Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کی کامیابی جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے کی کامیابی ہے، سید امین الحق


ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کی کامیابی جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے کی کامیابی ہے، سید امین الحق
 Posted on: 11/15/2014
ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کی کامیابی جناب الطاف حسین کے فکر و فلسفے کی کامیابی ہے، سید امین الحق
ایم کیوایم نے اس مہم کے ذریعے آئندہ آنے والی نسلوں کی فلاح وبہبود کے لئے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے
سید امین الحق اور خالد سلطان کا پی آئی بی اور ناظم آباد میں لگائے گئے ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپس کا دورہ
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کیمپوں پر رکنیت سازی کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور ذمہ داران سے رکنیت سازی کے حوالے سے معلومات لی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کیمپس میں نئے آنے والے ممبران کو خوش آمدید کہا اور رکنیت سازی فارم بھرنے میں ان کی ہر ممکن رہنمائی بھی کی
کراچی: ۔۔۔15نومبر2014ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدامین الحق اورخالدسلطان نے ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں پی آئی بی کالونی ،جہانگیر روڈ اور ناظم آباد پاپوشنگر میں لگائے گئے رکنیت سازی کیمپوں کادورہ کیااورکیمپس پررکنیت سازی کے سلسلے میں کیے جانے والے انتظامات کاجائزہ لیااورموقع پرموجود ذمہ داران وکارکنان سے رکنیت سازی کے سلسلے میں معلومات حاصل کیں۔اس موقع پرذمہ داران نے بتایاکہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی کیمپس پرخواتین اورمردوں کے لئے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرزبنائے گئے ہیں جہاں ڈیوٹیوں پر تعینات ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان نئے آنے والوں کی معاونت کررہے ہیں اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے رکنیت سازی کی مدمیں مقررہ دس روپے فیس عویض لوگوں کو فارمزجاری کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ رکنیت سازی فارم بھروالے ہر فرد کو شناختی کارڈ نمبرکی طرح ایک نمبرآلاٹ کیاجاتاہے جواس کی شناختی علامت ہوتاہے اور تاحیات اس نمبرمیں کس قسم کی کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔اس موقع پر رکنیت سازی کے لئے قائم کیمپس پرتمام مذاہب ومختلف مکاتب فکر اور زبانیں بولنے والے عوام کا جم غفیر دیکھنے میں آیاجورکنیت حاصل کرنے کے لئے انتہائی منظم اندازمیں قطاروں میں کھڑے ہوکراپنی باری کاانتظارکر رہے تھے جن میں نوجوانوں کی تعدادنمایاں تھی اورجن کا جوش وخروش قابل دید تھا۔ سیدامین الحق اورخالدسلطان کچھ دیر کیمپوں پر موجود رہے اور انہوں نے کیمپس پر ایم کیوایم کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے آنے والے افراد سے ملاقات کرکے قائدتحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں خوش آمدیدکہا اور ان کا خیر مقدم کرتے ہوئے رکنیت سازی فارم بھرنے میں ان کی ہرممکن رہنمائی بھی کی۔اس موقع پرذمہ داران وکارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے سیدامین الحق نے کہاکہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم نے عوام خصوصاًنوجوان طبقے میں ایک نیاجوش وولوالہ پیداکردیاہے اوروہ ملک میں حقیقی تبدیلی لانے اور قائد تحریک الطاف حسین کے فکروفلسفے کوگھرگھرپھیلانے کے لئے نہ صرف مہم کاحصہ بن رہے ہیں بلکہ ملک سے فرسودہ نظام کے مکمل خاتمے کے لئے نئے جوش وجذبے کے ساتھ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کاعزم کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کی بھرپورکامیابی جناب الطاف حسین کے فکروفلسفے کی کامیابی ہے اوراس بات کی علامت ہے کہ ایم کیوایم نے اس مہم کے ذریعے آئندہ آنے والی نسلوں کی فلاح بہبودکے لئے مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔


4/25/2024 8:56:39 AM