایم کیوایم تمام مذہبی اقلیتوں کے مساوی حقوق چاہتی ہے اورخواتین کیلئے زندگی کے تمام شعبوں میںیکساں مواقع چاہتی ہے،ایم کیوایم غریب اورلوئر مڈل کلاس کوان کاجائزمقام دلاناچاہتی ہے،ہم غریب نوجوانوں کوفنی تعلیم سے روشناس کرانااورمائیکروفائنانسنگ کے ذریعے ان کی مدد کرناچاہتی ہے ، غریب ہاریوں،کسانوں اورمحنت کشوں کے معیارزندگی کوبہتربناناچاہتی ہے اورپورے ملک میں غریبوں اورامیروں کیلئے یکساں نظام تعلیم چاہتی ہے ۔ انہوں نے کاروکاری اور غیرت کے نام پرعورتوں کے قتل کی بھی شدید مذمت کی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ عزیزآباد میں میرا صرف 120گزکامکان ہے،اس کے علاوہ پورے پاکستان میں میری کوئی مکان نہیں۔ بعض عناصرکہتے ہیں کہ الطاف حسین کے بیرون ملک ہوٹلز ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہوٹلزکوئی ماچس کی ڈبیہ نہیں ہوتے کہ انہیں جیب میں چھپایاجاسکے۔جنہوں نے ایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے اورطرح طرح کے الزامات لگائے اگرمیرے ہوٹلزہوتے تووہ عوام کے سامنے پیش کرتے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں قرضہ لینے کانہیں قرضہ لیکرمعاف کرانے کے کلچرکے خلاف ہوں اور ایک بارپھرحکومت سے کہتاہوں کہ جنہوں نے بھی سرکاری بینکوں سے قرضے لیکرمعاف کرائے ہیں ان سے واپس لیے جائیں۔ انہوں نے پنجاب میں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے اپنی عدالتیں قائم کرنے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم اوراسٹیبلشمنٹ کواس کانوٹس لیناچاہیے۔جناب الطاف حسین نے جس کے ذہن میں بھی ایم کیوایم کوختم کرنے کاخیال ہے تووہ اس خیال کونکال دے، ایم کیوایم کواللہ نے بنایاہے اوروہی اسے ختم کرے گا۔انہوں نے کہاکہ اس تحریک کوختم کرنے کیلئے جتنے کارکن شہید، زخمی، گرفتاراورلاپتہ کئے گئے اتنے کسی اوربھی سیاسی جماعت کے نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے تمام ترمظالم ، سازشوں اورجبرکے ہتھکنڈوں کے باوجود ثابت قدم رہنے پر ایم کیوایم کے تمام کارکنوں، بزرگوں اور خواتین کوخراج تحسین پیش کیا۔ 


تصاویر:کراچی
تصاویر:حیدر آباد

4/19/2024 12:40:46 PM