Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر بم کاحملہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین


اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر بم کاحملہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
 Posted on: 11/21/2014
اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر بم کاحملہ قابل مذمت ہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم کوطالبانائزیشن ، دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف آوازاٹھانے کی سزادی جارہی ہے
ہم حکومت اورعسکری اداروں کومسلسل آگاہ کرتے رہے کہ کالعدم دہشت گردتنظیمیں کراچی میں اپنے ٹھکانے قائم
کررہی ہیں لیکن ہماری باتوں پر توجہ نہیں دی گئی
اگرپہلے ہی ان دہشت گردعناصر کے خلاف مؤثراوربھرپورکارروائی کی جاتی تو یہ دہشت گردعناصر کراچی میں اپنے ٹھکانے بنانے میں کامیاب نہ ہوتے،
وقت آگیاہے کہ کالعدم تنظیموں اوران سے وابستہ دہشت گردعناصر کاقلع قمع کیاجائے
دہشت گردی کی کارروائیوں سے نہ پہلے ہم خوفزدہ ہوئے تھے اورنہ آج خوفزدہ ہونگے۔الطاف حسین 
لندن۔۔۔ 21 نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر بم کے حملے اورفائرنگ کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوردہشت گردی کے اس حملے میں زخمی ہونے والے تین ارکان سندھ اسمبلی محمد حسین، عبداللہ شیخ، سیف الدین خالداوردیگرکارکنوں سے ہمدردی کااظہارکیا۔اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد اس سے قبل بھی ایم کیوایم کے تین ارکان اسمبلی سیدرضاحیدر، منظرامام اورساجدقریشی کو شہید کرچکے ہیں ، اس کے علاوہ ایم کیوایم کے دفاترپر بموں سے حملوں اوردہشت گردی کی دیگرکارروائیوں میں متعددکارکنان کو بھی شہیدکیاجاچکاہے اورآج اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے رکنیت سازی کیمپ پر بم سے حملہ کیاگیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی دہشت گردی کے ذریعے ایم کیوایم کوطالبانائزیشن ، دہشت گردی اورانتہاپسندی کے خلاف آوازاٹھانے کی سزادی جارہی ہے۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ہم سابقہ اورموجودہ حکومت اورعسکری اداروں کومسلسل آگاہ کرتے رہے کہ کالعدم دہشت گردتنظیمیں کراچی میں اپنے ٹھکانے قائم کررہی ہیں لیکن ہماری باتوں پر توجہ نہیں دی گئی، آج ان دہشت گردعناصرنے کراچی کے کئی علاقوں میں اپنے گڑھ بنالئے ہیں جہاں سے نکل کریہ دہشت گردعناصرپولیس، رینجرز،دیگرعسکری اداروں، دفاعی تنصیبات پر حملے کررہے ہیں، ایم کیوایم ، دیگر لبرل عناصراورمختلف فقہوں سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اوردیگرشخصیات کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں۔جنا ب الطاف حسین نے کہاکہ اگرپہلے ہی ان دہشت گردعناصر کے خلاف مؤثراوربھرپورکارروائی کی جاتی توآج یہ دہشت گردعناصر کراچی میں اپنے
ٹھکانے بنانے میں کامیاب نہ ہوتے ۔انہوں نے کہاکہ وقت آگیاہے کہ ان کالعدم تنظیموں اوران سے وابستہ دہشت گردعناصر کے خلاف سخت اور بھرپورکارروائی کی جائے اوران کاقلع قمع کیاجائے ۔ جنا ب الطاف حسین نے کہاکہ بموں کے حملوں اوردہشت گردی کی ان جیسی کارروائیوں سے نہ پہلے ہم خوفزدہ ہوئے تھے اورنہ آج خوفزدہ ہونگے، ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوسکتے اورہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے ارکان اسمبلی اورکارکنوں سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی صحتیابی کیلئے دعاکی۔ 
تصاویر
وڈیو دیکھیں


4/19/2024 10:46:32 PM