Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام 11مئی کوگھروں سے نکلیں، جسے چاہیں ووٹ دیں مگرووٹ کاحق ضروراستعمال کریں۔الطاف حسین


عوام 11مئی کوگھروں سے نکلیں، جسے چاہیں ووٹ دیں مگرووٹ کاحق ضروراستعمال کریں۔الطاف حسین
 Posted on: 5/9/2013 1
عوام 11مئی کوگھروں سے نکلیں، جسے چاہیں ووٹ دیں مگرووٹ کاحق ضروراستعمال کریں۔الطاف حسین
پاکستان کی بقاء وسلامتی جمہوریت میں ہی ہے ۔ قوم کے نام ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کاخصوصی پیغام 
جرات وبہادری کے ساتھ ڈٹے رہیں اورتمام ترحالات کاجرات وہمت کے ساتھ مقابلہ کریں۔ عوام سے الطا ف حسین کی اپیل 
پاکستان کوایک خوشحال اورترقی یافتہ ملک بنانے کی جانب گامزن کرے اوریہ اسی وقت ہوسکتاہے کہ ہم جمہوری عمل جاری رکھیں اورجمہوری عمل میں آنے والی رکاوٹوں کامردانہ وار مقابلہ کریں ۔قوم کے نام خصوصی پیغام
دہشت گردعناصر کے تمام بزدلانہ حملو ں کے باوجود ہمارے حوصلے بہت بلندہیں، الطاف حسین
تمام تردہشت گردیوں اوررکاوٹوں کے باوجودانتخابات میں حصہ ضرورلینگے اورانتہاپسندقوتوں کے آگے ہتھیارنہیں ڈالیں گے
لندن ۔۔۔ 9 مئی 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان کی بقاء وسلامتی جمہوریت میں ہی ہے لہٰذاعوام 11مئی کوگھروں سے نکلیں، جسے چاہیں ووٹ دیں مگرووٹ کاحق ضروراستعمال کریں۔ انہوں نے یہ بات آج قوم کے نام اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہی۔ اپنے پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایک مذہبی انتہاپسنددہشت گردگروپ نے الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیامیں اپنے پیغام میں باقاعدہ اعلان کیاکہ جمہوریت کفرہے اورالیکشن میں ووٹ ڈالنابھی کفرہے،ہم جمہوریت پسنداورلبرل قوتوں کوالیکشن میں حصہ لینے نہیں دینگے۔اس انتہاپسندگروپ نے ایم کیوایم ،اے این پی اور پیپلزپارٹی کاباقاعدہ نام لیکرانہیں دہشت گردی کانشانہ بنایا،تینوں جماعتوں کے رہنماؤں، امیدواروں اورکارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ،دفاترپر بموں سے حملے کئے گئے ،جس کاسلسلہ اب بھی جاری ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہم سرکاردوعالمؐ اوربزرگان دین اوراولیائے کرام کے صدقے اللہ تعالیٰ سے مدداورتائیدکے طلبگارہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردعناصر کے تمام بزدلانہ حملو ں کے باوجود ہمارے حوصلے بہت بلندہیں، ہماراعزم ہے کہ تمام تردہشت گردیوں،پریشانیوں اوررکاوٹوں کے باوجودانتخابات میں حصہ ضرورلیں گے اورانتہاپسندقوتوں کے آگے ہتھیارنہیں ڈالیں گے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جرات وبہادری کے ساتھ ڈٹے رہیں اورتمام ترحالات کاجرات وہمت کے ساتھ مقابلہ کریں اور11مئی کو علی الصبح پولنگ اسٹیشن جاکراپناووٹ استعمال کریں۔میں عوام سے کہتاہوں کہ وہ جسے چاہیں ووٹ دیں لیکن اپنا ووٹ ضرورکاسٹ کریں کیونکہ پاکستان کی بقاء وسلامتی جمہوریت ہی میں ہے ۔ اپنے پیغام میں انہو ں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کوایک خوشحال اورترقی یافتہ ملک بنانے کی جانب گامزن کرے اوریہ اسی وقت ہوسکتاہے کہ ہم جمہوری عمل جاری رکھیں اورجمہوری عمل میں آنے والی رکاوٹوں کامردانہ وار مقابلہ کریں۔ 



4/18/2024 4:05:36 PM