Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم پاکستانی قوم کی تشکیل کی مہم ہے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم پاکستانی قوم کی تشکیل کی مہم ہے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 11/15/2014
ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم پاکستانی قوم کی تشکیل کی مہم ہے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی مشعل جناب الطاف حسین کے ہاتھ میں ہے
ملک کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے عام آدمی کو سیاسی عمل کا حصہ بننا ہوگا 
ملک بھر کے مزدوروں ، ہاریوں ، کسانوں ، طالبعلموں ، نوجوانوں ، خواتین و دیگر افرادپاکستا ن کی ترقی اور استحکام کیلئے بڑی تعداد میں ایم کیوا یم کی رکنیت سازی مہم کا حصہ بنیں
ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فارو ق ستار کا نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ میں قائم ممبر سازی کیمپ کا دورہ، میڈیا سے گفتگو 
کراچی ۔۔۔15نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کی مشعل جناب الطاف حسین کے ہاتھ میں ہے ،جناب الطاف حسین ملک کے عام آدمی کو ذہن کو اجاگر کرکے ان میں سیاسی شعور بیدار کرنا اور انہیں ملک کی پالیسی سازی کے عمل میں حصہ دار بنانا چاہتے ہیں تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں قائد اعظم محمد علی جناح کا پاکستان بن کر خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم2014ء کے دوسرے روز نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ پر قائم ممبر سازی کیمپ کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندگا ن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈوکیٹ اور حق پرست ارکان اسمبلی ریحان ہاشمی اور جمال احمد سمیت مقامی یونٹوں کے مرد و خواتین کارکنان اور رکنیت سازی کیلئے کیمپ پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج ایم کیوا یم کی ملک بھرمیں ممبر سازی مہم کا دوسرا روزہے اور صرف کراچی میں ہی نہیں بلکہ ملک کے مختلف علاقوں میں قائم چھوٹے بڑے کیمپس پر عوام لاکھوں کی تعداد میں ایم کیوا یم کے ممبر بن رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی ممبر سازی مہم کا مقصد ایک جانب تو جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفے اور سیاسی منشور کو عوام کی بڑی تعداد تک پہنچانا ہے جبکہ دوسری جانب ملک کے عوام میں سیاسی شعور بیدار کرکے انہیں اس قابل بناناہے کہ وہ ملک کی بہتری اور ترقی کیلئے فیصلوں میں خود شامل ہو کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نہ صرف عوام کو ملک کے مسائل سے آگا ہ کر ر ہے ہیں بلکہ انہیں ان مسائل کا حل بھی بتا رہے ہیں کیونکہ ملک میں حقیقی تبدیلی اس وقت تک نہیں آ سکتی جب تک ایک عام آدمی اس تبدیلی کیلئے خود متحرک نہ ہو اور ایم کیوا یم کی ممبر سازی مہم کا یہ عمل بھی در اصل قوم سازی کے بنیادی عمل کا حصہ ہے ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ ملک بھر کے عوام موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مکمل طور پر مایوس ہو چکے ہیں اور اب ملک کے سیاسی و انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی اور غریب و متوسط طبقے کے عوام کی حکمرانی کے خواہ ہیں۔ انہوں نے ملک بھر کے مزدوروں ، ہاریوں ، کسانوں ، طالبعلموں ، نوجوانوں ، خواتین سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا کہ وہ پاکستا ن کی ترقی اور استحکام کیلئے بڑی تعداد میں ایم کیوا یم کی رکنیت سازی مہم کا حصہ بنیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کی 20کروڑ کی آبادی کیلئے فقط 4صوبے ہیں جس میں ملک کی آبادی کا نصف حصہ صرف ایک صوبہ پنجاب ہے لہٰذا اس طرز عمل کے ذریعے عام آدمی کو مکمل سہولتیں فراہم کرنا ناممکن ہے ، ممبر سازی مہم کیمپس کی سیکورٹی کے متعلق سوال پر انہوں نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ممبر سازی کا عمل سیاسی ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سیاسی طرز عمل کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے بحر حال ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ذمہ داران اور کارکنان پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے تمام تر خدشات کے باوجود عوام کے درمیان موجود ہیں اور رہیں گے ۔اس موقع پر نارتھ ناظم آباد سیکٹر کے ذمہ داران اور شعبہ خواتین کی کارکنان کیمپ پر قطار کی صورت میں آنے والوں سے ملاقات اور ممبر سازی پرفارمے بھرنے میں انکی رہنمائی کرتی رہیں جبکہ رابطہ کمیٹی کے اراکین نے بھی کیمپ پر موجود عوام سے فرداً فرداً ملاقات کرکے انہیں ممبر سازی کی افادیت سے آگاہ کیا اور عوام کے دیگر سوالات کے جوابات دیتے رہے ۔
وڈیو دیکھیں


4/19/2024 4:58:18 PM