Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اقتدار میں آکر قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن کا پاکستان بنائے گی، الطاف حسین


ایم کیوایم اقتدار میں آکر قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن کا پاکستان بنائے گی، الطاف حسین
 Posted on: 5/12/2013
ایم کیوایم اقتدار میں آکر قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن کا پاکستان بنائے گی، الطاف حسین
بعض متعصب عناصر کراچی اور اس کے عوام کے خلاف گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں
محض عصبیت کے بنیادپرایم کیوایم کے خلاف جھوٹے الزامات سے گریز کیاجائے
الطاف حسین کا چاہنے والا خواہ کوئی بھی زبان بولتا ہو وہ اپنی گردن کٹانا پسند کرے گا لیکن ہرناکردہ گناہ کاالزام ، 
ایم کیوایم کے سرتھوپنے کاعمل ہرگز پسند نہیں کرے گا
اگر کر اچی میں تحریک انصاف کی شکست کی وجہ دھاندلی ہے تو بتایا جائے کہ پنجاب میں سونامی کو کیا ہوگیا ؟
پاکستان کے غیر متعصب دانشور وں سچ بولیں ، سچ لکھیں اورپاکستان کوبچانے کیلئے آگے آئیں
ایم کیوایم ہر قسم کے تشدد کے خلاف ہے ، مذہبی رواداری ،بھائی چارہ اور ایک دوسرے کے احترام پر یقین رکھتی ہے
الیکشن کے دن حق پرست عوام اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر اپنے گھروں سے لاکھوں کی تعدادمیں نکلے اورایم کیوایم کوکامیاب کرایا
نائن زیرو پر حق پرست امیدواروں کی کامیابی کی مبارکباد دینے والے کارکنان اور ہمدردوں کے اجتماع سے خطاب

لندن۔۔۔12،مئی2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کاپیغام  بتدریج پورے ملک میں پھیل رہا ہے ۔ ایم کیوایم نے پنجاب ،سرحد اور بلوچستان میں سینکڑوں حلقوں سے حق پرست امیداور امیدوا نامز د کئے جن میں چند نے دس ہزار تک ووٹ حاصل کئے ،انشاء اللہ وہ وقت بھی آئیگا جب ایم کیوایم اقتدار میں آکر پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن کا پاکستان بنائے گی ۔انہوں نے کہاکہ بعض متعصب عناصر کراچی اور اس کے عوام کے خلاف گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں انہیں یادرکھنا چاہئے کہ الطاف حسین کا چاہنے والا خواہ کوئی بھی زبان بولتا ہو وہ اپنی گردن کٹانا پسند کرے گا لیکن ہرناکردہ گناہ کاالزام ، ایم کیوایم کے سرتھوپنے کاعمل ہرگز پسند نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بہت الزامات برداشت کرلئے لہٰذا میں کہتا ہوں کہ کراچی کے عوام سے نفرت کی آگ کاکھیل نہ کھیلیں اس عمل کوکسی بھی طرح پاکستان کیلئے سود مند قرارنہیں دیاجاسکتا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شب اپنی رہائش گاہ نائن زیروعزیزآبادمیں حق پرست امیدواروں کی کامیابی پر مبارکباد کیلئے جمع ہونے والے کارکنان اور ہمدرد عوام سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اور نومنتخب ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے علاوہ خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ حق پرست امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں اجتماع کے شرکاء بالخصوص خواتین کا جوش وخروش قابل دید تھااور ان کے فلک شگاف نعروں سے عزیزآباد کی فضائیں گونجتی رہیں۔اپنے خطاب میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پوری انسانی تاریخ میں حقوق کی جدوجہد کرنے والے محروم ومظلوم طبقہ کو یزیدی مظالم کا سامنا کرنا پڑا۔ ایم کیوایم کی 35 سالہ جدوجہد کے دوران ہمارے ہزاروں ساتھیوں کوماورائے عدالت شہید کردیا گیا،اتنی تعداد میں بے گناہ کارکنوں کو شہید کیا گیاکہ قبرستانوں میں جگہ کم پڑگئی اور بے گناہ کارکنوں کو گرفتارکرکے سرکاری ٹارچرسیلوں میں اس قدر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیاکہ وہ زندگی بھر کیلئے معذورہوگئے۔گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے لوگوں نے نواب شاہ میں ایم کیوایم کے دوکارکنوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیااورآج بھی فائرنگ کرکے متعدد کارکنوں کو شہید وزخمی کردیا۔ یہ وہی پیپلزپارٹی ہے جس کا ایم کیوایم نے ہرکڑے اور مشکل وقت میں ساتھ دیاجس کے باعث پیپلزپارٹی نے اپنی حکومت کی مدت پوری کی۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اگر ایم کیوایم اپنے گلے شکوے دور رکھ کر اورجمہوریت کی بقاء کیلئے پیپلزپارٹی کا ساتھ نہیں دیتی تو پیپلزپارٹی اپنی حکومت کا ایک سال بھی پورا نہیں کرسکتی تھی۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ طالبان نے ایم کیوایم کو صرف دھمکیاں ہی نہیں دیں بلکہ ہمارے انتخابی دفاتر پرتسلسل کے ساتھ بم دھماکے کئے،ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی گئی اور قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ہمیں مجبوراً اپنے انتخابی دفاتر بند کرنے پڑے ۔چاروں طرف سے ایم کیوایم کے راستے بند کردیئے گئے لیکن اس کے باوجود الیکشن کے دن حق پرست عوام اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر اپنے گھروں سے لاکھوں کی تعدادمیں نکلے کہ پاکستان کی65 سالہ تاریخ میں ووٹ ڈالنے کیلئے اتنی بڑی تعداد میں عوام نہیں نکلے تھے۔ ہم نے پورے پاکستان سے الیکشن میں حصہ لیا، ہمارے امیدواروں نے کامیابی تو حاصل نہیں کی لیکن سندھ کے شہری علاقوں کے علاوہ ملک بھر سے انہوں نے ہزار، دوہزار، پانچ ہزار اور کہیں سے دس ہزار تک ووٹ حاصل کیے اگر ایم کیوایم کو ملنے والے ان ووٹوں کوجمع کیاجائے تو ان کی تعدادلاکھوں میں پہنچ جائے گی ،ایم کیوایم کا پیغام بتدریج پورے ملک میں پھیل رہا ہے، انشاء اللہ وہ وقت بھی آئے گا جب ایم کیوایم اقتدار میں آکر پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے وژن کا پاکستان بنائے گی۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ان حقائق کے باوجودکراچی کے بارے میں اس طرح بات کی جاتی ہے جیسے کراچی اور کراچی کے عوام پاکستان کا حصہ نہ ہوں، آئین وقانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صرف کراچی میں حدبندی کی جاتی ہے لیکن حکومت، عدالتوں، سپریم کورٹ آف پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اس کا نوٹس نہیں لیاجاتا۔ٹی وی ٹاک شوز میں بعض متعصب اینکرز پرسنز کی جانب سے بہتان تراشی کی جاتی ہے کہ کراچی میں دھاندلی ہوئی ہے اور یہاں دوبارہ الیکشن کرانے کے مطالبے کئے جارہے ہیں۔انہوں نے پاکستان کے حکمرانوں اور ارباب اختیار کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اگرآپ کو کراچی اور کراچی کے عوام کا مینڈیٹ پسند نہیں ہے تو صبح شام کراچی والوں کو مغلظات بکنے کے بجائے کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کیوں نہیں کردیتے۔ کراچی میں بسنے والے پنجابی ، سندھی ،بلوچی ، پختون، سرائیکی اور کشمیری ہمارے بھائیوں کی طرح ہیں وہ اپنے بال بچوں کے ساتھ کراچی میں امن وسکون سے رہیں لیکن بعض متعصب عناصر کراچی کے خلاف جوگھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں انہیں یادرکھنا چاہئے کہ الطاف حسین کا چاہنے والا خواہ کوئی بھی زبان بولتا ہو وہ اپنی گردن کٹانا پسند کرے گا لیکن ہرناکردہ گناہ کاالزام ، ایم کیوایم کے سرتھوپنے کاعمل ہرگز پسند نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بہت الزامات برداشت کرلئے لہٰذا میں کہتا ہوں کہ کراچی کے عوام سے نفرت کی آگ کاکھیل نہ کھیلیں اس عمل کوکسی بھی طرح پاکستان کیلئے سود مند قرارنہیں دیاجاسکتا۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم مظلوم پاکستانیوں کا یہی قصور ہے کہ ہم 65 سال سے چند خاندانوں ، جاگیرداروں اور ایلیٹ کلاس کی اجارہ داری کاخاتمہ کرکے غریب ومتوسط طبقہ کی قیادت متعارف کرانا چاہتے ہیں۔ لیکن بعض متعصب عناصراپنے ٹی وی چینل پرچند افرادکے مظاہرے نشر کررہے ہیں لیکن وہ ایم کیوایم کے حق میں ڈولی کھاتہ اورکراچی کے دیگر علاقوں میں ہونے والے ہزاروں عوام کے مظاہرے کے مناظرنشر نہیں کرتے ۔ یہ عناصر گھناؤنے عزائم کے تحت دنیا کو یہ دکھارہے ہیں کہ کسی جماعت کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے ۔ اگران کے بقول ایم کیوایم نے کسی جماعت کے خلاف سندھ کے شہری علاقوں میں دھاندلی کی ہے تو وہ پاکستان کے عوام کو یہ بھی بتائیں کہ سونامی کا انقلاب پورے پنجاب میں کہاں غائب ہوگیا۔ایم کیوایم پر بہتان تراشی کرنے والے متعصب عناصر نہیں چاہتے کہ غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی کافکروفلسفہ پاکستان کے گوشے گوشے میں پھیلے اور وہ ایم کیوایم کے خلاف اس لئے بے بنیاد اورمنفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں تاکہ پاکستان کے عوام ، ایم کیوایم سے نفرت کرنے لگیں، مسلسل جھوٹ بول کر اور بہتان تراشی کرکے حق پرست عوام کو دیوار سے لگادیا جائے لیکن ایسے عناصر کو یادرکھنا چاہئے کہ جن قوموں کو دیوارسے لگادیا جاتا ہے وہ اپنی راہیں خود تلاش کرنے پر مجبورہوجاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پر تنقید ضرورکی جائے لیکن ادب آداب اور شائستگی کے دائرے میں رہتے ہوئے ثبوت وشواہد کی روشنی میں کی جائے ،نفرت کی بنیاد پر کی جانے والی مخالفت سے نفرتیں ہی جنم لیں گی لہٰذا اس عمل سے گریز کیاجائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اور عوام نے حق پرستی کی جدوجہد کی پاداش میں روپوشی ، دربدری اور جلاوطنی کی زندگی گزاری، ٹارچرسیلوں میں انسانیت سوز تشدد برداشت کیے لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے ایم کیوایم 
کاگراف بڑھتا ہی رہا۔ طالبان کے دہشت گردوں نے ہمارے انتخابی دفاتر پر بموں سے حملے کئے ،سینکڑوں کارکنوں اور ہمدردوں کو شہید وزخمی کردیا لیکن اس کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں اور تمام تردہشت گردیوں اورخطرات کے باوجودالیکشن کے دن حق پرست عوام کلمہ پڑھ کر اپنے گھروں سے نکلے اور یہی مومن کی پہچان ہے۔عوام کو شاباش اور خراج تحسین کہ ہرقسم کی دہشت گردی ،بموں کے دھماکوں کے باوجود گھروں سے نکل کرانہوں نے ایم کیوایم کے نمائندوں کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ایم کیوایم میں جرائم پیشہ افراد کیلئے قطعی کوئی گنجائش نہیں ہے ، ایم کیوایم ہر قسم کی دہشت گردی او رتشدد کے خلاف ہے ،ایم کیوایم مذہبی رواداری ،بھائی چارہ اور ایک دوسرے کے احترام پر یقین رکھتی ہے ،ایم کیوایم تمام مذہب اور فقہوں کے ماننے والوں کو پاکستان میں برابر کا شہری سمجھتی ہے اور سب کو ان کے جائز حقوق دلانا چاہتی ہے ۔
جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں سے اپیل کی کہ اگران کے پاس ثبوت و شوائد ہوں تو بات کریں ورنہ محض عصبیت کے بنناد پر جھوٹے الزامات سے گریز کر یں ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ ایم کیوایم کی قیادت انہیں پر امن مظاہر ہ کیلئے ایک دودن میں کال دے سکتی ہے جسکے لئے تیار رہا جائے ۔انہوں نے تحریک انصاف سے کہا کہ آپ کرا چی میں جماعت اسلامی اور دیگر شکست خوردہ عناصر کے ساتھ ملکر دھاندلی کے بعض الزامات لگا رہے ہیں ،اگر کر اچی میں آپ کی شکست کی وجہ دھاندلی ہے تو مجھے بتایا جائے کہ پنجاب میں آپ کی سونامی کو کیا ہوگیا ؟ وہ کہاں چلی گئی؟جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن سے کہاکہ وہ انصاف سے کام لیں ۔جنا ب الطاف حسین نے کہاکہ میں پاکستان کے غیر متعصب دانشور وں سے کہتا ہوں کہ وہ متعصبانہ سلوک کا سلسلہ بند کرانے اورملک بچانے کیلئے آگے آئیں کیونکہ تعصب کے عمل ہی نے ملک توڑا تھا۔پاکستان صر ف ایک صوبہ کا نام نہیں ہے ، پاکستان ایک گلدستہ کی مانند ہے اور اسکو بچانا آ پ کی بھی ذمہ داری ہے ،میں آپ سے درخواست کر تا ہوں کہ خدارا آگے بڑھیں ،سچ بولیں ، سچ لکھیں اور پاکستان کو بچالیں ۔
جناب الطاف حسین نے الیکشن میں رات دن انتھک محنت کرنے والے رابطہ کمیٹی کے تمام اراکین ،منتخب اراکین ،مختلف شعبہ جات کے عہدیداران اور تمام کارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ کا ش میں آپ آپکی محنت اور وفاداری پر کوئی انعام دے سکتا لیکن میرا سلام ،خراج تحسین اور دعائیں آپ کیلئے ہیں اور ایک ایک ذمہ دار اور اکارکن کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین اور سلام تحسین پیش کر تا ہوں ۔


4/16/2024 12:05:57 PM