Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تھر میں قحط زدگان کو طبی وامدادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تعلقہ چھاچھرو میں آج چوتھے روز ایم کیوایم کے تحت کیمپ لگایا گیا


 تھر میں قحط زدگان کو طبی وامدادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تعلقہ چھاچھرو میں آج چوتھے روز ایم کیوایم کے تحت کیمپ لگایا گیا
 Posted on: 11/12/2014
 تھر میں قحط زدگان کو طبی وامدادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تعلقہ چھاچھرو میں آج چوتھے روز ایم کیوایم کے تحت کیمپ لگایا گیا
تعلقہ مٹھی میں ایم کیوایم کے تحت گزشتہ تین روز سے قحط متاثرین کومسلسل طبی و امدادی سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے لگایا گیا کیمپ آج چوتھے روز بھی بدستور جاری رہا
طبی کیمپوں سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی موبائل ایمبولینسوں کے ذریعے تھر کے دو ر درازعلاقوں کے قحط متاثرین کو علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں
تعلقہ چھاچھرو کے گاؤں ساکریواور مٹھی کے امدادی کیمپ سے قحط متاثرین میں لاکھوں مالیت کا امدادی سامان اور غذائی اجناس تقسیم کی گئیں
رابطہ کمیٹی کے رکن اشفا ق منگی اور حق پرست اراکین اسمبلی کا تعلقہ چھاچھرو اور مٹھی میں لگائے گئے ایم کیوایم کے طبی وامدادی کیمپوں کا دورہ
ایم کیوایم کی طبی و امدادی ٹیم تھر کے قحط متاثرین کیلئے زندگی کی کرن ہے ، تھر کے قحط متاثرین کے جذبات، قحط متاثرین نے جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعائیں کیں
چھاچھرو/ مٹھی:۔۔۔12، نومبر2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام تھر میں قحط زدگان کو طبی وامدادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے تعلقہ چھاچھرو کے گاؤں ساکریو میں آج چوتھے روز طبی و امدادی کیمپ لگایا گیاجبکہ تعلقہ مٹھی میں ایم کیوایم کے تحت گزشتہ تین روز سے قحط متاثرین کومسلسل طبی و امدادی سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے لگایا گیا کیمپ آج چوتھے روز بھی بدستور جاری رہا ۔ تعلقہ تڑ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی موبائل سروس کے ذریعے تھر کے دور دراز علاقوں میں مقیم قحط سے متاثرہ افراد کو طبی سہولیات اور غذائی اجناس فراہم کی گئیں جبکہ بعض شدید بیمار مریضوں کو طبی کیمپوں پر علاج ومعالجہ کی غرض سے منتقل بھی کیا گیا ۔خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی طبی وامدادی ٹیم نے تعلقہ چھاچھرو میں آج صبح 9بجے سے ہی طبی وامدادی کیمپ میں تھر کے قحط سے متاثرہ نوجوانوں ، بزرگوں، بچوں اور خواتین کے طبی معائنہ کا سلسلہ شروع کردیا تھا ۔ طبی کیمپ پر قحط سے متاثرہ سینکڑوں افراد کا تفصیلی معائنہ کیا گیا اور انہیں بھاری مالیت کی ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں اس موقع پر قحط سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں لاکھوں روپے مالیت پر مشتمل غذائی اجناس اور امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی ، حق پرست رکن قومی اسمبلی سنجے پروانی ، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی ، پونجو مل بھیل اور سندھ تنظیمی کمیٹی کے اراکین نے تعلقہ چھاچھرو اور مٹھی میں لگائے گئے ایم کیوایم کے طبی و امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کو فراہم کی جانے والی طبی و امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع ایم کیوایم کے وفد نے تھر کے قحط متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور انہیں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے ہر ممکن مدد و تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ ایم کیوایم کے وفد نے تھر کے قحط متاثرین میں غذائی اجناس اور امدادی سامان تقسیم کیا ۔رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے طبی کیمپ پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکارون ، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے اراکین سے ملاقات کی اور انہیں تھر میں دکھی انسانیت کیلئے خدمات انجام دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
دریں اثناء تھر میں ایم کیوایم کی طبی و امدادی سرگرمیوں کیلئے مٹھی میں گزشتہ تین روز سے جاری رہنے والے طبی و امدادی کیمپ سے آج چوتھے روز بھی قحط متاثرین کو طبی سہولیات اور غذائی اجناس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہا ۔طبی و امدادی کیمپ پر تھر کے قحط سے متاثرہ نوجوانوں ، بزرگوں، خواتین اوربچوں نے بہت بڑی تعداد میں رابطہ کیا اور طبی سہولیات سے مستفید ہوئے ۔ اس موقع پر قحط متاثرین میں مٹھی کے امدادی کیمپ سے غذائی اجناس اور امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا ۔ تھر کے قحط متاثرین نے طبی و امدادی سہولتوں کی فراہمی پر اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہر سال تھر میں اسی طرح قحط سالی کا شکار ہوتے ہیں لیکن حکومت سندھ اور کے ذمہ داران تھر میں خواتین ،بچوں ، نوجوانوں او ربزرگوں کی اموات کے باوجود ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتی آئی ہے ہمیں خوشی ہے کہ جناب الطاف حسین نے تھر کے متاثرین کیلئے طبی و امدادی ٹیم نہ صرف بھیجی بلکہ طبی و امدادی سرگرمیوں میں غیر معینہ مدت کیلئے اضافہ بھی کردیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی طبی و امدادی ٹیم تھر کے قحط متاثرین کیلئے زندگی کی کرن ہے اور تھر کے لاچار اور بیمار افراد کیلئے جناب الطاف حسین نے جو قدم اٹھایا ہے اس کا اجر عظیم اللہ تبارک تعالیٰ انہیں ضرور دیگا ۔ اس موقع پر متاثرین نے جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔

4/20/2024 5:40:17 AM